Quetta Pulse

Quetta Pulse

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quetta Pulse, Digital creator, Quetta.

اگر آپ کے پاس کوئٹہ سے متعلق کوئی خبر، ویڈیو، تصویر یا عوامی مسئلہ ہے تو خاموش مت رہیں۔ Quetta Pulse آپ کی آواز بنے گا۔ اپنی معلومات ہمارے WhatsApp پر بھیجیں۔ شناخت محفوظ رہے گی۔
Quetta Pulse — کوئٹہ کی دھڑکن
📲

15/06/2026

کینٹ میں کابلی گاڑیوں کی انٹری پر پہلے سے ہی پابندی ہے، اور آج سے بلیک پیپر گاڑیوں کی انٹری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ ایک بہت اچھا فیصلہ ہے، جس سے کوئٹہ میں بلیک پیپر گاڑیوں کی تعداد خود بخود کم ہو جائے گی۔

15/06/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس / گرفتاریاں

کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی کوشش کرنے والے متعدد سرکاری ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ذرائع

15/06/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس/گرفتاریاں۔

کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی کوشش کرنے والے متعدد سرکاری ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

14/06/2026

کوئٹہ کے نوجوان اسرار احمد نے سائیکل پر کوئٹہ سے ناران اور بابو سر ٹاپ تک تقریباً 1200 کلومیٹر کا طویل اور دشوار سفر صرف 12 دن میں مکمل کرکے ایک منفرد کارنامہ انجام دیا۔
یہ سفر صرف فاصلے طے کرنے کا نام نہیں بلکہ ہمت، استقامت اور اپنے خوابوں پر یقین کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ اسرار احمد نے ثابت کر دیا کہ مضبوط ارادوں کے سامنے کوئی راستہ مشکل نہیں ہوتا۔ very proud

14/06/2026

*🛑🛑🛑وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب اس شہری کی فریاد بھی سن لیں*

14/06/2026

*کوئٹہ-----*

*تھانہ خالق شہید کی حدود بابا جان ٹاؤن بوسہ منڈی میں گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے چھوٹے بھائی امان اللہ ولد صاحب خان کو قتل کر دیا۔ ملزم حیات خان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔*

14/06/2026

‏بتایا جا رہا ہے کہ چکوال کی ایک فیملی جو آسٹریلیا میں رہائش پذیر تھی کچھ عرصہ پہلے پاکستان آئی۔ یہاں سے پوری فیملی حج کرنے چلی گئی اور منگل کے روز سعودی عرب سے واپس پاکستان پہنچی۔
فیملی کے سربراہ عدیل احمد بدھ اور جمعرات کی درمیانی شام اپنے سسر کے گھر کھانے کی دعوت پہ گئے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدرہ ، نو سالہ بیٹی ہانیہ اور ایک بیٹا عفان بھی تھا۔ سسر کے گھر جاتے ہوئے یہ ڈکیتی کی واردات کا شکار ہو گئے۔ اسی دوران سی سی ڈی تھانہ کو واردات کی اطلاع مل چکی تھی۔ سی سی ڈی اہلکاروں نے انہیں ہی ڈاکو سمجھ کر گاڑی پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے پوری گاڑی چھلنی ہو گئی۔ کار میں نو سالہ بچی ہانیہ موقع پر دم توڑ گئی۔ جبکہ باقی ہوری فیملی شدید زخمی ہو گئی ہے۔ یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے کہ پولیس نے کسی وارننگ یا گاڑی کے ٹائر برسٹ کرنے کے بجائے گاڑی کو ہی ٹارگٹ کر دیا۔
اس فیملی کا نقصان کون پورا کرے گا ؟
اس اندوہناک واقعہ پر یہ سوال حق بجانب ہے کہ کیا سی سی ڈی کے اہلکار اس قدر نان پروفیشنل ، اناڑی اور بیوقوف ہیں کہ وہ کسی شریف فیملی اور ڈکیتوں میں فرق بھی نہیں کرسکتے؟ یا پھر سی سی ڈی کا تشکیل کردہ مخبری کا نظام ناکارہ ہے کہ اصل ڈاکو فرار ہوجاتے ہیں اور معصوم فیملی کی گاڑی گولیوں سے چھلنی کر دی جاتی ہے ؟
منقول

13/06/2026

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صاحب اس شہری کی فریاد بھی سن لیں

11/06/2026

اطلاع عام
ایزی پیسہ میں اس وقت تکنیکی مسئلہ درپیش ہے۔ صارفین سے گزارش ہے کہ اپنے موبائل فون کو بار بار آن/آف یا ایئرپلین موڈ پر نہ کریں۔

ایزی پیسہ کی تکنیکی ٹیم مسئلے کے حل اور سروس کی مکمل بحالی پر کام کر رہی ہے۔ سروس کی بحالی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، لہٰذا صارفین سے تعاون اور صبر کی درخواست ہے۔
شکریہ۔

11/06/2026

حاجی غیبی روڈکے نامعلوم افرادکے ہاتھوں خنجرو کی وار سے اسلم
بڑیچ
ظفربڑیچ
اسماعیل بڑیچ
ابوبکر

1.جان بحق
اور
دیگر ساتھی زخمی زخمیوں کو سول ٹرامہ منتقل

پچاس روپے کے تنازع پر جھگڑا

Want your business to be the top-listed Media Company in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Quetta
87300