Zeba Batool

Zeba Batool

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zeba Batool, Athlete, Skardu.

ZEBA BATOOL (Official Page)
Amrican Mountain Guide Association (AMGA) SPI Certified Rock Climbing Instructor /Outdoor Leadership Trainer / Mountaineer / Social Activist / Proud Daughter of Gilgit-Baltistan / Empowering Women Through Adventure

Timeline photos 25/10/2025

پیارے دوستو اور فالوورز!
آئیے ہم سب مل کر بلتستان کے ننھے ولاگر، محمد شیراز کی حوصلہ افزائی کریں۔ دئیے گئے لنک پر جا کر اپنے قیمتی ووٹ سے اس باہمت بچے کا ساتھ دیں۔
یہ وہ واحد کم عمر ولاگر ہے جو اپنی محنت سے کمائے ہوے پیسوں کو اپنے پسماندہ علاقے کے بچوں کے لیے اسکول بنانے اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی قدم اٹھا رہا ہے۔
🙌 آئیں، ایک نیک مقصد کے ساتھ شیراز کو ووٹ دیں! 💚
Sheraz Village Vlogs
ووٹ لنک
https://www.pisaawards.com/long-video-creator-of-the-year.php

Photos from Zeba Batool's post 22/10/2025

زندگی ایک نئے رنگ میں رنگ گئی ہے
😍😍 دل بےحد خوش ہے کیونکہ میں بڑی خالہ بن گئی ہوں
ہمارے گھر خوشیوں کا پہلا پھول کھِلا ہے — میری بہن کے ہاں پیار ی سی شہزادی آئی ہے
سب لوگ دل سے کہیں ماشاءاللہ 💖
اور اس ننھی سی جان کے لیے ڈھیروں دعائیں کریں

Photos from Zeba Batool's post 10/10/2025

اتنی مضبوط کہ اکیلی کھڑی رہ سکوں
اور اتنی سادہ کہ زمین سے جڑی رہوں۔

Photos from Zeba Batool's post 08/10/2025

دل سے مبارکباد تمام بہادر اور خوبصورت خواتین کو، خصوصاً فخرِ گلگت بلتستان اور پاکستان — امینہ حنیف اور صدیقہ حنیف کو، جنہوں نے نیپال کی 5,630 میٹر بلند چوٹی **یالُنگ ری** سر کر کے پاکستان کا پرچم شان سے لہرایا۔
یہ کامیابی نہ صرف خواتین کے عزم، ہمت اور حوصلے کی روشن مثال ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت پہچان کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

محمد حنیف صاحب کو بھی دلی مبارکباد — آپ جیسے والد اس معاشرے کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہیں، جو اپنی بیٹیوں پر یقین رکھ کر ان کے خوابوں کو پرواز دیتے ہیں۔ آپ کی حمایت نہ صرف ان کی زندگیوں میں روشنی بن رہی ہے بلکہ دوسرے والدین کے لیے بھی ایک مثال قائم کر رہی ہے۔

03/10/2025

کلائمبنگ میرے لیے صرف کھیل نہیں بلکہ پروفیشن کے ساتھ میرے لیے ایک طرزِ زندگی ہے۔ بطورِ راک کلایمبنگ انسٹرکٹر یہ انٹرویو میرے سفر کی ایک جھلک ہے

Photos from Zeba Batool's post 30/09/2025

محنت، لگن اور بے شمار صعوبتوں سے گزر کر میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں جہاں خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔ جب میں مڑ کر اپنے ماضی کی طرف دیکھتی ہوں تو اپنے حوصلے، اپنے فیصلے اور ثابت قدمی پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ یہی حوصلہ اور استقامت میری اصل پہچان ہے۔

اب نہ کوئی چاہ کر بھی میرا حوصلہ توڑ سکتا ہے، نہ مجھے تکلیف دے سکتا ہے، اور نہ ہی ذہنی اذیت میرا پیچھا کر سکتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی اور اپنے احساسات پر مکمل اختیار حاصل کر لیا ہے۔ آج میں جانتی ہوں کہ میں اپنی زندگی پر حاوی ہوں، اپنے فیصلوں کی مالک ہوں اور اس دنیا اور اس کی رسموں و رواجوں پر بھی قابو پانے کا ہنر سیکھ چکی ہوں۔

یہی میرا اصل فخر، میرا اصل سرمایہ اور میری اصل پہچان ہے — ایک ایسی عورت جو مشکلات سے گھبرائی نہیں بلکہ ان سے اوپر اٹھ کر اپنی راہ خود بنائی اور اپنے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیا۔
کچھ نا سمجھ لوگ آج بھی اسی جستجو میں ہیں کہ مجھے روک سکیں یا میرا مقابلہ کر سکیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔ نہ کوئی مجھے روک سکا ہے اور نہ کبھی روک پائے گا۔ یہ سفر میرا اپنا ہے، اور میں ہی اسے اپنی مرضی اور اپنے انداز سے لکھ رہی ہوں — اور ہمیشہ لکھتی رہوں گی۔
زیبا بتول

اگر آپ راک کلائمبنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ احتیاطی تدابیر کبھی نہ بھولیں 26/09/2025

بطور راک کلائمبنگ انسٹرکٹر، میں ہم نیوز کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے نہ صرف مجھے کوریج دی بلکہ میری مہارتوں کو سراہا اور خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ❤️

اگر آپ راک کلائمبنگ سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ احتیاطی تدابیر کبھی نہ بھولیں

25/09/2025

سکون
❤️❤️

"بلتی ڈرامہ "یا جو بتول بیس لا گوید
تحریر:ـ محمد عمران کھسمن شگری
ہدایت:ـ علی رضا رنگیلا
پیشکش:ـ شگر آرٹس کونسل شگر
بتعاون: اے کے آر ایس پی سکردو

#followers #highlights 25/09/2025

یہ ڈرامہ شگر آرٹ کونسل نے AKRSP کے تعاون سے پیش کیا، اور اس بار پہلی مرتبہ خواتین کو بطور آرٹسٹ شامل ہونے کا موقع ملا۔ میرے لیے اس ڈرامے میں کردار ادا کرنا اس لیے بھی اہم تھا کہ میں چاہتی ہوں معاشرے میں مثبت پہلوؤں کو اجاگر کروں۔ حالانکہ مجھے ایکٹنگ نہیں آتی پر یہ بطور سپورٹ کردار ادا کیا۔ 😅

کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو شگر کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتی ہے، لیکن محنت، ہمت اور لگن سے پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنتی ہے۔ یہ ایک سبق آموز پیغام ہے اُن سب کے لیے جو خواب دیکھتے ہیں اور مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کو حقیقت بناتے ہیں۔

میری خواہش ہے کہ ہر لڑکی یہ جانے کہ جو کچھ آپ بننا چاہیں، وہ آپ ضرور بن سکتی ہیں—بس شرط یہ ہے کہ پہلا قدم ہمت کے ساتھ اٹھائیں، ارادہ مضبوط ہو، نگاہ منزل پر رہے اور راستوں کی تھکن و تکلیف کو سہنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ یہی کامیابی کا سب سے بڑا راز ہے۔ 🌸

"بلتی ڈرامہ "یا جو بتول بیس لا گوید تحریر:ـ محمد عمران کھسمن شگری ہدایت:ـ علی رضا رنگیلا پیشکش:ـ شگر آرٹس کونسل شگر بتعاون: اے کے آر ایس پی سکردو #followers #highlights

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Skardu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Skardu