Majid Rao Official
ہمیشہ اللہ پر یقین رکھیں ❤
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ "جب عشرہ ( ذوالحجہ ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے"
(صحیح مسلم: 5117)
آج 28 ذوالقعدہ ہے اور اتوار کو 29 ذواقعدہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ اتوار کی شام کو ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے تو جو لوگ قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ پہلے ہی اپنے بال کاٹ لیں اور ناخن تراش لیں، اور جو لوگ قربانی نہیں کر سکتے وہ بھی یہی عمل کر لیں اللہ پاک اجر دے گا، آمین
10/06/2024
تنم فرسودہ جاں پارہ، زہجراں، یا رسول اللہ ﷺ
دِلم پژمردہ آوارہ، زِعصیاں، یا رسول اللہ ﷺ
ہے میری جان تے تن پارہ پارہ، یا رسول اللہ ﷺ
ہے دل دکھیا گناہاں نال سارا، یا رسول اللہ ﷺ
چوں سوئے من گذر آری، منِ مسکیں زِ ناداری
فدائے نقشِ نعلینت، کنم جاں، یا رسول اللہ ﷺ
جے آجاویں کدی ویہڑے میرے تے تیرے آں جوڑیا تو
کراں قربان تن من اپنا سارا، یا رسول اللہ ﷺ
زِ کردہ خویش حیرانم، سیہ شُد روزِ عصیانم
پشیمانم، پشیمانم، پشیماں، یا رسول اللہ ﷺ
میرا منہ ہو گیا کالا گناہاں دی سیاہی تُو
نہ کیئوں کیتے تے پچتاواں نِکارا، یا رسول اللہ ﷺ
چوں بازوئے شفاعت را، کشائی بر گنہ گاراں
مکُن محروم جامی را، درا آں، یا رسول اللہ ﷺ
گناہ گاراں تے کھولیں جس گھڑی بخشش دا دروازہ
نہ بُھلیں اس گھڑی جامی بیچارہ، یا رسول اللہ ﷺ
کلام: مولانا عبدالرحمن جامی رحمتہ اللہ علیہ
آج 29 ذوالقعدہ ہے اور آج ہو سکتا ہے شام کو ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے تو جو لوگ قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ آج ہی اپنے بال اور ناخن وغیرہ تراش لیں، اور جو لوگ قربانی نہیں کر سکتے وہ بھی یہی عمل کر لیں اللہ پاک اجر دے، آمین
حدیث شریف میں ہے کہ " نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب عشرہ ( ذوالحجہ ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے"
صحیح مسلم: 5117
24/04/2024
ایک دانا آدمی سے پوچھا گیا:
زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
دانا نے کہا اس کا جواب لینے کیلئے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔
سب دوست رات کو جمع ہوگئے۔
اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کر رکھ دیا۔
مگر سوپ پینے کے لئے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔ اور سب کو کہا کہ آپ سب اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔
ہر شخص نے کوشش کی،
مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔
کوئی بھی شخص چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔
سب ناکام ہوگئے تو اس دانا نے کہا:
میری طرف دیکھو۔
اس نے ایک چمچ پکڑ ا، سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔
اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔
سب کے سب بہت خوش ہوئے۔
سوپ پینے کے بعد دانا آدمی کھڑا ہوا اور بولا:
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے،
وہ بھوکا ہی رہے گا۔
اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔
دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے
21/04/2024
*جب رب سے بات کرنے کی عادت ہوجائے تو پھر کہیں سکون نہیں ملتا، پتہ ہے کیوں؟ کیوں کہ جس محبت، جس شفقت، جس توجہ، اور جس اہمیت کا گمان ہم لوگوں سے کر رہے ہوتے ہیں ان کے پیچھے بھاگ کر روح کو تھکا دیتے ہیں دل جذبات اور وقت خرچ کرتے ہیں لیکن کیا ہوتا ہے، کیا ملتی ہے توجہ، کیا ملتی ہے ویسی محبت لوگوں سے؟*🥹♥️
*انسان ،انسان ہوتے ہیں وہ چاہ کر بھی آپ کو ویسی محبت نہیں دے سکتے اس لیے جب تھکی روح رب کے در پر جاتی ہے تو اسکی تھکن اتر جاتی ہےجب دنیا کے ٹھکرائے وجود کو رب سے محبت اور توجہ ملتی ہے تو پھر وہ اسے کھونا نہیں چاہتا اور پھر ہم جیسوں کے پاس تو بس سجدوں میں سکون ، قرآن کا سہارا اور رب کا در ہی ہوتا ہے اور اس کا ہونا ہی کافی ہے*۔💦
*میرے لیے اللّٰہ کافی ہے♥️💦*
01/03/2024
رشتے وہی خوبصورت ہوتے ہیں جن میں احساس کا جذبہ ہو کیونکہ ہمدردی تو ہر کوئی کر لیتا ہے مگر احساس کوئی کوئی کرتا ہے اور یہ احساس لفظوں سے ظاہر نہیں ہوتا بلکہ انسانوں کے رویے اور برتاؤ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کتنے مخلص ہیں....
🌹 ❤🌹
03/02/2024
الیکشن قریب ہے ۔
اختلاف رکھیں ، دُشمنی نہیں،
تنقید کریں ، بدتمیزی نہیں
سیاست کریں ، نفرت نہیں
ہر کسی کا احترام کرنا اِنسانیت ہے ، کمزوری نہیں
الیکشن کوئی زندگی موت کا کھیل نہیں بس ایک پسند نا پسند کا اظہار ہے رشتہ داریاں اور دوستیاں برقرار رکھیں، توہین کسی کی نہ کریں.
❤️🌱🍀☘️🌿🌴🥀🥀ا
السلام و علیکم،
ہم نے ایک ویلفیئر فاؤنڈیشن کا آغاز کیا ہے جس کا نام " *طلوع سحر فاؤنڈیشن* " رکھا گیا ہے۔ ہمارا مقصد غریب اور سفید پوش لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ حسبِ توفیق جو بھی امداد دینا چاہیں جس سے ہم لوگوں کی مدد کر سکیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
آپ اپنی قیمتی رقم ہمارے موبائل اکاؤنٹ اور بینک اکاؤنٹ میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔
رقم اور اس کی مکمل تفصیل ہمارے فیس بک اور واٹس اپ گروپ اور پیج پر وقتاً فوقتاً اپ ڈیٹ کر کے شیئر کر دی جائے گی اور بہت جلد آپ انٹرنیٹ اور گوگل کی مدد سے بھی دیکھ سکیں گے۔ آپ سب سے تعاون کی اپیل ہے۔
Contact no: Rao Majid Ali 0301-4482583
Whatsapp no: +923116210260
Easypaisa mobile account no: 03487916598 Majid Ali Khan
UBL Bank account with title "طلوع سحر فاؤنڈیشن"
27/08/2023
دیدار کے قابل تو نہیں چشمِ تمنا
لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا ہے
❤🌹❤
14/08/2023
مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں
یہ وطن میری شناخت میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرا مان بھی ہے، اس لفظ "پاکستانی" سے میرا وہ رشتہ ہے جو کسی پنچھی کا اڑان سے اور کسی شخص کا اپنے نام سے ہوتا ہے۔۔🇵🇰♥️
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ
دستور ریاست کیا ہوگا محمد رسول اللہ ﷺ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the practice
Telephone
Website
Address
Kassowal
Sahiwal