City Public School Raiwind
City Public School is committed to ensure quality education for all the students of Raiwind
01/01/2026
محترم والدین السلام علیکم
نو ماہی امتحان کا رزلٹ 9:30 پر سکول ایپ پر اپلوڈ کر دیا گا ہے۔
محترم والدین
السلام علیکم !
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینے اور نو ماہی امتحانات کا رزلٹ دینے کے لیے 06 دسمبر 2025 بروز ہفتے کو سکول میں پی ٹی ایم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی ایم میں آپ کی شرکت ضروری ہے۔
اوقات کار پی ٹی ایم
صبح 9:00 سے دوپہر 2:00 pm تک ہے۔
05/11/2025
محترم والدین !
السلام علیکم !
آپ کو مطلع کیا جاتا ہےکہ واٹس ایپ کمپنی کی پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے سکول کے واٹس ایپ سروس میں بھی تبدیلیاں کی گئی جو کہ مندرجہ ذیل ہیں
نمبر 1 ۔ آج پانچ نومبر 2025 سے صرف غیر حاضر یا چھٹی لینے والے سٹوڈنٹ کا میسج ہی واٹس ایپ پہ آیا کرے گا۔یعنی حاضر بچوں کا واٹس ایپ میسج آپ کو وصول نہیں ہوگا۔
نمبر 2 ۔ حاضر بچوں کی اطلاع ، غیر حاضر بچوں کی اطلاع اور چھٹی لینے والے بچوں کی اطلاع سکول کی ایپ پر اپلوڈ ہوا کرے گی۔
نمبر 3 ۔ اگر والدین نے بچوں کی چھٹی کی درخواست سکول میں دینی ہوگی تو اس کی اطلاع بھی سکول کی ایپ سے ہی دی جائے سکول کی ایپ میں ایپلیکیشن کی آپشن میں جا کر آپ سکول آفس کو بچے کی چھٹی سے متعلق اطلاع دے سکتے ہیں فون پر یا واٹس ایپ میسج پر اطلاع کو منظور نہیں کیا جائے گا۔
نمبر 4۔ جن والدین کے پاس سکول ایپ موجود نہیں ہے وہ دیے گئے لنک سے سکول ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.companyname.lmsv3
نمبر 5 ۔ جن والدین کے پاس سکول ایپ کا یوزر نیم اور پاسورڈ نہیں ہے وہ سکول آفس سے رابطہ کریں۔
نمبر 6۔ سکول ایپ کے اوپر آپ کے بچے کی تعلیمی کار کر دگی کی رپورٹ اور دیگر معلومات بھی موجود ہیں ۔
تمام والدین سے درخواست ہے کہ وہ پیغام میں دی گئی معلومات پر عمل کریں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں سکول آفس سے سکول ٹائم میں رابطہ کریں شکریہ۔
محترم والدین السلام علیکم
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پنجاب کے سخت نوٹیفکیشن کے بعد سکول انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سکول کے اوقات کار تبدیل کیے جائیں ۔
سکول کے اوقات کار پیر 3 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گے آپ والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کے بر وقت سکول پہنچانے اور واپسی کے انتظامات ان اوقات کار کے مطابق کریں. شکریہ
سکول لگنے کا وقت۔ صبح 8:45
سکول کی چھٹی کا وقت۔ دوپہر 2:00
جمعہ کے دن چھٹی کا وقت۔ دوپہر 12:30
محترم والدین، السلام علیکم!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، حکومتِ پنجاب کی جانب سے 9 سے 14 سال عمر کی تمام بچیوں کو HPV ویکسینیشن لگائی جا رہی ہے۔ یہ ویکسین آئندہ زندگی میں انہیں ایک نہایت خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگی۔
اس سلسلے میں ہم نے مختلف اداروں سے مکمل تحقیق اور تصدیق کے بعد معلومات حاصل کی ہیں، جن کے مطابق اس ویکسین کے صرف مثبت اثرات ہیں اور اس کے کوئی منفی اثرات سامنے نہیں آئے۔ ہماری گزارش ہے کہ آپ سنی سنائی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے تحقیق شدہ اور مستند معلومات پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں۔
تاہم اگر کوئی والدین یہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کو ویکسین لگے، تو اس مقصد کے لیے آج تمام بچیوں (جن کی عمر 9 سے 14 سال ہے) کو ایک اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ براہِ کرم اگر آپ ویکسینیشن نہیں کروانا چاہتے تو کل لازمی طور پر اس اجازت نامے پر نشان لگا کر، اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کر کے اسکول آفس میں جمع کروائیں۔ اس کے بعد آپ کی بچی کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
آپ کے تعاون کا شکریہ۔
26/02/2025
Position holders of Annual examination 2025
25/02/2025
محترم والدین السلام علیکم
کل 26 فروری 2025 بروز بدھ انشاءاللہ تعالی صبح 9:30 پر بچوں کے سالانہ امتحانات کا رزلٹ سکول میں جاری کیا جائے گا آپ یہ رزلٹ سکول ایپ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں
آپ سے گزارش ہے کہ کہ اپنا پاسورڈ اور یوزر نیم کسی کے ساتھ بھی شیئر نہ کریں شکریہ
School app link
محترم والدین السلام علیکم
سکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان انشاءاللہ تعالی 26 فروری 2025 کو صبح ساڑھے نو بجے P.T.M میں کیا جائے گا۔
محترم والدین
السلام علیکم آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل 16 دسمبر 2024 سکول حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی یاد میں بند رہے گا۔
منگل 17 دسمبر سکول حسب معمول صبح آٹھ بجے لگے گا۔ انشاءاللہ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Munir Market Railway Road
Raiwind
55150
Opening Hours
| Monday | 07:00 - 17:00 |
| Tuesday | 07:00 - 17:00 |
| Wednesday | 07:00 - 17:00 |
| Thursday | 07:00 - 17:00 |
| Friday | 07:00 - 15:00 |
| Saturday | 07:00 - 17:00 |