Shoaib Hashmi
Love, Care & Share..
سپورٹس کمپلیکس مردان میں 25 ہزار سے زائد نوجوانوں نے بنو قابل کے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا.
خیبرپختونخوا کا 7واں اور پاکستان کا 66واں شہر، جہاں بنو قابل پروگرام کا آغاز کر دیا گیا. سپورٹس کمپلیکس مردان سے ٹیسٹ دیتے نوجوانوں کے خوبصورت مناظر..
مردان میں بنو قابل پروگرام کی تیاریاں مکمل.. 25 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت متوقع..
خیبرپختونخوا کے 7ویں اور مجموعی طور پر 66ویں شہر. میں بنو قابل پروگرام کا آغاز..
بنو قابل محض ایک آئی ٹی پروگرام نہیں، ایک ایسی تحریک ہے جو ہمارے نوجوانوں کو بیروزگاری کی غلامی سے نکال کر اپنے پیروں پر کھڑا کر رہی
بنو قابل سیالکوٹ کا انٹری ٹیسٹ.. ہزاروں نوجوانوں کی شرکت.. آج الخدمت فاؤنڈیشن کا بنو قابل ٹیسٹ 65 شہروں تک پہنچ گیا.. مجموعی طور پر 15 لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل..
کراچی کے ساحل پر الخدمت کراچی کے رضاکاروں کی صفائی مہم.. ایک ذمہ داری.. ایک کوشش..
ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے الخدمت کراچی کی زبردست سرگرمی.. ساحل سمندر کی صفائی مہم.. سینکڑوں والنٹیرز کی شرکت
بی آر ٹی کراچی... کراچی والے کس عذاب میں رہ رہے ہیں...
اہل پاکستان کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے لیے 950 جانوروں کی قربانی کا عمل جاری ہے: ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن
اہل پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے اپنی قربانیاں وقف کی ہیں، صدر الخدمت
الخدمت پاکستانی عوام کی یہ امانتیں غزہ متاثرین تک پوری ذمہ داری سے پہنچا رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن
غزہ کے معصوم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن
اہلِ پاکستان کی جانب سے الخدمت کے تحت غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے 950 جانوروں کی قربانی، یتیم بچوں اور بیواؤں میں عیدی اور گوشت کی تقسیم
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے مصر میں الخدمت فاؤنڈیشن کی میزبانی اور زیرِ کفالت مقیم غزہ کے یتیم بچوں، بیواؤں اور جنگ سے متاثرہ مہاجر خاندانوں سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں قربانی کا گوشت اور بچوں میں عیدی اور خصوصی تحائف تقسیم کیے۔ عید کی خوشیوں میں اپنوں کا پیار پا کر معصوم بچوں اور بیواؤں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹ آئیں۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے متاثرہ خاندانوں اور یتیم بچوں میں قربانی کا گوشت اور عیدی تحائف تقسیم کیے
اہل پاکستان نے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے اپنی قربانیاں وقف کی ہیں،
الخدمت پاکستانی عوام کی یہ امانتیں غزہ متاثرین تک پوری ذمہ داری سے پہنچا رہی ہے، ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن
28/12/2025
خان پور ڈیم پر ایک سہانی شام
سردیوں کی نرم شام، سامنے سورج کی روشنی میں چمکتا نیلگوں پانی اور دور افق پر ڈوبتا سورج۔ خان پور ڈیم تو گویا کسی خوبصورت نظم کا مصرع لگ رہا تھا۔ پیرا گلائیڈنگ کے طفیل لمحہ بھر کو ہوا میں بھی اُڑنے کا تجربہ تو بہت ہی یادگار رہا، نیچے پھیلا پانی اور اوپر کھلا آسمان، دل کو عجیب سی آزادی کا احساس دے گیا۔ دوستوں کی رفاقت میں وقت جیسے ٹھہر سا گیا ہو۔ کہیں کرکٹ کی گیند بلے سے ٹکرا رہی تھی، کہیں آسمان پر رنگ برنگی پتنگیں سرما کی ہوا سے باتیں کر رہی تھیں۔ گپوں، قہقہوں اور یادوں کا ایک خوبصورت سا گلدستہ بن گیا۔
بس ایک کمی رہ گئی خان پور آ کر اس کی مشہور ریڈ بلڈ نہ کھا سکے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Shinkiari