Pakistan Ki Awaz
Follow us on Facebook, TikTok, and YouTube.
Pakistan Ki Awaz | پاکستان کی آواز
Pakistan Ki Awaz is a multi-platform digital news initiative delivering authentic news, political analysis, public opinions, and social updates directly to your feed.
06/11/2026
مظفر آباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ اعلیٰ فوجی حکام، ساتھی جوانوں اور لواحقین نے وطن کے ان بہادر بیٹوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہداء کے جسدِ خاکی اب ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیے جائیں گے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔
نواں لاہور کے لوگ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے اور اپنے تمام بنیادی حقوق لے کر رہیں گے۔ محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ پی پی 119
06/10/2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے کراچی کے تاریخی نیشنل بینک اسٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کے لیے تقریباً 5 ارب روپے (4.965 ارب روپے) کے میگا بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اس بڑے تعمیراتی منصوبے کے تحت اسٹیڈیم کے پرانے اسٹرکچر اور انکلوژرز کو گرا کر دوبارہ اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش بڑھ کر 50,000 تک پہنچنے کی توقع ہے۔
مشہور انجینئرنگ کمپنی نیسپاک (NESPAK) کی نگرانی میں بننے والے اس پراجیکٹ میں شائقینِ کرکٹ کے میچ دیکھنے کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے میدان کے سامنے لگی رکاوٹوں کو ہٹا کر اسے ایک جدید اوپن ایئر لُک دیا جائے گا جبکہ نئے وی آئی پی کارپوریٹ باکسز، اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا سینٹرز اور کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے ڈریسنگ رومز بھی تیار کیے جائیں گے۔
06/10/2026
مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین میں خوفناک آتشزدگی
6 افراد جاں بحق متعدد زخمی
06/09/2026
اپر سوات میں اسکول طالبات کی بس کھائی میں جاگری جس سے ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اپرسوات کےعلاقے دار مئی میں اسکول بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس سے بس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور کھائی میں جاگری۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک طالبہ جاں بحق اور 20 سے زائد طالبات زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کومٹہ کےاسپتال منتقل کردیا
06/09/2026
فواد چوہدری نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ایسے مواقع پر ریاستی استحکام، قومی یکجہتی اور داخلی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب بھی کسی ملک کو سیاسی، معاشی یا سماجی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے تو مخالف قوتیں اس صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق قومی مفاد کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی اور سماجی قوتیں اختلافات کے باوجود ملک کے استحکام اور سلامتی کو ترجیح دیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد، سیاسی برداشت اور مؤثر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق داخلی انتشار اور سیاسی تقسیم نہ صرف جمہوری عمل کو متاثر کرتی ہے بلکہ بیرونی عناصر کو بھی اپنے مقاصد حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر سکتی ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض لوگ اس خدشے کو سنجیدہ قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اس پر مختلف زاویوں سے بحث کر رہے ہیں۔ تاہم ایک بات پر اکثر حلقے متفق نظر آتے ہیں کہ قومی استحکام، اتحاد اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہی کسی بھی بحران سے نکلنے کا مؤثر راستہ ہے۔
06/08/2026
سعودی عرب کے شہر جدہ میں زیرِ تعمیر جدہ ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت بننے کے قریب ہے، جو ایک کلومیٹر سے زیادہ بلند ہونے والی دنیا کی پہلی عمارت قرار دی جا رہی ہے۔
جدہ ٹاور کی تکمیل کے بعد اس کی بلندی 1,000 میٹر سے تجاوز کر جائے گی، جس کے باعث یہ موجودہ ریکارڈ ہولڈر عمارتوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ اس شاندار منصوبے میں دنیا کے بلند ترین آبزرویشن ڈیکس میں سے ایک بھی شامل ہوگا، جو 157ویں منزل پر قائم کیا جا رہا ہے۔
عمارت کی ایک اور منفرد خصوصیت اس کی جدید ہائی اسپیڈ لفٹس ہیں، جو تقریباً 640 میٹر کا فاصلہ صرف 66 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
جدہ ٹاور جدید انجینئرنگ، تعمیراتی مہارت اور سعودی عرب کے وژن برائے مستقبل کی ایک نمایاں مثال سمجھا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ سعودی عرب کی سیاحت، کاروبار اور شہری ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا
06/08/2026
پاکستان کی جانب سے 737 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے گئے۔
نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت سے آنے والے 737 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے، سکھ یاتری پاکستان میں 10 تا 19 جون سالانہ مذہبی تہوار میں شرکت کر سکیں گے۔
پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے مطابق سالانہ تہوار 10 جون سے 19 جون تک پاکستان میں ہوگا، جس میں سکھ یاتری خصوصی شرکت کریں گے۔
06/07/2026
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں اب تک موصول ہونے والے متعدد فارم 45 کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔
اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور اب ووٹ کے تحفظ کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمینی حقائق کے مطابق پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے، جبکہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے نتائج کے عمل پر گہری نظر رکھیں۔
شفیع جان کے مطابق انتخابات کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپوں میں سرگرمیاں محدود رہیں، جبکہ اب تک موصول ہونے والے متعدد فارم 45 پی ٹی آئی کی برتری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے مینڈیٹ کا مکمل احترام ہو سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
6435 San Felipe Street
Houston, TX
77057