Pakistan Nurses Rights Association
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Nurses Rights Association, Nonprofit Organization, Pakistan, Swabi.
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA) is a non-governmental, non-political, and non-profit organization working to protect nurses' rights, promote professional growth, and improve the status of the nursing profession across Pakistan.
کیا پاکستان میں رجسٹرڈ نرسزز کو آزاد (Independent) نرسنگ پریکٹس کا حق ملنا چاہیے؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) اس معاملے پر آواز اٹھائے اور نرسزز کی آزاد نرسنگ پریکٹس کے لیے جدوجہد کرے؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں اور زیادہ سے زیادہ نرسزز دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ نرسنگ کمیونٹی کی اجتماعی آواز سامنے آ سکے۔
Abdul Baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)
06/06/2026
ہم تمام طبی عملے کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
نرسزز، ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، سیکیورٹی گارڈز، وارڈ بوائز اور دیگر ہیلتھ ورکرز دن رات عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ ان پر حملے، بدتمیزی یا تشدد نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ صحت کے نظام کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
ہسپتال علاج اور امید کی جگہ ہیں، تشدد کی نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طبی عملے کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
Respect Healthcare Workers — Save Lives, Save Healthcare.
Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)
05/06/2026
میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی 743 نشستیں خالی رہ گئیں،
میرٹ میں نرمی اور 45 روزہ توسیع کے باوجود ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی نشستیں پُر نہ ہو سکیں
وجہ کیا ہوسکتی ہے؟
02/06/2026
پاکستان میں نرسزز کی تنخواہیں بہت کم ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں نرسزز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
آج کی اس مہنگائی میں ایک نرس، جو 5 سال سخت محنت کرکے ڈگری حاصل کرتیں ہیں ، اسے اتنی کم تنخواہ دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گھر کے اخراجات بھی مشکل سے پورے کر پاتے ہیں ۔
نرسزز دن رات مریضوں کی خدمت کرتیں ہیں، اپنی نیند، سکون اور صحت قربان کرتی ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں ان کی محنت کے مطابق حق نہیں دیا جاتا۔
وقت آ گیا ہے کہ نرسزز کو ان کا جائز مقام، بہتر تنخواہ اور عزت دی جائے۔
ایک مضبوط ہیلتھ سسٹم کے لیے نرسزز کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
اب ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا، اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔
نرسزز کسی سے کم نہیں ہیں، نرسزز ہی ہیلتھ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔
اگر نرسزز مضبوط ہوگئے، تو پورا ہیلتھ سسٹم مضبوط ہوگا۔
Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association ( PNRA)
According to you, what should be the minimum salary of nurses in Pakistan?
🔹 2 Lakh
🔹 1.5 Lakh
🔹 1 Lakh
🔹 50 Hazar
Nurses are the backbone of the healthcare system.
26/05/2026
26/05/2026
🤷
26/05/2026
🫂
اگر ہم واقعی نرسنگ سسٹم کو بدلنا چاہتے ہیں تو صرف سوشل میڈیا پر باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، بلکہ ہمیں خود سسٹم کے اندر جانا ہوگا۔ آج کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سسٹم میں کرپشن ہے، مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں اور ہر چیز اپنے فائدے کے لیے چلائی جا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان مافیاز کو ختم کون کرے گا؟
اس کا صرف ایک حل ہے: نرسزز اور گریجویٹس کو یونائٹ ہونا ہوگا، اپنی سوچ کو بڑا کرنا ہوگا اور خود آگے آنا ہوگا۔ ہمیں PN&MC، ٹیسٹنگ کونسلز، یونیورسٹیز اور بڑے اداروں میں جا کر بیٹھنا ہوگا تاکہ فیصلے نرسزز خود کریں، نہ کہ دوسرے پروفیشن کے لوگ۔
یہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ آج بھی نرسنگ کے اہم اداروں میں ہمارے اوپر دوسرے پروفیشن کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، کیونکہ ہم نے ابھی تک مضبوط اور تعلیم یافتہ لیڈرشپ تیار نہیں کی۔
پاکستان نرسزز رائٹس ایسوسی ایشن (PNRA) کا یہی وژن ہے کہ ایسے لیڈرز تیار کیے جائیں جو خود سسٹم کا حصہ بنیں، مافیاز کا مقابلہ کریں اور نرسنگ کو اس کا اصل مقام دلوائیں۔
اگر ہم واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو ہمیں ایک پلیٹ فارم کے نیچے متحد ہونا ہوگا۔ جب نرسزز خود سسٹم میں بیٹھیں گے، تب ہی سسٹم ٹھیک ہوگا۔
Abdul baseer
Founder & Chairman
Pakistan Nurses Rights Association (PNRA)
نیشنل لائسنسنگ ایگزام (NLE) نرسنگ پروفیشن کے لیے خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہو سکتا ہے۔
آج حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ہاں کچھ لوگ صرف GPA اور ڈگری لے لیتے ہیں، لیکن نہ concepts clear ہوتے ہیں، نہ practical skills strong ہوتی ہیں۔ بعض اوقات ایسے لوگ بھی ہسپتالوں میں آ جاتے ہیں جنہیں basic nursing knowledge تک صحیح نہیں ہوتی۔
اگر انٹرنشپ کے بعد NLE لیا جائے تو ہر student شروع سے سنجیدہ ہوگا، lectures attend کرے گا، hospital میں proper کام سیکھے گا اور اپنے concepts clear کرے گا، کیونکہ اسے معلوم ہوگا کہ license لینے کے لیے exam پاس کرنا ضروری ہے۔
دنیا کے تقریباً ہر ملک میں licensing exams ہوتے ہیں۔ صرف degree کافی نہیں ہوتی بلکہ competent اور safe nurse ہونا ضروری ہوتا ہے۔
جب nurses well-qualified اور confident ہوں گے تو doctors اور دوسرے professions بھی nursing کو عزت دیں گے۔
Strong Nurses = Strong Healthcare System ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Pakistan
Swabi