Psychologist Rao ki batain
Consult me for any psychological behavioral solutions�
آپ کے حالات زندگی چاہے کتنے ہی خراب ہوں اگر آپ کا اپنے رب پہ توکل والا رشتہ اپنے رب سے مضبوط ہے تو بس پھر جس چیز کے لیے کوشش کروگے وہ آپ کو نامراد
نہیں لوٹائے گا ۔ کیونکہ آپ کے حالات حالات کمزور ضرور ہیں لیکن آپ کا رب بہت بڑا نوازنے والا ،قدرت والا ہے ۔
(سائیکو لوجسٹ راؤ )
اگر کسی کی مشکل دور کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے توکوئی بات نہیں آپ اس کی ٹانگیں کھینچنا بھی چھوڑ دیں تاکہ وہ خود آگے بڑھ سکے۔
(سائیکو لوجسٹ راؤ)
زندگی میں دو لوگوں کی ہمیشہ قدر کرنی چاہیے ،ایک جو مشکل وقت میں ساتھ دے،اور دوسرا وہ دوست جو ناراضگی کے باوجود تمہارے دشمن کی صفوں میں کھڑا نہ ہو۔
(سائیکو لوجسٹ راؤ
اگر آپ اپنے بیوی بچوں کی دیکھ بھال میں اس حد تک مصروف ہیں کے آپ کو اپنے والدین کی خیریت پوچھنے کا کچھ وقت نہیں ملتا تو لعنت ہو تمہاری مصروفیت پر،اور ڈرو اس آنے والے وقت سے جب آپ بزرگ ہونگے اور آپ کے بچوں کے پاس آپ کے لیے وقت نہیں ہوگا۔
(سائیکو لوجسٹ راؤ)
تین دن پہلے میری آٹھ سالہ ننھی بھانجی اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئی،سمجھ سے باہر تھی یہ بات میرے لیے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوسکتا،بس اللّٰہ کی مرضی جس کو جب بلا لے،پتہ نہیں ہمارا کب بلاوا آجائے،سب خواہشیں،کام،ادھورے چھوڑ کر چلے جانا ہے،سب سے یہی ارض ہے کہ ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں،لہذہ غفلت کی نیند سے جاگ جائیں ابھی موقع ہے،اگر موت نے آکر جگایا تو دیر ہوچکی ہوگی۔
(سائیکالوجسٹ راؤ)
ہمارے اردگرد روزانہ کتنی اموات ہوتی ہیں،سب سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،موت نہیں دیکھتی کہ آپ جوان ہو،بوڑھے ہو،یا بچے ہو،موت تو اٹل ہے،اس کی تیاری کل سے نہیں بلکہ آج اور ابھی سے کریں۔کل کا کیا بھروسہ ہم زندہ ہوں یا نہ ہوں۔
(سائیکالوجسٹ راؤ)
دنیاوی زندگی فانی ہے ،اس فنا ہو جانے والی چند سالہ زندگی کے لیے اپنے رب سے بے وفائی نہ کریں ورنہ ہمیشہ رہنے والی آخرت میں زلت اٹھانی بہت مشکل ہے۔
(سائیکالوجسٹ راؤ)
وقت،حالات،اور لوگ ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے،یہ اٹل حقیقت ہے۔
(سائیکالوجسٹ راؤ)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Vehari
Opening Hours
| Monday | 19:00 - 23:00 |
| Tuesday | 19:00 - 23:00 |
| Wednesday | 19:00 - 23:00 |