Awaz e Awam

Awaz e Awam

Share

s Shah ishaq

24/07/2026
24/07/2026

کوئٹہ 23 جولائی 2026 ایم پی اے حلقہ پی بی 40 سردار زادہ صمد خان گورگیج کی ہدایت پر عابد گورگیج نے ایم ڈی واسا مجیب الرحمٰن کاکڑ اور وفد کے ہمراہ سجاول آباد اور چلتن ون واٹر سپلائی منصوبے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران منصوبے پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم پی اے سردار زادہ صمد خان گورگیج کے فراہم کردہ فنڈ سے سجاول آباد سے ہزارہ ٹاؤن کے واٹر ٹینک تک پانی کی پائپ لائن بچھا دی گئی ہے، جبکہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں یہی پائپ لائن بروری چوک تک بچھائی جائے گی تاکہ مزید علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا مجیب الرحمٰن کاکڑ نے منصوبے میں حائل چند معمولی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ کام جلد مکمل کرکے واٹر سپلائی اسکیم کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو بلا تعطل پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی اسکیم طویل عرصے سے غیر فعال تھی، تاہم منصوبے کی تکمیل اور اسکیم کے فعال ہونے کے بعد ہزارہ ٹاؤن، کلی سعادات کرانی، بروری چوک اور حلقہ PB-40 کے دیگر ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا۔ دورے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سائیس زبیر شاہ ، انجینئر ہادی عسکری ، ملک سجاول شاہوانی اور محکمہ واسا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

19/07/2026

ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی۔

16/07/2026

ینگ ڈاکٹرز 39 دن بعد ہڑتال ختم کر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی دیز کا رخ کیا

15/07/2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

14/07/2026

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی موثر کارروائی

11/07/2026

وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

02/07/2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Genral M***a Road
Quetta