TodayTalk

TodayTalk

Share

TodayTalk Official Page.

19/06/2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کمی کر دی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگئی۔
قیمتوں میں کمی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے پرآجائےگی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے، عوام نےمشکل صورتحال میں صبروتحمل کا بےمثال مظاہرہ کیا۔

19/06/2026

یہ سارے پوائنٹ اندرون سٹی کے ہے ایک چھوٹے سے شہر میں کیا یہ Eچلان بنتا ہے جہاں مر کر سپیڈ 30 ,40 تک جاتی ہے

19/06/2026

20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور مشرقِ وسطیٰ میں جغرافیائی و سیاسی کشیدگی میں نسبتاً نرمی کے بعد وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور کر رہی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وزارتِ خزانہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 20 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم ساتھ ہی پٹرولیم لیوی میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو 20 جون سے ملک بھر کے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر نمایاں ریلیف مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Disclaimer: The information in this report is based on unofficial sources and media reports.

19/06/2026

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حملہ آور اس گوردوارے کے راستوں کا علم رکھتا تھا کیونکہ وہ دروازہ کھلنے کے بعد سیدھا اس بزرگ جوڑے کے کمرے کی طرف گیا۔

18/06/2026

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافے کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی

18/06/2026

بھروکی یونین کونسل کی ناکارہ چھت گر گئی

18/06/2026

چکوال فائرنگ کیس، ننھی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے
بچی کی دائیں چھاتی، پیٹ، ران اور بائیں کہنی پر گولیوں کے داخل اور خارج ہونے کے گہرے زخم ہیں، تمام زخم ’اینٹی مارٹم‘ ہیں یعنی موت واقع ہونے سے پہلے گولیاں ماری گئیں، رپورٹ

18/06/2026

مظفر گڑھ ، نویں کلاس کی مغوی طالبہ کا 8روز گزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا
ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں خدشہ ہے ملزمان نقصان نہ پہنچادیں، وزیراعلیٰ پنجاب مدد کریں،والدین

17/06/2026

دفعہ 144کی خلاف ورزی ،عوام دریائے چناب میں نہانے میں مصروف کوئی اہلکار موجود نہیں

17/06/2026

گوجرنوالہ، خاتون منشیات فروش گرفتار، ملزمہ کے قبضہ سے 15 کلوگرام چرس برآمد

سورس:سوشل میڈیا

Want your business to be the top-listed Media Company in Jeddah?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Jeddah