Rail Rider

Rail Rider

Share

This page is about Pakistan Railways time table, Important Notifications, interesting videos.

02/06/2026

بابا جی کی ریلوے سے محبت
کاش ہمارے ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی ریلوے سے ایسے ہی محبت کرتے تو آج ہماری ریلوے اس بدترین حالات میں نہ ہوتی

31/05/2026

یہ ہیں آج کی 115 اپ موسیٰ پاک ایکسپریس کے مناظر کوچز میں رش ہونے کی وجہ سے لوگ کھڑکیوں دروازوں پر چپکے کھڑے ہیں

31/05/2026

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی ٹرینوں میں رش بڑھ گیا
یہ مناظر آج ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے ہیں جہاں خیبر میل ایکسپریس میں عوام کا شدید رش ہونے کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے جنکو جگہ نہ ملی وہ ٹرین کی چھت پہ چڑھ گئے ان دنوں میں رش معمول سے کہیں زیادہ ہوتا ہے لہٰذا پاکستان ریلوے کو چاہیے کہ اس روٹ پر شام کی ٹرینز خصوصاً (موسیٰ پاک ایکسپریس) کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے تاکہ اس رش کو کنٹرول کیا جاسکے

27/05/2026

السلام وعلیکم
آپ سب کو میری طرف سے عیدالاضحیٰ مبارک
اللّٰہ سے دعا ہے کہ یہ دن تمام لوگوں کے لیے خوشحالی اور امن و سلامتی کا گہوارہ بنے
اللّٰہ ہماری قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمارے حال پہ رحم فرمائے
آمین 🤲❣️
Regards: RAIL RIDER

26/05/2026

Watch New Vlog On YouTube
https://youtu.be/cuWPqd9sw-g

Photos from Rail Rider's post 25/05/2026

آج عوام ایکسپریس کے نئے ریفربشڈ ریک کا افتتاح کردیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب پشاور کینٹ اسٹیشن پر منعقد ہوئی جس میں سی ای او ریلوے حفیظ اللہ صاحب اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی اور کوچز کا بھی معائنہ کیا

24/05/2026

آج کراچی سے 2nd عید اسپیشل ٹرین روانہ ہوگی جو شام 7 بجے کراچی سٹی اسٹیشن سے نکلے گی اور براستہ حیدرآباد روہڑی ملتان فیصل آباد چک جھمرہ شاہین آباد لالہ موسیٰ سے ہوتی ہوئی 26 مئی کی رات 12 بجکر 45 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی

24/05/2026

یوسف والا کول ٹرین ساہیوال ریلوے اسٹیشن سے پاس کرتے ہوئے

21/05/2026

پریس ریلیز

پاکستان ریلویز کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کے چلانے کا اعلان

لاہور، 21 مئی 2026

پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر مسافروں کی اضافی آمدورفت کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو عید کے موقع پر بہتر، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی خصوصی ٹرین 24 مئی 2026 کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین اسی روز کراچی سٹی سے راولپنڈی جبکہ تیسری خصوصی ٹرین 25 مئی 2026 کو کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

خصوصی ٹرینیں ملتان، ساہیوال، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، روہڑی، بہاولپور، خانپور، جہلم اور دیگر اہم اسٹیشنوں سے گزریں گی تاکہ ملک بھر کے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس کوچز اور پاور وین شامل ہوں گی تاکہ عید کے رش کے دوران زیادہ تعداد میں مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے متعلقہ ڈویژنز کو خصوصی ٹرینوں کے بروقت اور مؤثر آپریشن کے لیے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق ٹرینوں کی رفتار سیکشنل اسپیڈ کے مطابق رکھی جائے گی تاہم یہ 105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز نہیں کرے گی۔

مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ باقاعدہ اور درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں اور رش سے بچنے کے لیے پیشگی ریزرویشن کو ترجیح دیں۔

پاکستان ریلویز عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔

20/05/2026

گرین لائن ایکسپریس زبردست رفتار سے ساہیوال ریلوے اسٹیشن کو پاس کرتے ہوئے 🔥🔥

Want your business to be the top-listed Media Company in Sahiwal?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Sahiwal