Mahar Rajab Sial
Alhamdulillah ❤
13/06/2026
اوچشریف للو والی پل سے بلہ جھلن اور موہانے والی پل، سے براستہ بختیاری بیٹ احمد اور بنگلہ مستوئی تک روڈ کی توسیع اور پل پنجند کی ڈبلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ روزانہ ہزاروں افراد اوچ شریف کی جانب سفر کرتے ہیں جبکہ سنگل روڈ حادثات اور ٹریفک مسائل کا سبب بن رہی ہے۔
اہلِ علاقہ اربابِ اختیار اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دیرینہ عوامی مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں اور علاقے کی ترقی کا عمل تیز ہو۔
اوچشریف بیٹ احمد والی بال ٹورنامنٹ میں پیارے دوست جام امجد مجید جھلن کی دعوت پر معروف بزنس مین ملک عبدالرشید اعوان، پیر رنگ علی سائیں اور ملک مہران رشید کے ہمراہ شرکت کا موقع ملا۔ منتظمین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور اظہارِ خیال کا موقع بھی دیا گیا۔
خوشی ہوئی کہ سیلاب زدہ علاقے بیٹ احمد کے لوگ مشکلات کے باوجود کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہر چہرے پر مسکراہٹ اور نوجوانوں میں بھرپور جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔
02/06/2026
اوچ شریف: ڈی پی او بہاولپور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف محمد صدیق ڈوڈی کی سربراہی میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 5 سے زائد مقدمات درج کر لیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات اور ناکہ بندیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔
تفتیشی افسران اور پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایس ایچ او محمد صدیق ڈوڈی نے کہا کہ تھانہ اوچ شریف کی حدود میں جرائم، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
@
اوچ شریف یونین کونسل بن والا عید الاضحی کے موقع پر “صاف ستھرا پنجاب” کی تمام ٹیموں اور محنتی ورکرز کو سلام، جنہوں نے آلائشیں بروقت اٹھا کر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے
اوچ شریف بستی میتلا موضع بن والا میں عید الاضحی کی نماز عقیدت اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
مہر رجب سیال اوچشریف
#عیدالاضحی #قربانی #اسلام
اوچ شریف: موضع ککس کے رہائشی غلام فرید عرف شادہ نے جرائم کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔ معززینِ علاقہ کی موجودگی میں علاقے کی جامع مسجد میں قرآن پاک اٹھا کر سچے دل سے توبہ کی اور آئندہ نیک اور پرامن زندگی گزارنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں اور اپنے طرزِ عمل سے متاثر یا پریشان ہونے والے افراد سے بھی معافی طلب کی۔
رپورٹ مہر رجب سیال اوچ شریف
ازاد میڈیا گروپ احمد پور شرقیہ
#عوام #توبہ #اصلاح
24/05/2026
بڑھتی ہوئی گرمی، تپتی دھوپ اور بلند درجہ حرارت میں وہ مرد جو پسینہ بہا کر اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، انہیں سلام۔
یہ صرف محنت نہیں، بلکہ اپنے بیوی بچوں کے سکون، مستقبل اور خوشیوں کے لیے ایک خاموش قربانی ہے۔
دھوپ میں جلتے ہاتھ اور تھکا ہوا جسم اکثر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ گھر میں بیٹھے بچوں کی مسکراہٹوں کے پیچھے کسی باپ یا شوہر کی بے شمار محنت چھپی ہوتی ہے۔
آج اوچشریف میں مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مولانا محمد اسداللہ مدنی (امیر جمعیت علماء اسلام حلقہ پی پی 250)، مہر غلام ربانی کاٹھیہ اور مولانا محمد بابر علی صدیقی (سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام حلقہ پی پی 250) نے کی۔
ریلی کے شرکاء نے بڑھتی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
#اوچشریف #مہنگائی #پاکستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Uch