Hum Awam

Hum Awam

Share

Our goal is to speak up for human rights and to serve humanity socially.

07/04/2026

سکھر میں واحد ہسپتال Al-Shifa Trust Eye Hospital ہے جہاں مریضوں کا عزت، خوش اخلاقی اور ایمانداری کے ساتھ بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔۔

Photos from Hum Awam's post 07/04/2026

گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ریاست اور سماج مکالمہ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس

کانفرنس کی صدارت اور اختتامی خطاب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کی۔

کانفرنس میں اہم سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات نوجوانوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور داخلی اتحاد پر اتفاق کیا گیا۔

بین الاقوامی چیلنجز اور جیو پولیٹکل حالت میں ریاست اور سماج اتحاد پر نوجوانوں اور سماجی رہنماؤں کا اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس کے میزبان انٹرنیشنل ریسرچ کونسل اور پاکستان ادارہ برائے انسداد غربت کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

قبائلی نوجوانوں اور وفود سمیت ماہرین تعلیم ، اراکین سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے عالمی تنازعات میں پاکستانی قیادت کی ثالثی کی کاوشوں پر بھرپور اعتماد کیا گیا۔ جبکہ قبائلی اور سیاسی نمائندوں نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی نوجوانوں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

نوجوانوں نے ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کم کرنے کیلئے مکالمے کا ناگزیر قرار دیا۔

آئین میں صوبائی حقوق دینے سے سیاسی اور سماجی بے چینی کم ہوگی۔

کانفرنس سے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی، سابق مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ، مذہبی سکالر اسرار مدنی ، ارشد محمود ، مولانا یوسف شاہ، جنرل ر انعام الحق ، ڈاکٹر عامر رضا اور میڈم شگفتہ ملک نے شرکت اور خطاب کیا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اختتامی خطاب میں کہا کہ ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ایسے مکالمے کیلئے کھلے ہیں۔

عوامی گورنر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ پروپیگنڈہ کی بجائے مستند ذرائع پر اعتماد کرتے ہوئے ریاست اور عوام کے درمیان تعلق کا مضبوط کریں، اور سوشل میڈیا کو تفریق اور تقسیم کی بجائے داخلی وحدت کیلئے استعمال کریں۔

24/03/2026
22/03/2026
14/03/2026

Sukkur City

27/02/2026

سکھر ٹریفک پولیس اہلکاروں کا نوجوان ڈرائیور پر فیملی کے سامنے تشدد...گاڑی میں موجود بچوں کی چیخیں...

Photos from Hum Awam's post 08/02/2026

کل جُو اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران نے سکھر کے گھنٹہ گھر چوک پر پارکنگ کے حوالے سے ایک آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پارکنگ والے فرار ہو گئے، لیکن کار پارکنگ کا ذمہ دار کیوں نہیں پکڑا گیا؟

ُھوٹ_میں_بولتا_نہیں_اور_سچ_کہنے_کی_آزادی_نہیں_ہے

Want your organization to be the top-listed Government Service in Sukkur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Sukkur
65200