Awaz Dir Lower

Awaz Dir Lower

Share

local news

18/06/2026

😢د کوز دیر مینہ بھٹان خونی ڈانھڈ نوجوان ضیاءاللہ پہ سعودی عرب کی پہ حق راسیدلے ۔۔اللہ دی دا نوجوان مغفرت نصیب کی

18/06/2026

#لویردیر باڈوان پل چک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا رات کو حملہ کیا
فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل محمد اسماعیل ش ہ ی د ہو چکا ہے۔ اللہ تعالٰی لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہمارے باڈوان کو امن کا گہوارہ بنائیں۔۔۔آمین جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

16/06/2026

نوجوانوں کے نام اہم پیغام
ڈپٹی کمشنر لوئر دیر جناب بشارت احمد اور سول ڈیفنس لوئر دیر کے آفیسر جناب علی شیر کی جانب سے تحصیل ادینزئی کے نوجوانوں کو سول ڈیفنس کا حصہ بننے کی دعوت دی جاتی ہے۔
سول ڈیفنس ایک عظیم رضاکارانہ ادارہ ہے جو ہنگامی حالات، قدرتی آفات، آگ لگنے کے واقعات، ریسکیو آپریشنز اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج کے نوجوان اگر اس مشن کا حصہ بنیں تو اپنے علاقے اور ملک کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔
آئیے! اپنے وقت، صلاحیتوں اور جذبۂ خدمت کو قوم کی بھلائی کے لیے وقف کریں اور سول ڈیفنس میں شامل ہو کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
"ملک و قوم کی خدمت، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے"
🇵🇰 سول ڈیفنس لوئر دیر تحصیل ادینزئی کے نوجوانوں کے نام خصوصی دعوت
✍️ سید محمد ادریس
پوسٹ وارڈن، سول ڈیفنس مینہ بھٹان، تحصیل ادینزئی، لوئر دیر۔

11/06/2026

ایزی پیسہ انتظامیہ نے صارفین کو یقین دلایا ہے کہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور سروسز جلد ہی معمول پر آ جائیں گی، اس لیے صارفیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں

10/06/2026

سول ڈیفنس دیر لوئر تحصیل ادینزئ اور مقامی لوگ پہاڑوں میں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، لیکن رضاکاروں کے پاس وہ ضروری سہولیات اور وسائل نہیں ہیں جو:
آگ کو تیزی سے کنٹرول یا ختم کرنے میں مدد دیں،
حادثے یا نقصان کو کم سے کم کریں، یا

آگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی صلاحیت فراہم کریں۔
یہ مسئلہ دو چیزوں کی کمی کی طرف اشارہ کرتا ہے:
تکنیکی وسائل: جیسے فائربریگیڈ، ایئر سپرے، فائر ایکسٹنگوشرز، اور جدید آگ بجھانے والے آلات۔
مینجمنٹ اور تربیت: رضاکاروں اور مقامی لوگوں کے لیے تربیت اور حفاظتی آلات تاکہ وہ کم وقت میں زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔

08/06/2026

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تحصیل ادینزئ ٹیکنئ شاگئ پہاڑ میں خطرناک قسم کی آگ بھڑک اٹھی ہے 🙏🙏

05/06/2026

🚨 لوئر دیر میں موٹر سائیکل حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک پولیس کا سخت ایکشن 🚨
بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل حادثات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
عوام سے اپیل ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔
آپ کی ایک چھوٹی سی احتیاط، ایک قیمتی جان بچا سکتی ہے۔
✍️ سید محمد ادریس
ADL News / سول ڈیفنس پوسٹ وارڈن مینہ بھٹان

04/06/2026

🏢 کرایہ پر دستیاب — نئے پُرکشش کمرے،
چکدرہ بازار میں نئے، پُرکشش اور کشادہ کمرے کرایہ پر دستیاب ہے۔
✅ دفتر (Office) اور رہائش (Residential) دونوں مقاصد کے لیے موزوں
✅ وسیع کار پارکنگ کی سہولت
✅ بہترین لوکیشن
✅ صاف ستھرا اور پُرسکون ماحول
📞 رابطہ نمبر: -03469397271
دلچسپی رکھنے والے حضرات مزید معلومات یا وزٹ کے لیے رابطہ کریں۔

03/06/2026
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Riyadh