Behramlogy
Join us in promoting awareness and compassion as we work!
We highlight, advocate, and sensitize the public on key social issues, showcasing the positive side of society. **Behram Plus**, uplifting stories and authentic insights that inspire change.
18/08/2026
کچھی، عطائی ڈاکٹروں کا مچھ، ڈھاڈر اور بھاگ شہروں میں راج قائم نان کولفائیڈ افراد مریضوں کا علاج معالجہ کرنے لگے محکمہ صحت اور ڈرگ انسپکٹر خواب خرگوشیوں میں گم ہے
کچھی کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
بولان(نامہ نگار رئیس فرحان جمالی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع
کچھی بولان کے شہروں ڈھاڈر مچھ اور بھاگ کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کا راج قائم ہو چکا ہے جہاں نان کوالیفائی افراد انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ہیں محکمہ صحت اور دیگر حکام کی عدم توجہی کے باعث نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی عطائیت کا سیلاب زور و شور سے جاری ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سیکرٹری صحت اور ڈی جی ہیلتھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبات کیا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کی پابندیوں کے باوجود میڈیکل اسٹورز پر غیر معالجانہ پریکٹس اور عطائی کلینکس بلا خوف و خطرہ چل رہے ہیں جبکہ مبینہ طور پر بعض حکومتی عہدیداروں کی سرپرستی بھی انہیں حاصل ہے عوام اور میڈیا کی نشان دہی پر چند دنوں کے لیے سیل کیے جانے والے کلینکس دوبارہ کھل جاتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا قانون انہیں اس کی اجازت دیتا ہے یا یہ عملہ صحت کے لیے مستقل آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے عطائیت کو ایک معاشرتی ناسور اور منسلک افراد کو موت کا سوداگر قرار دیتے ہوئے شدید قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ڈرگ انسپکٹر کی نا اہلی کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کچھی بولان کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عطائیت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اور پائیدار اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں کے حقوق اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔۔
18/08/2026
قلات: انجینئر عائشہ زہری نے بطور ڈپٹی کمشنر قلات کا چارج سنبھال کر باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا۔
قلات: عائشہ زہری ضلع قلات کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں، جو بطور ڈپٹی کمشنر قلات اپنی انتظامی ذمہ داریاں انجام دیں گی۔
قلات: عائشہ زہری اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آواران سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
قلات: نئی تعیناتی کے بعد عائشہ زہری نے ضلع قلات میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
18/08/2026
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
18/08/2026
وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن
17/08/2026
**بخدمت جناب میر سرفراز بگٹی صاحب**
وزیراعلیٰ بلوچستان
**موضوع: گل کالونی، بشیر چوک، قمبرانی روڈ کی نالیوں کی پختہ تعمیر اور دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے درخواست**
محترم جناب!
ہم اہلیانِ گل کالونی، بشیر چوک، قمبرانی روڈ کی جانب سے آپ کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے کا ایک دیرینہ اور سنگین مسئلہ نالیوں کا ہے۔ 07 جولائی 2026 کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے نالیوں پر قائم تجاوزات ختم کیں، جس پر ہم متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں۔ تاہم، بدقسمتی سے تجاوزات ہٹانے کے بعد آج تک نالیوں کو پختہ نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث دوبارہ بعض مقامات پر نالیوں کے اوپر تجاوزات قائم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
کھلی اور خستہ حال نالیوں کی وجہ سے علاقے کے مکین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گندگی اور تعفن کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، نمازی حضرات کے کپڑے ناپاک ہونے کا خدشہ رہتا ہے، جبکہ بچے بار بار ان کھلی نالیوں میں گرنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اہلیانِ علاقہ اس سلسلے میں اپنے منتخب نمائندگان، ایم پی اے جناب میر عبیداللہ گورگیج اور ایم این اے جناب نوابزادہ جمال رئیسانی سے متعدد بار درخواست کر چکے ہیں، مگر تاحال کوئی مؤثر پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
لہٰذا اب ہم آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ اس دیرینہ مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مگسی اسٹریٹ تا بشیر چوک، قمبرانی روڈ نالیوں کی پختہ تعمیر کے لیے متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات جاری فرمائیں، تاکہ اہلِ علاقہ کو اس روزمرہ کی اذیت اور ممکنہ حادثات سے مستقل نجات مل سکے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔
**درخواست گزار:**
میر بہرام لہڑی
قبائلی و سماجی شخصیت
بحوالہ: اہلیانِ گل کالونی، بشیر چوک و قمبرانی روڈ، کوئٹہ
17/08/2026
انڈسٹریل پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد، ملزم گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایات پر، ایس پی قائد آباد علی رضا کی نگرانی، ڈی ایس پی پشتون آباد مقصود احمد لغاری اور ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد کی سربراہی میں انڈسٹریل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 1 پستول برآمد کرلیا۔
ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے.
ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات اور خبروں کی بنیاد پر صرف معلوماتی اور آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس خبر کے درست یا غلط ہونے کی حتمی ذمہ داری ایڈمن پر عائد نہیں ہوتی۔
— ایڈمن
16/08/2026
مشہور ٹک ٹاکر عائشہ عرف گیلامنہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد فائرنگ کی وجہ سے جاں بحق جبکہ ایک بہن شدید زخمی.
ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات اور خبروں کی بنیاد پر صرف معلوماتی اور آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس خبر کے درست یا غلط ہونے کی حتمی ذمہ داری ایڈمن پر عائد نہیں ہوتی۔
— ایڈمن
*ایک بلیک میلر گروہ حکومت اور ادارے کو بدنام کرنے کے لئے منظم ہے *بی ٹیوٹا نے جعلی ورک پرمٹس کی تردید کر دی*
*جعلی ورک پرمٹس پر یقین نہ کریں، ادارہ شفافیت اور تحفظ کا پابند" ترجمان بی ٹیوٹا*
گزشتہ دنوں کچھ نوجوانوں نے ایک پریس کانفرنس میں بی ٹیوٹا کے حوالے کچھ تحفظات کا اظہار کیا اس سلسلے میں ترجمان بی ٹیوٹا وضاحت کرتے ہوئے کہا
حکومتِ بلوچستان اور بالخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان کا بنیادی وژن صوبے کے نوجوانوں کو جدت کے تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی معیار کی فنی تربیت سے آراستہ کر کے انہیں باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کا اصل ہدف صرف چند سو نوجوانوں تک محدود نہیں بلکہ بلوچستان کے 30,000 سے زائد ہنرمند نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں دنیا بھر کی مسابقتی مارکیٹ کے قابل بنانا ہے۔
پریس کانفرنس کے تحت جس مشکوک ورک پرمٹ کا ذکر کیا جا رہا ہے، یہ ورک پرمٹ بی ٹیوٹا کو اعمتاد میں لئے بغیر براہ راست امیدواروں کے ای میل پر موصول ہوئے ، بی ٹیوٹا کے علم میں آتے ہی ادارے نےدسمبر 2025 کو فوری نوٹس لے کر متعلقہ فرم سے وضاحت طلب کی .تاہم متعلقہ کنسلٹنٹ نے بھی اس ورک پرمٹ کو جعلی قرار دیا اور اسی وقت امیدواروں کو بھی بارہا متنبہ کیا گیا کہ جعلی ای میل کے ذریعے ورک پرمٹ گردش کر رہیں لہزا متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر کسی ایسے ای میل پر یقین نا کریں اور نا ہی اپنے کوائف انکو مہیا کریں۔ مگر یہ تصدیق ہو گئی کہ مزکورہ ورک پرمٹ جعلی ہے ۔اور بی ٹیوٹا آج بھی تردید کرتا ہے کہ بی ٹیوٹا خود سے کوئی ورک پرمٹ جاری نہیں کرتا یہ کام متعلقہ فرم کی زمہ داری میں شامل تھی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے اس قسم کے غیر معتبر اور فرضی آفر لیٹرز کو پھیلانا دراصل شرپسند عناصر کی سازش ہے۔ بی ٹیوٹا یہ واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ حکومتِ بلوچستان اور یہ ادارہ صوبے کی بیٹیوں کی عزت، وقار اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور انہیں کسی بھی غیر معتبر یا غیر مناسب کمپنی میں ویزہ نہیں دلوایا جائے گا، بلکہ صرف اور صرف محفوظ اور باوقار روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
کسی بھی کنسلٹنٹ فرم کی مبینہ بے ضابطگیوں یا بدعنوان عناصر کی نااہلی کے نتیجے میں جتنے متاثر نوجوان ہوئے ہیں، اتنا ہی بی ٹیوٹا خود بھی متاثرہ فریق ہے کیونکہ حکومتِ بلوچستان نے اس اہم منصوبے پر خطیر رقم صرف کی ہے۔ اسی لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے واضح احکامات کے تحت چیف منسٹر انسپکشن ٹیم (CMIT) نے فوری اور شفاف تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کی، جس کی روشنی میں اب اینٹی کرپشن کا ادارہ مزید قانونی کارروائی کر رہا ہے تاکہ تمام ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔
پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پر بی ٹیوٹا آفس میں تشدد کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بالکل ہی بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ بی ٹیوٹا آفس میں آنے والے کسی بھی شخص پر نہ تو کوئی تشدد ہوا اور نہ ہی کبھی پولیس کو دفتر میں بلایا گیا۔ ہمیشہ نوجوان کے وفد آئے حکام سے ملاقات کی انکو سنا گیا اور انکو عزت و احترام سے بٹھایا گیا ۔ادارہ اس قسم کے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔
یہ وضاحت بھی نہایت ضروری ہے کہ ان متاثرہ نوجوان کے ساتھ بی ٹیوٹا کی جانب سے محض "ورک پرمٹ" حاصل کر لینے کی بنیاد پر رقم کی ادائیگی کا کوئی وعدہ نہیں ہوا تھا۔ خود سے حاصل کردہ یا مشکوک ورک پرمٹس پر کسی قسم کی مالی ادائیگی کا دعویٰ کرنا پالیسی کے خلاف اور بے بنیاد ہے۔
ادارے کے طے شدہ ضوابط اور طریقہ کار کے مطابق بی ٹیوٹا صرف اور صرف متعلقہ نوجوانوں کے لیے یورپی و دیگر ممالک کا کنفرم ورک ویزہ حاصل ہونے اور اس کی تصدیق کے بعد ہی مقررہ مالی معاونت یا کمپنی کو ادا کی جانے والی رقم کا پابند ہے۔ ادارہ اس شفاف اور طے شدہ کارروائی کے لیے بینک گارنٹی فراہم کرنے کو اب بھی تیار ہے۔
نوجوانوں کی معاشی مشکلات اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتِ بلوچستان نے "ڈائریکٹ ایمپلائمنٹ پروگرام" کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان نوجوانوں کی مالی معاونت اور سرپرستی کرنا ہے جو اپنی ذاتی کوششوں یا متبادل قانونی ذرائع سے بیرونِ ملک روزگار کا ویزہ حاصل کرتے ہیں، تاکہ ان پر مالی بوجھ کم ہو سکے۔
صوبائی حکومت نے1000 نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور تکنیکی علوم سے آراستہ کرنے کے لیے "کیو ٹیک" کے (QTECH) کے ساتھ ایک انقلابی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں 100 فیصد روزگار کی فراہمی اور مارکیٹ سے منسلک کرنے کی ذمہ داری اٹھائی گئی ہے تاکہ وہ اندرونِ ملک بھی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔
حکومت کے ان مثبت اور یوتھ فرینڈلی اقدامات پر بے جا تنقید اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ سیاسی مخالفین اور شرپسند عناصر کی جانب سے اتنے بڑے فلاحی و ترقیاتی پروگراموں کو متنازع بنانے کی کوشش دراصل بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ میں روڑے اٹکانے کے مترادف ہے۔
بی ٹیوٹا اس پروگرام کے تحت سعودی عرب اور دیگر خلیجی (GCC) ممالک میں جا کر روزگار حاصل کرنے والے اپنے نوجوانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ایک مکمل ضابطے کے تحت ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ وہاں مقیم اکثریت نوجوان بہترین ماحول میں اپنی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں، جبکہ کسی بھی فرد کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
ادارے کو نوجوانوں کے وقت کے ضیاع اور پریشانی کا شدید احساس دکھ ہے مگر یہ امر قابلِ فہم ہے کہ بیرونِ ملک ملازمتوں کا انحصار متعلقہ ممالک کے قوانین، ویزا کوٹہ اور وہاں کی کمپنیوں کی ضروریات پر ہوتا ہے۔ حکومت کا کام معیاری تربیت فراہم کرنا اور موافق حالات پیدا کرنا ہے، تاہم بین الاقوامی مارکیٹ کے اپنے تقاضے ہوتے
مستقبل کی حکمتِ عملی کے تحت بی ٹیوٹا نے یہ منصوبہ بھی مرتب کیا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو ملک کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ تکنیکی و تعلیمی اداروں سے اعلیٰ درجے کی تربیت دلوائی جائے تاکہ ان کا معیارِ ہنر مزید بلند ہو سکے اور وہ بین الاقوامی سطح پر طلب کے مطابق پورا اتر سکیں۔
حکومتِ بلوچستان اور بی ٹیوٹا تمام متاثرہ اور ہنرمند نوجوانوں کے مسائل کے فوری، شفاف اور عادلانہ حل کے لیے مکمل طور پر سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد رکھتی ہے اور ان کے باوقار مستقبل اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔
16/08/2026
#سوراب
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
مورخہ *15 اگست 2026* کو *سوراب کے قریب* چمن کےرہائشی اشرف خان اچکزئ کی *ڈبل کیبن رنگ سفید ٹویوٹا ریوو* گاڑی کو مسلح افراد نے زبردستی چھین لیا۔
گاڑی میں اشرف خان کے فیملی کے گھریلو سامان خواتین کے کپڑے جہیز کا سامان سمیت *فیملی کی خواتین اور بچے* سوار تھے۔ ان ظالموں نے خواتین اور بچوں کو ویرانے میں گاڑی سے اتار دیا اور *گاڑی سمیت گھریلو سامان، خواتین کے کپڑے اور جہیز کا سامان* لے گئے۔
میں ایک چھوٹا کاروباری آدمی ہوں۔ یہ سارا سامان بڑی مشکل سے جمع کیا تھا۔
اگر کسی بھائی کو گاڑی یا سامان کے بارے میں کوئی معلومات ملے تو برائے مہربانی ہمارے ساتھ شئیر کریں.
ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات اور خبروں کی بنیاد پر صرف معلوماتی اور آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس خبر کے درست یا غلط ہونے کی حتمی ذمہ داری ایڈمن پر عائد نہیں ہوتی۔
— ایڈمن
یہ وہی شخص ہے جس نے پانچ روز پہلے چمن میں کھڑے ہوکر اور آسمان کی طرف دیکھ کر کہا تھا کہ میں سوراب میں کوئی جہاز مہاز نہیں دیکھ رہا ہوں ، آسمان صاف ہے۔۔۔۔۔
آج یہ رو رہا ہے کہ چمن کے ایف سی قلعہ والوں نے مجھے جشن آذادی کی تقریب میں دعوت نہیں دی.
ڈسکلیمر:
یہ پوسٹ میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات اور خبروں کی بنیاد پر صرف معلوماتی اور آگاہی کے مقصد سے شیئر کی جا رہی ہے۔ اس خبر کے درست یا غلط ہونے کی حتمی ذمہ داری ایڈمن پر عائد نہیں ہوتی۔
— ایڈمن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Address
Quetta
87300