Chef Muhamad Humair

Chef Muhamad Humair

Share

Doctor of food

07/01/2026
Photos from Chef Muhamad Humair's post 15/10/2025

ڈونٹس بناتے وقت کچھ لوگ جو مین غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ڈو کو بہت زیادہ مکس کر دیتے ہیں جس سے ان کے ڈونٹ یا تو سخت بنتے ہیں یا وہ پلاسٹک کی طرح ہوتے ہیں لچک دار۔اس کے علاوہ جو دوسری مین غلطی کرتے ہیں وہ ٹمپریچر ہوتا ہے ٹمپریچر 350 سے 360 ڈگری فارنہائٹ پہ رکھیں اور ڈونٹ کو دونوں طرف سے ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔ریسپی جو بھی لگائیں اس کو اوور مکس نہ کریں تمام ویٹ انگریڈینٹس کو ایک ساتھ مکس کر لیں اس کے بعد جو ڈرائی انگریڈینٹس ہیں ان کو الگ سے مکس کر لیں سوائے پاؤڈر شوگر کے۔ڈونٹ کو فرائی کرنے کے بعد ڈرین کریں اور اس کو پاؤڈر شوگر میں رول کر لیں۔

Photos from Chef Muhamad Humair's post 12/10/2025

بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا دو مین انگریڈینٹس ہیں جن کے بارے میں پتہ ہونا ہر بیکر مین کے لیے لازمی ہے ان کا صحیح استعمال ہی آپ کے کیک کو اچھا بنا سکتے ہیں۔

Photos from Chef Muhamad Humair's post 10/10/2025

پیزے کی ڈو بنانا بہت آسان بھی ہے اور بہت مشکل بھی ہے۔اگر آپ نارمل پیزا بنانا چاہ رہے ہیں۔تو پانچ سے دس منٹ میںڈدو تیار ہو جاتی ہے۔لیکن اگر آپ پروفیشنل پیزا بنانا چاہتے ہیں۔تو اس ریسپی کو مکمل فالو کریں۔

01/10/2025

کیک سپنج کیوں اچھا نہیں بنتاجیسا کہ اس کی خراب شیپ یا بہت زیادہ سفید ہونا یا بہت زیادہ کالا ہو جانا یا اس کا بیٹھ جانا یا پھر اس کے اوپر کریکس کا ا جانا۔یہ سب ایک غلط ریسپی یا پھر اس کی مکسنگ میں غلطی کرنا۔یا پھر اس کے ٹمپریچر کا صحیح نہ ہونا اس طرح کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ان میں سے کچھ کو یہاں ہم ڈسکس کریں گے۔
زیادہ مکس کرنے سے کیک میں گلوٹین بڑھ سکتا ہے اور کیک سخت ہو جاتا ہے۔
اگر اوون کا ٹمپریچر غلط ہے تو، ہو سکتا ہے کیک یکساں طور پر بیک نہ ہو، جس کے نتیجے میں اسپنج کم یا زیادہ پک جاتا ہے۔
اگر آپ کیک میں بیکنگ پاؤڈر یا بیکنگ سوڈا ایک پرفیکٹ مقدار میں ایڈ نہ کریں تب بھی آپ کا کیک صحیح نہیں بنے گا
کیک صحیح نہ بننے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ جو انگریڈینٹ یوز کر رہے ہیں وہ یا تو اچھی کوالٹی کے نہیں ہیں یا ایکسپائر ہیں
انڈوں کو بہت زیادہ مکس کرنا یا بہت کم مکس کرنا یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ اس سے کیک صحیح نہیں بنتا۔
اکثر لوگوں کا پین کا سائز بھی پورا نہیں ہوتا یا تو وہ بہت بڑا ہوتا ہے یا بہت چھوٹا اس وجہ سے بھی اگر آپ کا پین بہت بڑا ہے تو آپ کا کیک ڈرائی ہو جائے گا سخت ہو جائے گا اگر بہت چھوٹا ہے تو وہ بیچ میں سے کچا رہ جائے گا۔
کچھ لوگ اوون میں کیک رکھ کے اسے بار بار کھولتے ہیں اور چیک کرتے ہیں کہ کیک پک گیا ہے یا نہیں یہ بھی کیک کو بڑا ایفیکٹ کرتا ہے جس سے کہ برابر نہیں پکتا۔
ہلکے اور فلفی سپنج حاصل کرنے کے لیے ایک پرفیکٹ ریسپی کا ہونا۔فریش اور اعلی معیار کی انگریڈینٹس یوز کرنا بہت ضروری ہے۔اس کے علاوہ مکسنگ بیکنگ اور ٹھنڈا کرنے کی تکنیک پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔
(دوسرا میرے پاس کچھ آٹا گوندنے والی مشین ہیں این ایکس کمپنی کی دو سال کی وارنٹی ہے جس کو چاہیے ان باکس میں رابطہ کریں) ریٹ 16500 ہے.

19/08/2025

15/08/2025

Deep cleaning kitchen

Want your business to be the top-listed Bakery in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Riyadh