Engineer Muhammad Ali Mirza
Quran & Sunnah
{رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ}
#قران #تلاوة
17/09/2025
" Not just one Netanyahu , but the entire Israeli nation" Insha Allah 😊
28/08/2025
انجئنیر محمد علی مرزا وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نوجوان طبقے میں دین اسلام کو پھیلایا اور لاکھوں لوگوں کو ان کے شرکیہ عقائد سے نکال کر حقیقی دین اسلام کا علم دیا۔
اختلافِ رائے جرم نہیں ہوتا، یہ معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔
ان کو فوری طور پر رہا کیا جاۓ۔
26/08/2025
کیا عیسائی حضرت محمد ﷺ کو مسیح الد/جال سمجھتے ہیں؟؟؟
انجینئر محمد علی مرزا صاحب سے ہمارے اختلافات اپنی جگہ مگر جس بات پر مولویوں کی جانب سے واویلا مچایا گیا ہے وہ بات اپنی جگہ درست ہے عیسائیوں کا محمد ﷺ کے متعلق وہی عقیدہ ہے جو مرزا صاحب نے بیان کیا ہے۔ جن لوگوں نے یہ پروپیگنڈہ شروع کیا انکی مرزا صاحب سے دشمنی کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ انسان جب کسی سے نفرت میں غلو کرتا ہے تو پھر اسکی صحیح بات کو بھی غلط رنگ دے کر لوگوں میں اسے بدنام کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ یہی کام مولوی حضرات نے مرزا صاحب کے ساتھ کیا ہے اور ان پر توہین رسالت کا بہت سنگین الزام و بہتان لگایا ہے۔
عیسائی علماء نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اسلام کو مسیح الد/جال (Antichrist) یا اس کے پیش خیمے کے ساتھ جوڑا ہے۔ یہ خیالات زیادہ تر مشرقی عیسائی (Byzantine) علماء میں پائے جاتے تھے جو مسلمانوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے اور اس نئے مذہب کو ایک خطرے کے طور پر دیکھتے تھے۔
جان آف دمشق (John of Damascus) (آٹھویں صدی کے راہب) ایک اہم عیسائی ماہرِ الٰہیات تھے جو اموی خلافت کے دور میں دمشق میں رہتے تھے۔ انہوں نے اسلام پر ایک تنقیدی کتاب De Haeresibus (Heresies پر) لکھی اپنی اس کتاب میں جان آف دمشق نے اسلام کو ایک عیسائی بدعت (Christian Heresy) قرار دیا۔ انہوں نے یہ دلیل دی کہ یہ عیسائی عقائد سے انحراف ہے نہ کہ ایک مکمل نیا مذہب۔ انہوں نے اسلام کو مسیح الدجال کے پیش خیمے کے طور پر پیش کیا جو مسیح کی الوہیت اور صلیب پر ان کی موت کو جھٹلاتا ہے۔
جان آف دمشق کا کہنا تھا کہ محمدؐ کو کسی آسمانی ذریعے سے وحی نہیں ملی بلکہ انہوں نے ایک آریائی راہب سے تعلیم حاصل کی اور ایک نئی "جھوٹی" شریعت گھڑ لی۔ (معاذاللہ) اس طرح انہوں نے اسلام کو عیسائیت کی ایک بگڑی ہوئی شکل قرار دیا۔
جان آف دمشق کے بعد اور صلیبی جنگوں سے قبل کے دور میں کئی بازنطینی مصنفین نے اسلام کو مسیح الدجال یا اس کی روح سے جوڑا۔ ان کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ اسلام کا بڑھتا ہوا عسکری اور سیاسی غلبہ دنیا کے اختتام کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔
یہ نقطہ نظر مغربی یورپ میں اس وقت زیادہ مقبول ہوا جب صلیبی جنگیں شروع ہوئیں اور پیٹر دی ونریبل جیسے علماء نے اس کو مزید فروغ دیا۔
پیٹر دی ونریبل (Peter the Venerable) (بارہویں صدی کے ایک راہب) نے اسلام کے بارے میں ایک اہم مجموعہ مرتب کیا جسے Corpus Cluniacense کہا جاتا ہے۔ اس مجموعے کا مقصد عیسائیوں کو اسلام کی تعلیمات سے واقف کرانا اور اس کا رد کرنا تھا۔ اس میں مختلف عربی کتب اور قرآن کا پہلا لاطینی ترجمہ Lex Mahumet pseudoprophete بھی شامل تھا۔
Book Liber contra sectam sive heresim Saracenorum
(مسلمانوں کے فرقے یا بدعت کے خلاف کتاب) یہ پیٹر دی ونریبل کی اپنی تحریر ہے جس میں انہوں نے اسلام کو ایک بدعت کے طور پر پیش کیا ہے۔
Book Summa totius heresis Saracenorum
(مسلمانوں کی پوری بدعت کا خلاصہ) یہ ایک اور تحریر ہے جس میں وہ اسلام کے خلاف اپنے دلائل پیش کرتے ہیں۔
ان تحریروں اور مجموعے میں پیٹر نے محمدؐ کو مسیح الدجال کا پیش خیمہ قرار دیا ہے اور محمد و اسلام پر سخت تنقید کی ہے۔ (معاذاللہ)
✍️: سید تراب علی
26/08/2025
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ
اور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی، اور اللہ بہترین خفیہ تدبیر کرنے والوں میں سے ہے
(Surah Aal-Imran, 3:54)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Website
Address
Saudi Arab
Mecca
24231