Azmat-e-Waris
سلسلہِ وارثیہ کی بنیادی معلومات، تعلیمات اور اقتباسات خاص طور پر وارثی حضرات اور تصوف کے دیگر سلاسل کے احباب کے لیے بالعموم ایک مشعلِ راہ ہے
سازینہ آستانہ عالیہ وارثیہ ڈھوک قاضیاں شریف روات راولپنڈی
29/11/2024
جمعۃ المبارک
درود پڑھئے یہ ذریعہ بخشش یہی وسیلہ نجات
یہی وردِ عاشقاں، یہی قرارِ قلب وجاں
اللھم صل علی محمد وآل محمد وبارک وسلم
آستانہ عالیہ وارثیہ ڈھوک قاضیاں شریف (راولپنڈی)
28/11/2024
"حضرت نظام الدین اولیآ۶" نےفرمایا:
"جسے دیکھو" اسے "اپنے سے بہتر" سمجھو،
اگرچہ تم "اطاعت گزار" ھو اور وہ "گناہ گار" ہے.
ھوسکتا ہے کہ،
یہ تمہاری "آخری اطاعت" ھو،
اور اس کا "آخری گناہ" ھو ، زاویہء نگاه بدلو تاکہ ہرمسلمان اپنےسےبہترنظر آۓ.
🌼
______________________
26/11/2024
عشق الہی کا رنگ مرشد کے فیض و نظر سے چڑھتا ہے ۔۔۔ نظر والوں کے فیض سے ہی اندر کی آنکھ کے پردے کھلتے ہیں ۔۔۔ شیخ کے اندر کی دنیا کی روشنی مرید کے اندر کے دیپ جلا دیتی ہے ۔۔۔ اندر باہر چانن ہو جاتا ہے ۔۔۔ الف اللہ چنبے دی بوٹی میرے مرشد من وچ لائی نفی اثبات دا پانی ملیا ہر رگے ہر جائی ۔۔۔
رنگ وارث
آستانہ عالیہ وارثیہ ڈھوک قاضیاں شریف راولپنڈی
25/11/2024
اوکاڑہ عرس کے موقع پر لیا گیا گروپ فوٹو
22/11/2024
جمعہ مبارک❤💛
آستاں ھے یہ کس شاہِ ذیشان کا مرحبا مرحبا
قلب ہیبت سے لرزہ ھے انسان کا مرحبا مرحبا
گھر بسانے میری چشمِ ویران کا مرحبا مرحبا
چاند نِکلا حسنؓ کے شبستان کا مرحبا مرحبا
سر کی زینت عمامہ ھے عرفان کا مرحبامرحبا
جُبہ تن پر محمدﷺ کے احسان کا مرحبا مرحبا
رنگ آنکھوں میں ذاھرہؓ کے فیضان کا مرحبامرحبا
روپ چہرے پہ آیاتِ قرآن کا مرحبا مرحبا
سج کے بیٹھا ھے نوشہ جیلانؓ کا مرحبا مرحبا
بزمِ کونوں مکاں کو سجایا گیا آج صلی الہ
سائباں رحمتوں کا لگایا گیا آج صلی الہ
انبیاء اولیاء کا کو بلایا گیا آج صلی الہ
ابنِ ذاھرہؓ کو دولھا بنایا گیا آج صلی الہ
عرس ھے آج محبوبِ سبحان کا مرحبا مرحبا
19/11/2024
اے حضرت وارث علی رحمتہ اللہ علیہ
آپ ہیں رہبر و رہنما ہمارے
سبھی وارثیوں کے کامل پیشوا
آپ کے در سے جام عشق پلائے جاتے ہیں
میکدہ وارثی قائم رہے تا قیامت
فیض عشق بانٹا جاتا رہے صدا
اسی در سے ہے نسبت سبھی وارثیوں کی ۔۔۔
حضور کرم و نگاہ میں اپنے رکھئیے سبھی غلاموں کو
رنگِ وارث
آستانہ عالیہ وارثیہ ڈھوک قاضیاں شریف
15/11/2024
جمعہ مبارک♥
آستانہ عالیہ وارثیہ ڈھوک قاضیاں شریف راولپنڈی
یا وارث حق وارث
14/11/2024
پس معلوم ہوا فقیر و درویش کی سرشت ہی عشق و انوار تجلیات کی مٹی سے گوندھی گئی ہے ۔ جس روز حق تعالی' نے اپنے علم قدرت سے اہل عشق کو عالم موجودات میں پیدا کرنا چاھا ۔ تو اس خاک پر جس سے ان کو پیدا کرنے کا ارادہ کیا تھا ، اس پر نظر رحمت و کرم ڈالی اور اسے شوق و اشتیاق ، خوشی و خرمی کی نگاہ سے دیکھا تو اس خاک میں اسرار عشق و محبت کے انوار ظاہر ہوئے اور اسے جنبش ہوئی اور مستی کے عالم میں آ گئی اور رقص کرتی ہوئی فریاد کرنے لگی کہ میں اللہ تعالی' کے دیدار کی مشتاق ہوں ۔ ۔۔۔۔۔ تو اس وقت اللہ کریم نے اس زمین سے اہل عشق کو پیدا کیا ۔۔۔۔
عین الفقر از حضرت سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ۔ ص ۔ 115
رضوان معظم علی خان قوال
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Rawat