Virsa Textile

Virsa Textile

Share

ریٹرن کی بات ہم پہلے کرتے ہیں سیل بعد میں کرتے ہیں کیونکہ ہم کسٹمرز نہیں دوست بنانے پہ یقین رکھتے ہیں

04/06/2026

ایک دوست کی طرف دو سوٹ بھیجے۔ ورائٹی پسند آئی تو انہوں نے کہا: “ اسی ورائٹی میں اور کلر بھیج دیں۔”
قسمت دیکھیے… غلطی سے وہی سیم کلر دوبارہ پیک ہو کر روانہ ہوگیا جو پہلے ان کے پاس جا چکا تھا۔ 😄
وہ ہمارے نوٹس میں لائے اور کہا: “یہ تو وہی کلر دوبارہ آگیا ہے، تبدیل کر دیں۔” ہم نے بھی نیا سوٹ بھیج دیا اور پہلا والا واپس منگوا لیا۔
اب اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے۔۔۔پارسل آیا، بڑے اطمینان سے کھولا… اور اندر سے نکلی “روٹی والی کندوری”۔ 😂 چار ہزار والا سوٹ غائب اور واپسی میں 150 روپے کی کندوری برآمد!
پہلے عوام شکوہ کرتی تھی کہ: “آن لائن والے لنڈے کا کپڑا بھیج دیتے ہیں۔” اب حالت یہ ہے کہ ہم خود متاثرین کی لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔😅 اب عوام ہمارے ساتھ ایسا “ہاتھ” کر جاتی ہے کہ بندہ کاروبار چھوڑ کر پہاڑوں پر جا بسے۔
اگرچہ اس معاملے میں ہمارے کسٹمر کا کوئی قصور نہیں، وہ ہمارے جاننے والے معزز دوست ہیں۔ اصل گڑبڑ غالباً رائڈر یا کوریئر کے عملے کی طرف سے ہوئی۔۔
لیکن اہم بات یہ ہے کہ دھوکہ بازی کے لیے یہ طریقہ کار استعمال ہوسکتا ہے۔ آج کل کچھ لوگ سوٹ منگواتے ہیں، پھر کہتے ہیں: “کلر پسند نہیں آیا، کلر چینج کر دیں۔۔”
آپ نیا سوٹ بھیج دیتے ہیں اور واپسی میں کوئی پرانا، پھٹا ہوا، استعمال شدہ کپڑا پکڑا دیا جاتا ہے۔۔😶 اسی لیے اب آن لائن کاروبار میں درج ذیل چند احتیاطیں لازم ہوگئی ہیں۔۔
* اگر کسٹمر جان پہچان والا ہو تو نیا سوٹ بھیج کر پہلا سوٹ منگوا لیں کوئی ڈر نہیں۔۔
* اگر نیا کسٹمر ہو تو پہلے سوٹ منگوائیں پھر نیا سوٹ روانہ کریں۔۔
* ہاں اگر آپ چاہتے ہیں کسٹمر کا خرچہ نہ ہو تو اپنے پورٹل سے بکنگ کرکے کسٹمر کو دے دیں اور اس پہ پارسل واپس منگوا لیں۔۔ اس طرح کسٹمر کو فیور بھی مل جائے گی اور پارسل ریٹرن بھی آجائے گا۔۔ لیکن پہلے پارسل منگوائیں، چیک کریں، پھر دوسرا پارسل روانہ کریں۔۔
اگرچہ اس طریقہ کار میں خرچہ زیادہ ہے لیکن محفوظ طریقہ یہی ہے۔۔ کیونکہ اس میں تقریبا تین بار ڈلیوری ہوگی ۔۔ پہلی بار پارسل جائے گا پھر وہ ریٹرن آئے ائے گا اور اس کے بدلے میں نیا پارسل جائے گا۔۔ تین بار ڈیلیوری میں 900 سے 1000 روپے تک کا خرچہ متوقع ہے ۔۔ ایک سے دو پارسل میں آپ کو جو پرافٹ ہونا ہے وہ اس ایکسچینج کے اندر اڑ جائے گا۔۔ لیکن خیر ہے کوئی بات نہیں۔۔کسٹمر کا نقصان نہیں ہونا چاہیے اسے مطمئن ہونا چاہئے۔۔
سچ کہیں تو ان روز روز کے “رولوں” نے آن لائن بزنس سے دل سا اٹھا دیا ہے۔ 😅 اب تو بس ایک ہی دعا ہے:
“یا اللہ! ایک بڑی سی دکان عطا فرما…
جہاں کسٹمر خود آئے، خود پسند کرے، اور خود اٹھا کر لے جائے!” 🤲😂

08/05/2026

سٹور پہ دوستوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور ہمارا خرچہ پانی چلتا رہتا ہے ۔۔ دعا کیجئے سٹور آباد و شاداب رہے۔۔۔

04/05/2026

کیا ہم اتنے برے ہیں، آپ بھی ہمارے بارے یہی سوچتے ہیں ؟..😆 وہاڑی کے کسی مہربان نے ہمارے بارے میں ان کو بتایا تو خریداری کے لیے ہمارے سٹور پہ تشریف لائے اور ماشاءاللہ دل کھول کر خریداری کی، کپڑا ان کے دل کو لگا اور 18 سے 20 ہزار کی خریداری کر کے گئے۔۔ جو ہمارے پاس اتا ہے، ہم خدمت بھی کرتے ہیں اور اچھا ڈسکاؤنٹ بھی دیتے ہیں۔۔ وہ کپڑا بہت پسند کررہے تھے مگر ڈسکاؤنٹ کے لیے زور دے رہے تھے، کہنے لگے پہلے ریٹ مکاؤ،۔ڈسکاؤنٹ بتاؤ۔۔ ہم نے تسلی دی اپ پریشان نہ ہوں، آپ کو نہیں لوٹتے، زیادہ خریداری پہ ڈسکاؤنٹ ضرور دیتے ہیں، پہلی خریداری پہ تو اسپیشل ڈسکاونٹ دیتے ہیں، ہم اپ کو راضی کر کے بھیجیں گے ۔۔ہم نے بڑا اچھا ڈسکاؤنٹ دے کر بھیجا، مطمئن اور راضی کرکے رخصت کیا۔۔
اخر میں ہمارا نمبر مانگا اور فیس بک پیج کا پوچھا تو ہم نے اپنے پیج Virsa Textile کا تعارف کرایا تو کہنے لگے کہ اچھا یہ آپ کا پیج ہے؟ واقعی آپ کا ہے ؟.. ہم نے انہیں یقین دلایا جی ہاں ہمارا ہی پیج ہے۔۔ مسکرانے لگے اور کہنے لگے یہ پیج کئی بار میرے سامنے آیا مگر میرے دل میں یہی خیال آتا تھا کہ یہ فراڈ پیج ہے۔۔ ہم مسکرا دیئے اور دل میں کہنے لگے ہاں جی فراڈی تو ہم ہیں، پھنس گئے نا ہمارے پاس آکر۔۔ کیسا لگا ہمارا فراڈ ؟..😆😆
دوستو! کیا ہم آپ کو ایسے لگتے ہیں، ہمارے بارے آپ کا کیا تاثر بنا ہوا ہے ؟.. آج بتا ہی دیں آپ دل کھول کر ۔۔۔

03/05/2026

اس میں گرے، سلور گرے اور ملیشیا گرے کلر اتنے ہٹ اور مقبول کلرز ہیں کہ شاد فیبرکس جیسے بڑے برانڈ کے ٹاپ سیل آئٹم ہیں۔۔ یہ کلرز اور یہ ٹیکسچر سردی کی ورائٹیز میں بن کر آتا تھا مگر کسٹمرز کی پسندیدگی کو دیکھتے ہوئے کمپنیاں گرمی کی ورائٹیز میں بھی یہی کلرز اور یہی ٹیکسچر introduce کروا رہی ہیں۔۔۔
واش اینڈ ویئر ورائٹی ہے ۔۔ موسمِ گرما کا کپڑا ہے۔۔ نہایت جاندار اور پائیدار فیبرک ہے۔۔ کوالٹی کے لحاظ سے قیمت بہت ہی مناسب ہے۔۔

Photos from Virsa Textile's post 28/04/2026

اچھا ہمسفر اور پیور بلیک، نیوی بلیو قسمت والوں کو ہی ملتا ہے😀۔۔ اچھا ہمسفر ڈھونڈنے کے لیے رشتہ والی باجی کی خدمات حاصل کیجئے جبکہ پیور بلیک اور نیوی بلیو کلرز کے لیے بندہ ناچیز سے رابطہ کیجئے۔۔ ایڈمانی برانڈ کراچی کا کپڑا ہے ۔۔ اس میں چار کلرز ہیں، وی آئی پی کپڑا ہے۔۔ خاندانی قسم کے بلیک اور بلیو کلر ہیں۔۔ بلیک میں اپ کو فل بلیکنس ملے گی اور نیوی بلیو میں زبردست گریس نظر آئے گی۔۔ کلرز ریویو کے لیے کمنٹ باکس میں ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔۔

Photos from Virsa Textile's post 21/04/2026

ایک حاجی صاحب نے سفرِ حج پہ جانا تھا کہنے لگے مکے گرمی بہت ہوتی ہے، کوئی باریک سا کپڑا دکھاؤ۔۔ ہم نے پاشا کی یہ ورائٹی دکھائی، فوراً ہی انہیں پسند آگئی پانچ سوٹ کٹوا لئے ۔۔ چند دن بعد دوبارہ تشریف لائے اور چار سوٹ مزید لے گئے جن میں سے دو سوٹ پاشا کے تھے۔۔
اب تک ایسا کوئی کسٹمر نہیں آیا جس کو ہم نے یہ ورائٹی دکھائی ہو اور اس نے سوٹ نہ لیا ہو۔۔ اس کپڑے کو دیکھ کر سخت سے سخت لونڈا بھی پگھل جاتا ہے۔۔ اور ہم بھی یہ ورائٹی اخر میں دکھاتے ہیں جب کسٹمر سوٹ لے چکا ہوتا ہے۔۔ لیکن جیسے ہی یہ کپڑا کسٹمر کے ہاتھوں میں جاتا ہے تو اس میں سے بھی ایک آدھ سوٹ ضرور کٹواتا ہے۔۔ کلرز ریویو کے لیے کمنٹ میں ویڈیو ملاحظہ کیجئے ۔۔۔

Photos from Virsa Textile's post 19/04/2026

جو ورائٹی اپ کو دینے جا رہے ہیں اپ کا دل خوش ہو جائے گا۔۔ وہ کوالٹی آپ کو دیں گے جو آپ کو مہنگی ورائٹیز میں دیکھنے کو ملتی ہے۔۔ بہت مناسب سی قیمت میں واش اینڈ ویئر ورائٹی آئی ہے، سافٹ باریک اور ملائم سا کپڑا ہے اور سب سے بہترین کوالٹی یہ ہے کہ اس میں رنکل کم سے کم پڑتے ہیں۔۔ ریویو کے لیے کمنٹ میں ویڈیو ملا حظہ کیجیے گا ۔۔۔

14/04/2026

آف لائن کسٹمرز کو اگنور کرنے کی حماقت ہم سے سرزد نہیں ہوئی۔۔ ہمارے لیے زیادہ خوشی ہے اگر کسٹمر سٹور وزٹ کرتا ہے اور کپڑا دیکھ سمجھ کر پسند کرکے لے کے جاتا ہے۔۔ ہمارے پاس اف لائن کسٹمر ان لائن سے زیادہ کوانٹٹی میں خریداری کرکے جاتے ہیں۔۔ ایک تو اعتبار ڈیویلپ ہو چکا ہوتا ہے۔۔ کپڑا سامنے ہوتا ہے دکاندار دیکھا ہوا ہے سٹور کا پتہ معلوم ہے، اپنی دسترس میں ہے۔۔ اور بے شک انسان کو اپنی آنکھ پہ بھروسہ زیادہ ہوتا ہے، بعض اوقات ان لائن کوئی کلر پسند نہیں ارہا ہوتا لیکن جب کلر اور کپڑا اچھی طرح کھل کر سامنے آتا ہے تو نہ سمجھ آنے والی چیز بھی پسند آجاتی ہے۔۔ حیرت انگیز طور پر کلر بھی سمجھ میں ا جاتا ہے اور کپڑا بھی۔۔ اس لیے اف لائن کسٹمرز نسبتا زیادہ مقدار میں خریداری کر کے جاتا ہے۔۔

12/04/2026

سٹور مکمل طور پر تیار ہے۔۔ لین دین تو مقدروں کا کھیل ہے۔۔ آتے جاتے گزرتے برکتوں کی دعا ہی دیتے جائیے۔۔۔

09/04/2026

میں کپڑے کا کاروبار کرنا چاہتا ہوں پلیز گائیڈ کریں مجھے کتنی انویسٹمنٹ چاہیے ہوگی؟..

بہت سے دوست یہ سوال پوچھتے رہتے ہیں جس کا جواب اس تصویر میں موجود ہے۔۔ ریک کا صرف ایک خانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ میں بھرتا ہے, اگر بیس خانے ہوں تو حساب لگا لیں کتنی انویسٹمنٹ لگے گی۔۔ اگر اپ اچھا کپڑا بیچیں گے تو اس کے لیے آپ کو بھاری انویسٹمنٹ کرنی پڑے گی۔۔۔
ہمارے پاس پاشا کی یہ ایک واش اینڈ ویئر ورائٹی آئی ہے۔۔ کیا ہی لاجواب کلرز اور کیا ہی نفیس ترین کپڑا ہے۔۔۔

Want your business to be the top-listed Clothing Store in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Sheikh Cotton Colony
Vehari
61100