Pakistan Weather Situation - PWS

Pakistan Weather Situation - PWS

Share

تازہ ترین موسم کی صورتِحال جاننے کے لئے محکمہ موسمیات پاکستان کو وزٹ کریں۔

08/06/2026

🌊🚨 فلپائن میں M7.8 زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں کیمرے میں قید ہو گئیں 😱

08/06/2026

مونسون 2026 کی تازہ ترین پیش رفت۔۔۔
جنوب مغربی مونسون (Southwest Monsoon) تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور 8 جون 2026 تک درج ذیل علاقوں میں داخل ہو چکا ہے:
✅ پورا کیرالہ (Kerala)
✅ لکشدیپ (Lakshadweep Islands)
✅ ماہے (Mahe)
✅ گوا (Goa) مکمل طور پر
✅ کرناٹک (Karnataka) کے بیشتر علاقے
✅ تامل ناڈو (Tamil Nadu) کا بڑا حصہ
✅ آندھرا پردیش (Andhra Pradesh) کے بعض علاقے
✅ مہاراشٹر (Maharashtra) کے بعض علاقے
✅ بحیرۂ عرب (Arabian Sea) کے وسطی و مشرقی حصے
✅ خلیجِ بنگال (Bay of Bengal) کے جنوب مغربی، وسطی اور شمال مشرقی حصے
✅ شمال مشرقی بھارت میں ناگالینڈ (Nagaland)، منی پور (Manipur)، میزورم (Mizoram) مکمل طور پر
✅ تریپورہ (Tripura)، آسام (Assam) اور اروناچل پردیش تک مونسون ہوائیں پہنچ گئی ہیں۔

Photos from Pakistan Weather Situation - PWS's post 08/06/2026

بھارت کی ریاست کرناٹک سے مونسون 2026 کے انتہائی خوبصورت مناظر اللّٰہ سے دعا ہے کہ جلد از جلد پاکستان میں بھی مونسون شروع ہو اور رحمت کی بارش ہو۔ مخلوق گرمی سے تڑپ رہی ہے۔

Photos from Pakistan Weather Situation - PWS's post 08/06/2026

🚨🌎 فلپائن میں 7.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ
فلپائن کے جنوبی جزیرے منداناؤ کے قریب آج صبح 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا جس سے کئی عمارتیں منہدم، متعدد افراد زخمی جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی اور کئی علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

08/06/2026

شمالی بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر موسمی کم دباؤ (سیزنل لو) موجود ہے جبکہ ملک کے بالائی فضائی حصوں میں ایک ہائی پریشر سسٹم موجود ہے جو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا،، جس کے باعث دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے ۔ اس وقت ملک میں کوئی نمایاں مرطوب ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں۔

08/06/2026

جنوب مغربی مونسون آج 08/06/2026 کو بحیرہ عرب کے کچھ مزید حصوں، جنوبی کونکن، جنوبی مدھیہ مہاراشٹر کے کچھ حصے، کرناٹک کے زیادہ حصوں، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں پر مزید آگے بڑھا۔

08/06/2026

اس ویڈیو میں فلپائن کے ڈابو شہر میں حالیہ 7.8 شدت کے شدید زلزلے کے دوران ایک سوئمنگ پول میں پانی ہلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

08/06/2026

فلپائن سے بریکنگ نیوز:
فلپائن کے منڈاناؤ جزیرے کے ساحل پر 8.1 شدت کا زلزلہ
زلزلے کی وجہ سے سونامی کی وارننگ جاری

08/06/2026

08 جون 2026
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

07/06/2026

کل سے 12 جون کے دوران کراچی سمیت سندھ, جنوبی بلوچستان جنوبی پنجاب میں شدید گرمی (ہیٹ ویو) کا امکان۔
لہٰذا احتیاط!

Want your business to be the top-listed Media Company in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Riyadh