Azad News
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azad News, Media/News Company, United State, Cheyenne, WY.
Welcome to the azad news page, azad news is the pakistan one of the popular social media channel which brings interesting stories from pakistan and also around the world.
کور کمانڈر صاحب بھی بیٹھ جائیں، چیزوں کو سیٹل کر سکتے ہیں۔ چیزیں بندوق سے ٹھیک نہیں ہوں گی، اور جب بندوق اپنے لوگوں پر چلتی ہے اور اپنے لوگوں کا خون بہتا ہے تو پھر وہ خون نسلوں میں منتقل ہوتا ہے۔ میرے ساتھ کچھ ہوگا تو میرا بیٹا اور میرا خاندان اسے بھولے گا نہیں کسی دوسرے کے ساتھ ہو گا تو وہ بھی نہیں بھولے گا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی
انتہائی ادب کے ساتھ سوال ہے، اگر ایک صوبائی وزیر کو یوں گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس کی ظاہر ہے صوبائی حکومت سے اجازت تو نہیں لی ہو گی، تو پھر دہشت گردوں کو ایسے پکڑنے، اٹھانے، کارروائیاں کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت تو نہیں لینی چاہیے
احمد وڑائچ
پولیس کو عمران خان کے کہنے پر آزاد کیا، ان کو اختیارات دیے۔ اس کو چوکیدارا پولیس سے نکالا، ان
کو اسٹیٹس دیا۔ انہوں نے بہت اچھی پرفارمنس دی جو ان کا کام نہیں تھا وہ بھی کیا، اچھے کام کیے اور اب بھی کر رہے ہیں، بارڈر لائن تک ہمارا جوان لڑ رہا ہے مگر اس کا ایک نقصان ہوا انہوں نے ایجنسیوں کی بی ٹیم کا کام شروع کر دیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی
فیلڈ مارشل کی بھی کیا زندگی ہے ! تین ٹوپیاں پہن کر، چاروں مسلح افواج کی کمان سنبھال کر صرف عمران خان، ان کے خاندان کو قید کروا کے خوش ہو رہے ہیں اور بھارت نے ہمارا پانی بند کر رکھا ہے، وہ نہیں کھلوا سکے۔
صابر شاكر
عمران خان کے خاندان اور تحریک انصاف کے
کارکنوں کو نشانہ بنانا انکے آزادی، آزادی اظہار،
انجمن سازی اور پرامن اجتماع کے حق کی
کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات
پاکستان میں عائد موجودہ پابندیوں کی
سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل
پاکستانی فوج نے عمران خان کی بہن کو مبینہ طور پر اس لیے اغوا کیا ہے کہ ان پر 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جانے والے مارچ کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ ذرائع نے ابھی مجھے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کو پیشکش کی گئی تھی کہ اگر یہ تحریک منسوخ کر دی جائے تو انہیں شفا اسپتال منتقل کر دیا جائے گا، جبکہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا منتقل کر دیا جائے گا۔ عمران خان نے یہ پیشکش مسترد کر دی، جس کے بعد بالآخر ان کی بہن کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
صحافی وقاص احمد
میں نے اقوام متحدہ کے من مانی حراست سے متعلق ورکنگ گروپ کو ایک فوری شکایت جمع کرائی ہے، یہ شکایت عمران خان کی بہن محترمہ علیمہ خان کی حراست کے حوالے سے ہے۔محترمہ علیمہ خان کو اپنے بھائی عمران خان کی حمایت اور پاکستان میں جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کی دو بہنوں کو بھی اب حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہم نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی حراست غیر قانونی اور من مانی ہے، عمران خان کی حمایت میں ہونے والے مجوزہ عوامی احتجاج کی حمایت کو کمزور کرنے کی کوشش بھی ہے" مائیکل ،پولاک برطانوی بیرسٹر اور انسانی حقوق کے وکیل
ہم نے 27 ستمبر کو کسی جنگ کی کال نہیں دی ہے، ہمارے ہاتھ میں نہ پتھر ہوگا نہ ہی غلیل ہوگی، ہم نے اپنے زندہ ہونے کا اظہار کرنا ہے۔ ہم ہر شہری کو کہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھڑے ہو جاؤ، 25 کروڑ پاکستانی اگر اپنے گلی میں کھڑے ہو جائینگے تو یہ نظام پاش پاش ہو گا۔
سلمان اکرم راجه
وزیراعلیٰ کے پاس بندوق نہیں ہوتی کہ وہ کسی پر گولی چلائے، جن کے پاس بندوق ہے، ڈنڈا ہے انہوں نے بیوروکریسی اور پولیس کو یرغمال کیا ہواہے، یہ صرف پختونخوا میں نہیں ہے، ایک کابینہ ممبر پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کے جا رہے ہیں، یہ افسوس ناک ہے، ہم دہشتگرد نہیں ہیں، سہیل آفریدی
ہمیں پرامن رہنے کی سزا مل رہی ہے، عمران خان کے گھر کی 4 خواتین جیل میں ہیں، ہم پرامن تھے، پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے، ایک دوسرے کو للکارنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، ریاست اپنا طرز عمل تبدیل کرنا ہو گا، ہمارا نہیں ملک کا بندوبست کریں، بیرسٹر گوہر
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
United State
Cheyenne, WY
1026,CHEYENNE,WY,UNITEDSTATES,82001