Apna Quetta
News. Chanel
07/06/2026
بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے بورڈ ممبر جہانزیب خان کاکڑ نے سول ہسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران ایک ڈاکٹر پر اس طرح کا حملہ نہ صرف قابلِ نفرت ہے بلکہ یہ پورے نظامِ صحت اور خواتین پروفیشنلز کے تحفظ پر سوالیہ نشان ہے۔
ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں تحقیقات کر کے زمیداران کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔
جہانزیب خان کاکڑ نے مزید کہا کہ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور مؤثر تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو بروقت پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے اقدام کو بھی سراہا اور اسے ایک بروقت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔
الحمداللہ یہ ایک حوصلہ افزا خبر ہے۔آغا خان ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے جسم کا صرف تقریباً 13 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے جبکہ باقی اعضاء محفوظ ہیں،
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو بچاتے ہوئے تیزاب سے جھلسنے والے عبدالرزاق ترکئی سے ٹیلی فون پر بات چیت، خیریت دریافت کی*
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بہادر پیرا میڈیکس اسٹاف عبدالرزاق ترکئی کو لیڈی ڈاکٹر کی جان بچانے کے لیے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی
آپ نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کی، آپ کی بہادری اور جذبے پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عبدالرزاق ترکئی کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی، بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
اگر کوئٹہ سے باہر علاج کی ضرورت پیش آئی تو کراچی سمیت ملک کے بہترین طبی مراکز میں علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
06/06/2026
چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کرن بلوچ کی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب حملے کی شدید مذمت
چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، کرن بلوچ نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی درندگی اور انسانیت سوز عمل قرار دیا ہے۔
کرن بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے متاثرہ ڈاکٹر کو فوری طور پر پیپلز آئیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین، بروقت اور انسانی ہمدردی پر مبنی فیصلہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام سنجیدگی، ذمہ داری اور عوامی خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اس مشکل گھڑی میں متاثرہ ڈاکٹر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
پوری خبر پہلے کمنٹ میں
06/06/2026
انتہائی افسوسناک خبر
کوئٹہ سول ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر ایک نامعلوم شخص کی جانب سے مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈاکٹر صاحبہ کو فوری طور پر علاج کے لیے آریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ساتھ ہی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مکمل شفا عطا فرمائے۔ آمین۔
:
04/06/2026
کوئٹہ، 4 جون 2026: خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق قومی پالیسی کے حوالے سے ایک صوبائی مشاورتی اجلاس سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (UN Women) اور وزارتِ انسانی حقوق (MoHR) کے اشتراک سے منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن کرن بلوچ نے کی، جبکہ بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے بورڈ ممبر جہانزیب خان کاکڑ سمیت مختلف سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کرن بلوچ نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور خواتین پر تشدد کے مؤثر خاتمے کے لیے اداروں اور متعلقہ شراکت داروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی سازی کے عمل میں کمیشن کی سفارشات کو شامل کرنا ناگزیر ہے تاکہ خواتین اور بچیوں کو درپیش مسائل کا مؤثر اور پائیدار حل یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں قانونی تحفظ، انصاف تک رسائی، صحت، تعلیم، معاشی خودمختاری، بچیوں کے حقوق، ادارہ جاتی نظام اور پالیسی پر عملدرآمد سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے قومی پالیسی کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔
مشاورتی اجلاس کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں، مضبوط ادارہ جاتی نظام، عوامی آگاہی اور پالیسیوں کے مؤثر نفاذ کی ضرورت ہے۔
تمام صوبوں اور متعلقہ شراکت داروں کی سفارشات کو اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے تیار کی جانے والی حتمی قومی پالیسی میں شامل کیا جائے گا۔
کوئٹہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے،
معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان
01/06/2026
✈️ اہم اطلاع برائے حجاج کرام کے استقبال کرنے والے عزیز و اقارب
کوئٹہ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حجاج کرام کو ائیرپورٹ سے لینے کے لیے صرف ایک گاڑی اور دو افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ائیرپورٹ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تعاون کریں تاکہ حجاج کرام کی آمد و روانگی کے انتظامات خوش اسلوبی سے مکمل کیے جا سکیں۔
🕋 حجاج کرام کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
گلستان سے افسوسناک خبر
قوم حمیدزئی اور سیگئی (دولنگی) کے درمیان جنگ جاری
اللہ تعالی مسلمانوں پر اپنا رحم کرم فرمائے 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Quetta