Youth Development Network
This page is the only official page of Youth Development Network Hussainabad,Skardu Gilgit Baltistan
حاجی فدا محمد ناشاد صاحب (سابق اسپیکر جی بی اسمبلی) نے وائی ڈی این کی قابلِ قدر کاوشوں کو بے حد سراہتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور مثبت وژن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تعمیری اور فلاحی سرگرمیاں معاشرے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوتی ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے بھرپور اعتماد کے ساتھ یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ آنے والے وقتوں میں وائی ڈی این کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ یہ مشن مزید وسعت اختیار کرے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اس کے مثبت اثرات پہنچ سکیں۔
ایسے باہمت اور مخلص افراد ہی معاشرے کی اصل طاقت ہوتے ہیں، جو اپنی کوششوں سے امید کی نئی کرنیں روشن کرتی ہے۔
26/03/2026
وائی ڈی این کے زیرِ اہتمام، WWF کے اشتراک سے آج ایک نہایت کامیاب اور بامقصد اور مفید سیشن کا انعقاد کیا گیا
اس سیشن کی قیادت ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئر آفیسر سید تہذیب صاحب نے کی، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور بصیرت کے ذریعے سیشن کو نہایت مؤثر اور منظم انداز میں پیش کیا۔
Title: "Capacity Building for Sustainable Development and Climate Action"
سیشن کے دوران شرکاء کو مختلف اہم موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کی گئی، جس کے نتیجے میں نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا بلکہ انہیں عملی میدان میں مؤثر کارکردگی کے لیے قیمتی رہنما اصول بھی حاصل ہوئے۔
پروگرام کے اختتام پر WWF کی جانب سے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مزید برآں، وائی ڈی این کی نمائندگی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ممبر انجینئر ذاہد علی اکبر نے سید تہذیب صاحب کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور وائی ڈی این کی جانب سے انہیں “شیلڈ آف آنر” پیش کی گئی
24/03/2026
الحمدللہ!
اس سال بھی Youth Development Network (YDN) نے کامیابی کے ساتھ 6th Pre-Board Annual Examination 2026–کا انعقاد کیا۔
آج اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی گئی جو الحمدللہ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔
اس بابرکت تقریب کی صدارت حاجی فدا محمد ناشاد صاحب نے فرمائی۔ اس موقع پر حسین آباد کے معزز اساتذہ کرام، طلباء و طالبات، اور طلباء کے والدین نے بھرپور شرکت کی اور تقریب کو باوقار بنایا۔
تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والے طلباء و طالبات کو کیش پرائز، شیلڈ اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ معزز اساتذہ کرام جنہوں نے اس پری بورڈ امتحان کے انعقاد اور طلباء کی رہنمائی میں اہم خدمات سرانجام دیں، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی کیش پرائز اور شیلڈز پیش کی گئیں۔
ہم تمام معزز مہمانوں، اساتذہ کرام، والدین اور طلباء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔
یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ Youth Development Network ایک ریجسٹرڈ تنظیم ہے اور گزشتہ 9 سالوں سے اس علاقے اور خطے میں فلاحی خدمات سرانجام دے رہی ہے، خصوصاً تعلیم کے فروغ اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے میدان میں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
22/03/2026
Invitation card Distribution to respected Guests of YDN Preboard Result Ceremony 2026.
18/03/2026
*Announcement*
You are cordially invited to the *YDN 6th Annual Pre-Board Exam Prize Distribution Ceremony 2026*, scheduled on *Monday, 23 March 2026* at *2:00 PM* in the Govt. Girls High School Hussainabad Hall, Skardu.
The ceremony will honor the outstanding achievements of students in the pre-board examinations, celebrating their dedication and academic excellence.
Your presence is humbly requested to join in honoring the award winners.
*Youth Development Network*
15/03/2026
ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
آج YDN کے لیے ایک بڑی کامیابی کا دن ہے کہ اس سال بھی پری بورڈ امتحان 2026 کے تمام پیپرز کامیابی کے ساتھ مکمل طور پر کنڈکٹ کر لیے گئے۔ یہ مرحلہ طلبہ و طالبات کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور وائی ڈی این ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
خصوصاً آخری پیپر اردو جماعت نہم اور دہم کے پیپر میں YDN کو قابلِ احترام استاد جناب محمد سعید اکبری صاحب کی قیمتی خدمات حاصل ہوئیں۔ سر اکبری صاحب گزشتہ بارہ سال سے تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں۔
ٹیم YDN ان تمام ٹیچرز کا شکر گزار ہے جنہوں نے اس سال پری بورڈ میں اپنی خدمات دی اور رہنمائی فراہم کیں۔
ہمیں یقین ہے کہ ایسے مخلص اور تجربہ کار اساتذہ کی سرپرستی ہمارے طلبہ و طالبات کے لیے مزید کامیابیوں کی راہیں ہموار کرے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اسٹوڈنس کو علم و فن میں ترقی اور آنے والے سالانہ امتحانات میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
آمین
منجانب
ٹیم۔ وائی ڈی این
Today is the Paper Day ( Last Paper ) 📣
Subject: Computer
Class: 9th & 10th
Time: 2:00 pm
Venue: Girls High School Hussainabad.
All the best Dear Students
Youth Development Network
Today is the Paper Day ( 6th Paper ) 📣
Subject: Urdu
Class: 9th & 10th (Science and Arts)
Time: 2:00 pm
Venue: Girls High School Hussainabad.
All the best Dear Students
Youth Development Network
27/02/2026
Successfully Conducted YDN Preboard (5th Paper) Chemistry of class 9th & 10th.
27/02/2026
YDN PREBOARD 2026 IMPORTANT ANNOUNCEMENT for the Registered students of CLASS 9th & 10th ICS Group
Today is the Paper Day ( 5th Paper )
Subject: Chemistry
Class: 9th & 10th
Time: 2:00 pm
Venue: Girls High School Hussainabad.
All the best Dear Students
Youth Development Network
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Skardu