SaGar Times
Daily News/Articles and current Updates
03/08/2026
"حضرت
مولانا مفتی محمود
اشرف عثمانی صاحب دامت
برکاتہم العالیہ کا ایک اہم ملفوظ"
( )
02/08/2026
سوال:
اگر ریح آواز اور بو
کے بغیر خارج ہوجائے تو
وضو نہیں ٹوٹتا، یہ صحیح مسلم
کی روایت کی ہے؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو
براہ کرم اس روایت کو اردو میں نقل کردیں۔
جواب نمبر: 154745
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1441-1418/SN=1/1439
اگر کسی کی ریح خارج ہوجائے اور اسے اس کا یقین ہو جائے تو ا س سے وضو بلا شبہ ٹوٹ جاتا ہے خواہ ریح آواز کے ساتھ خارج ہو یا بلا آواز کے، اسی طرح خواہ اس میں بدبو ہو یا نہ ہو، مسلم شریف کی جس حدیث کا آپ نے حوالہ دیا ہے اس میں آواز سنائی دینے یا بدبو محسوس ہونے کے ذکر سے خروج ریح پر یقین حاصل ہونا مراد ہے، نقضِ وضو کو آواز یا بو کے ساتھ مشروط کرنا مراد نہیں ہے۔ مشہور شراح حدیث مثلاً حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، علامہ نووی رحمہ اللہ اور علامہ خطابی وغیرہ نے اس کی تصریح کی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے دیکھیں: فتح الملہم: ۱/۴۹۱، ط: اشرفی، دیوبند۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند ( )
01/08/2026
"آخر
یہ برین واشنگ
کیا ہے اور اور کیوں کی جاتی ہے؟"
ایک ایسی کیفیت جس میں انسان کے خیالات
کو تبدیل کرکے نئے اعتقادات اور نظریات کو قبول کرنے کی اہلیت پیدا کردی جاتی ہے تاکہ کسی مخصوص کام کے لئے افراد کے ماحول کو تبدیل کیا جاسکے۔ اسے دوسرے لوگوں نے منقطع کر کے ایسی تعلیم دی جاتی ہے جس سے وہ کسی شے نظریے یا اعتقاد کو بدل لیتا ہے۔ اور نیے خیالات اس کے ذہن میں پختہ ہو جاتے ہیں ۔
ملک بھر میں مذہبی تفرقہ باز ، سیاسی مداری اور موقع سے فائدہ اٹھانے والے تاجر اس عمل کا استعمال بے دریغ اور بے دردی سے کرتے ہیں ۔برین واشنگ کو متعارف کرانے والے شخص کا نام Edward Hunter ( 1902 – 1978)تھا۔
ہنٹر بنیادی طور پر امریکی ایجنسی سی آئی آے کا کارندہ تھا ۔ اور ایک محقق اور صحافی کو طور پر شہرت حاصل کی۔ اس نے ماوزے تنگ کے چین میں برین واشنگ پر تحقیقی مقالے لکھے
برین واشنگ کے لیے اصول:
زہن سازی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کام کے لیے موثر ترین ہتھیار نعرے اور گانے ہیں ۔ اونچی آواز میں بجتے گانے اور اس پر تھرکتے نوجوان دیکھنے اور سسنے والوں میں زبردست جنون پیدا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں دوسرے کی بات کو سنا ہی نہ جائے تو یہ عمل مزید کارگر ہو جاتا ہے۔
دوسرے خیالات اور نظریات کو نہ سننے میں کی اہلیت پیدا کرنے کے لیے دوسروں پر تنقید کرنا موثر ثابت ہوتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تنقید وہی کارگر ہوتی ہے جو انگلی کا اشارہ کر کے بتا دی جائے کہ اس تنقید کا ہدف کون ہے ۔
اپنی تعریف اور دوسرے کی تحقیر کرنا بھی اثر انگیز عمل ہے ۔ جو برین واشنگ کے ہتھیاروں میں سے ایک ہتھیار ہے۔
یہ بھی کہا جاتا ہے کہ روحانیت کا استعمال، راتوں کو نوجوانوں کو نیند سے محروم رکھنا اور ایک سبق کو بار بار دہرا اس عمل میں مددگار ہوتے ہیں ۔
ان سب سے بڑھ کر بد زبانی اور گالیوں کے ذریعے مخالفین کے ہر عمل کی تحقیر کرنا اور غلط کہنا۔
یہ سب مل کر وہ اثرات پیدا کرتے ہیں جو برین واشنگ کی بنیاد ہیں۔
برین واش لوگوں کا رویہ
استاد یا رہنماء جب ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اپنے مقلد کو یا ساتھی کو یہ یقین دلا دے کہ مخالفین کی بہت زیادہ باتیں اور اعمال سچ پر مبنی نہیں ہیں تو پھر برین واش کا شکار ہونے والا فرد ایک وہم میں مبتلا ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ کسی بات کو سچ ماننے ہی کے لیے تیار نہیں ہوتا ۔
اس کے سامنے اگر ایک بنی ہوئی عمارت کا ذکر اس انداز سے کیا جائے کہ اس میں مخالفین کی مدح صراحی کا عنصر نکتا ہو تو وہ عمارت کے وجود ہی سے صاف انکار کر دے گا۔
یہ بات اس علم کے جد امجد مسٹر ایڈورڈ ہنٹر نے اپنے ایک مقالے میں لکھی ہے۔
کون لوگ برین واشنگ کا شکار بنتے ہیں
ہر ناکام، احساس کمتری کا شکار اور بے یقینی کا خوگر نوجوان
ہر وہ فرد جو اپنے قد، وزن، رنگ ، جسمانی کمزوری یا سماجی جبر کا شکار نوجوان
ایسا ناکام نوجوان جو اپنی ناکامیوں کا زمہ دار اپنے والدین، اساتذہ اور معاشرے کو سمجھتا ہے
قسمت کو کوسنے والے، معاشرتی بے انصافی پر درس دینے والے اور حالات کا ذمہ دار کسی اور ؐکو سمجھنے والے
حالات کو درست بنانے کی اہلیت سے محروم
حالات کو شکار ہونے والے لوگ
ایسے لوگ جو اپنے حالات کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا کرمعاملات کا اختیار دوسروں کو منتقل کر دیتے ہیں
ایسے بے منزل لوگ جس کی سوچ، عمل ، جذبات اور سوچ کا کوئی متعین رخ نہیں ہوتا
نا شکرے اور ہر وقت شکوہ کرتے رہنے والے لوگ
ایسے لوگ جو عموماً راتوں کو دیر تک جاگتے ہیں اور دیر سے بیدار ہوتے ہیں۔ ایسے سب لوگ برین واشنگ کا جلد شکار ہوجاتے ہیں۔ (منقول) ( )
31/07/2026
کیا
بیماری کی وجہ سے
خاتون اپنے سر کے بال کٹواسکتی ہے؟
( )
30/07/2026
یہ
سوچ کر
انسانی عقل دنگ
رہ جاتی ہے کہ آپ کے سروں
پر آسمان میں معمولی رفتار سے
تیرتا ہوا روئی کی طرح نرم اور بے ضرر سا نظر آنے والا سفید کلس بادل (Cumulus cloud) دراصل 500 ٹن کا حیران کن وزن رکھتا ہے۔ اس بھاری رقم یا مقدار کو آسان لفظوں میں سمجھنے کے لئے، یہ وزن آسمان میں بڑی آسانی سے اڑتے ہوئے 100 جوان ہاتھیوں کے وزن کے برابر بنتا ہے۔ آپ شاید یہ سوچ کر حیران رہ جائیں گے کہ اتنا زیادہ وزن نیچے گرے بغیر کششِ ثقل (Gravity) کو کیسے مات دیتا ہے، لیکن اس کا راز اس بات میں چھپا ہے کہ یہ دیوہیکل کمیت (Mass) فضا کے ایک بہت ہی وسیع اور پھیلے ہوئے رقبے (Volume) پر بکھری ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ بادل اپنے حقیقی جسمانی وزن کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہلکا دکھائی دیتا ہے۔ اس ماحولیاتی عجوبے کے پیچھے پوشیدہ فزکس بھی اتنی ہی دلچسپ ہے، جو کثافت (Density) کے ایک نازک توازن پر انحصار کرتی ہے۔ اگرچہ یہ بادل اربوں باریک پانی کے قطروں اور برف کے کرسٹلز سے مل کر بنتا ہے، لیکن وہ ہوا میں اس قدر باریکی سے پھیلے ہوتے ہیں کہ بادل کی مجموعی کثافت اپنے آس پاس کی خشک ہوا کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ چونکہ بادل کے اندر موجود نمی سے بھرپور ہوا باہر کی ہوا کے مقابلے میں کم کثیف (Less dense) ہوتی ہے، اس لئے یہ بادل بالکل ایک گرم ہوا کے غبارے (Hot air balloon) کی طرح کام کرتا ہے، جو اسے فضا میں تیرتے رہنے اور آسمان میں اپنا سفر اس طرح جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے جیسے یہ تقریباً بے وزن ہو۔ (منقول) ( )
جان
پر آئی آفت،
تو آپسی دشمنی
کو بھلاکر جانی دشمن
ہوگئے ایک، ممبئی میں بارش
کے دوران کا ایک منظر: ( )
28/07/2026
دعائے ماثورہ
پڑھ کر اپنے آپ پر
دم کرنے کا حکم کیا ہے؟
( )
27/07/2026
"الٹراساؤنڈ
رپورٹ کی وجہ سے
حمل ساقط کرانے کا حکم"
( )
26/07/2026
"خوبانی
کی گٹھلی:
ایک خاموش خطرہ"
بہت سے لوگ خوبانی کھانے
کے بعد اس کی گٹھلی توڑکر اندر
موجود بیج بھی کھالیتے ہیں، لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ بعض خوبانی کی گٹھلیوں میں امیگڈالن (Amygdalin) نامی مادہ موجود ہوتا ہے، جو جسم میں جاکر سائنائیڈ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
⚠️ ممکنہ خطرات:
• متلی اور قے
• چکر آنا اور کمزوری
• سانس لینے میں دشواری
• شدید صورت میں زہریلا اثر
👶 بچوں کے لئے خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے، اس لئے انہیں خوبانی کی گٹھلی یا اس کا بیج کھلانے سے گریز کریں۔
✅ خوبانی ایک مفید اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے، لیکن اس کی گٹھلی کے اندر موجود بیج کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔
📢 یہ معلومات اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں تک ضرور پہنچائیں تاکہ وہ بھی اس ممکنہ خطرے سے آگاہ رہیں۔ (بشکریہ:
Electrical Series + Z Knowledge)
( )
25/07/2026
"نون
ساکن اور تنوین
میں ادغام اور اقلاب کا قاعدہ"
نیچے دی گئی تصویر کو بغور مطالعہ کریں۔ ( )
#تجوید
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Delhi