Muhammad Zain
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muhammad Zain, Digital creator, Sahiwal.
Alhamdullilah for Every blessing ! ʜᴜᴍᴀɴɪᴛᴀʀɪᴀɴ | sᴏᴄɪᴀʟ ᴀᴄᴛɪᴠɪsᴛ | sᴘᴏʀᴛsᴍᴀɴ ᴀᴛ ʜᴇᴀʀᴛ | ʙᴜsɪɴᴇss & ᴍᴀʀᴋᴇᴛɪɴɢ ᴄᴏɴsᴜʟᴛᴀɴᴛ |
21/04/2026
کردار کی پستی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ انسان لوگوں کے سامنے اپنی قدر کی صفائیاں دیتا پھرے اور یاد دلائے کہ وہ کون ہے۔ جہاں آپ کے لفظوں کی توقیر ختم ہو جائے اور موجودگی کی اہمیت نہ رہے، وہاں رکنا اپنی عزتِ نفس کا گلا گھونٹنے کے برابر ہے، جبکہ عزتِ نفس ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔ باوقار اور غیرت مند انسان نظروں سے گرنے سے پہلے خاموشی سے راستہ بدل لیتا ہے، کیونکہ زبردستی کسی کی زندگی میں جگہ بنانے کی کوشش آخرکار رسوائی ہی لاتی ہے۔ جہاں احترام ختم ہو جائے وہاں سے دوری اختیار کرنا ہی وقار کی اصل نشانی ہے، ورنہ وہاں ٹھہرنا اپنی بے بسی اور ضمیر پر بوجھ بن جاتا ہے.
05/04/2026
:ظرف والوں کی دنیا الگ ہے _🍁
عداوت بھی ہوگی تو معیار ہوگا_❤️🩹
:
:
:
01/04/2026
اکیلا رہ کر بھی وہی مضبوط ہوتا ہے جو اندر سے مضبوط ہو؛
کیونکہ بلندی کبھی ہجوم سے نہیں حوصلے سے حاصل ہوتی ہے؛
:
:
:
21/03/2026
عید الفطر مبارک! 🌙✨
خوشیوں کی ہر روشنی آپ کے دل کو روشن کرے،
ہر لمحہ محبت، سکون اور یادگار لمحات سے بھرا ہو!
08/03/2026
" بڑے ظرف والوں کے خسارے بھی بڑے ہوتے ہیں*!!.. ....
13/02/2026
بڑی تفصیل سے سمجھی ہے دنیاداری میں نے،
حسن اور دولت نے سب کو خرید رکھا ہے۔.. ....
06/02/2026
اپنی زندگی ایسی گزاریں کہ ضمیر مطمئن رہے،۔۔۔
چاہے دنیا خوش ہو یا نہیں۔۔۔
معاشرے کے بدلتے معیار اور لوگوں کی رائے کبھی ختم نہیں ہوتی،۔۔۔
مگر آپ کی روح کی سکونت سب سے قیمتی ہے۔۔۔
یاد رکھیں، جو لوگ سب کو خوش کرنے نکلتے ہیں، وہ خود کو کھو دیتے ہیں۔۔۔!!
25/12/2025
اگر ہماری ذات سے کسی کو خیر پہنچانا ممکن نہ ہو،
تو کم از کم ہمیں یہ ضرور یقینی بنانا چاہیے
کہ ہمارے الفاظ یا رویے کسی کے لیے اذیت کا سبب نہ بنیں۔
خلقِ خدا کی عزت و سکون کا خیال رکھنا
درحقیقت ہماری اصل نیکی اور بھلائی کی علامت ہے۔
05/11/2025
"جب زندگی کے حالات تمہیں توڑنے لگیں، اور ہر طرف مایوسی کا سایہ چھا جائے،
تو یاد رکھو — کبھی کبھار سکون اور مدد وہاں سے ملتی ہے جہاں تم نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔
یہ دراصل اُس نیکی کا انعام ہوتا ہے جو تم نے کسی کے لیے خلوص سے کی تھی اور بھول گئے تھے۔
تم بھول گئے، مگر خدا نہیں بھولا۔ وہ تمہاری بھلائی کو وقتِ ضرورت ایک روشنی، ایک آسانی، اور ایک رحمت بنا کر تمہیں لوٹا دیتا ہے۔"
12/10/2025
ہر انسان کے مزاج میں کچھ نہ کچھ کمزوریاں اور خامیاں ضرور ہوتی ہیں، مگر یہی چیزیں اُسے مکمل بناتی ہیں۔
اگر ہم دوسروں سے بہتر نظر آنے کے بجائے، اُنہیں سمجھنے اور قبول کرنے کی کوشش کریں،
تو رشتے زیادہ پائیدار، باتیں زیادہ سادہ، اور زندگی کہیں زیادہ آسان محسوس ہونے لگتی ہے۔ 🌸
یاد رکھنا…
دنیا کی سب سے بڑی دولت عزتِ نفس ہوتی ہے،
اُسے کھو کر اگر قارون کا خزانہ بھی مل جائے
تو یہ سب سے بڑا گھاٹے کا سودا ہے۔۔
💫✨💯
26/09/2025
"ہمیں سے قوسِ قزح کو ملی ہے رنگت،
ہمارے دَر پہ زمانہ قیام کرتا ہے۔
ہمارے چاک گریباں سے کھیلنے والو،
ہمیں بہار کا سورج سلام کرتا ہے۔" 🌈☀️
---
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Sahiwal