Sub
سب کی آواز !
کسی بھی ڈاکٹر کا ایک بال تک نہیں جلا، صرف بچے جلنے تھے؟ پورا ہسپتال اٹھا کر لاو کسی ایک ڈاکٹر ایک نرس کو ایک کھروچ بھی آئی ہے؟ دکھی ماں کا سوال
26/08/2026
مجیب الرحمن شامی نے پروگرام نقطہ نظر میں عمران خان کی ہسپتال منتقلی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوا کہا ہے کہ
"اگر پمز میں گئے تھے تو وہاں ایڈمٹ کر دیتے 2 گھنٹے میں واپس لانے کی کیا ضرورت تھی، تم آگ لینے آئے تھے کیا ائے کیا چلے۔ فیصلہ تھا کہ وہاں ان کو رکھا جائے گا ان کا علاج ہوگا یہ نہیں تھا کہ انکو لا کے ہاتھ لگائیں گے واپس لے جائیں گے۔ اتنے بدحواس ہونے کی کیا ضرورت تھی حکومت کو اپنے اعصاب قابو میں رکھنے چاہیے"
26/08/2026
دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں بات کرتے ہوئے مجیب الرحمن شامی نے انکشاف کیا ہے کہ
" نواز شریف نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا جو فیصلہ تھا اس پر من و عن عمل ہونا چاہیے تھا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شرہف صاحب نے یہ بات کہی ہے کہ آپ زرا نارمل ہو جائیں اور ایسا کوئی تاثر نا دیں کہ آپ انتقامی جذبے سے بھرے بیٹھے ہیں
25/08/2026
تمام عاشقانِ رسول کو جشنِ عید میلاد النبی مبارک ❤️
پی ٹی وی کا مائیک دیکھ کر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی حیران! حنیف عباسی سے کہا ’’یہ آپ کے لیے ہوگا"
25/08/2026
ہر روز اس طرح کے واقعات سننے میں آتے ہیں، یہ درندے معصوم بچوں کو حوس کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر مار کے پھینک دیتے ہیں
کیوں؟ کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ ریاست کی ترجیحات عوام کی عزت جان اور مال نہیں۔
اگر ایسی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جائے تو پولیس اور ادارے پھرتی دکھاتے ہیں، ملزمان کو گرفتار کیا جاتا ہے پریس کانفرنسز ہوتی ہیں اور کڑی سے کڑی سزا دینے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔
اور 2 ،4 روز بعد پھر کسی آیت کی بے آیتے وحشیوں کے جانب سے بے حرمتی سننے میں آتی ہے
4 سالہ آیت نور کا واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں لیکن اگر ریاست چاہے اور عوام ریاست کی ریڈ لائن ہو تو یہ ضرور آخری واقعہ ثابت ہو سکتا ہے. گرفتاری یا قانون کے مطابق کڑی سزا کافی نہیں ہے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے
محمد شہباز
چاچڑاں شریف ٹول پلازہ پر زائرین کے ساتھ مبینہ بدسلو اور اغواہ برائے تاوان کے خلاف خواجہ غلام فرید کوریجہ کا احتجاج
25/08/2026
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے، جسے دور کرکے درخواست آج ہی دوبارہ دائر کی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو فون کیا، جس کے بعد وہ فیسلیٹیشن سینٹر آئے اور ان سے ملاقات کی۔ رجسٹرار نے بتایا کہ دفتر نے درخواست پر اعتراض لگایا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب افراد کو الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اعتراض دور کرکے توہین عدالت کی درخواست آج ہی دوبارہ دائر کریں گے۔
24/08/2026
سرحد یونیورسٹی میں طلبہ اور لیفٹیننٹ کرنل اسفند کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر اقرار الحسن نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا:
"فوجی قیادت معاملات کو جس نہج پر لے آئی ہے وہاں کسی افسر کا یونیفارم میں ہجوم کے اندر جانا ہی نہیں بنتا، اور بدمعاشی کرنا تو بالکل بھی نہیں بنتا۔ موصوف خود بھی رسوا ہوئے، یونیفارم کی بھی تحقیر کروائی۔
اللہ اس ملک پر رحم فرمائے۔"
24/08/2026
لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ ڈاکٹر آئینہ اس یونیورسٹی میں پڑھاتی ہیں۔ ان کا ایک ایشو Head of Department کیساتھ چل رہا تھا۔ HoD کیخلاف کیس ثابت ہوا اور انہیں معطل کر دیا گیا۔ طلبہ HoD کے ساتھ تھے، ان کی بحالی کیلئے احتجاج کر رہے تھے۔ ڈاکٹر آئینہ جب طلبہ کو نظر آئیں تو خاتون کو گالیاں دی گئیں اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔ بعض اطلاعات کیمطابق ڈاکٹر آئینہ کو طلبہ کیطرف سے دست درازی کا بھی سامنا ہوا۔ ایسے میں ڈاکٹر آئینہ نے فورا اپنے شوہر لیفٹننٹ کرنل اسفند کو کال کی جو فوری وہاں پہنچے اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ویڈیو میں موجود ہے۔
لیفٹننٹ کرنل اسفند تحویل میں ہیں اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہیں کڑے disciplinary action کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ فوجی وردی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی اور سرکاری پستول کا استعمال بھی کیا گیا۔ چاہئیے تو یہ تھا کہ لیفٹننٹ کرنل اسفند ایک باضابطہ شکایت کے طریقے سے اپنی اہلیہ کیساتھ طلبہ کی طرف سے ہوئی زیادتی پر کاروائی کرواتے ۔۔۔۔۔۔ مگر اہلیہ/ گھر کی خاتون کیساتھ اگر ایسی حرکت ہو تو کوئی بھی انسان غیرت اور غصے میں ہوش وحواس سے کام لینے میں غلطی کر سکتا ہے ۔۔۔۔ لیکن اس کے باوجود فوج میں احتساب کا کڑا نظام ذرا سی بھی غلطی کی گنجائش باقی نہیں چھوڑتا: غریدہ فاروقی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Hor Al Anz
Dubai
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Sub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.