BMN
Journalism is the way which shows positive and negative things of world .
وزیراعلی بلوچستان کا میڈیا سے گفتگو ۔
جامعہ بلوچستان میں ہاسٹلز کی بندش ۔
طلبہ تنظمیوں کا احتجاج و ریلی ۔
رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ کا براہوئی زبان میں پیغام
ایگل اسکواڈ والے آۓ روز کسی نوجوان کو شہید کرتے ہیں ۔
روزینہ خلجی
*میرا واحد سہارا حزب اللہ تھا، اس کی شہادت کے بعد میں بالکل بے سہارا ہو گیا ہوں۔ حزب اللہ کے والد بھی غم سے نڈھال ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر حزب اللہ ساسولی کو شہید کر دیا تھا۔۔۔*
میرا واحد سہارا حزب اللہ تھا، اس کی شہادت کے بعد میں بالکل بے سہارا ہو گیا ہوں۔ حزب اللہ کے والد بھی غم سے نڈھال ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر حزب اللہ ساسولی کو شہید کر دیا تھا۔
18/04/2026
*کوئٹہ*
*سریاب — ساسولی ہاؤس*
*فرزندِ خانِ قلات، ایم پی اے سریاب پرنس آغا محمد عمر جان احمد زئی کی ساسولی ہاؤس آمد، جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان محمد خالد ساسولی کی شہادت پر والی و وارث ساسولی قبیلہ کے سربراہ سردار چنگیز خان ساسولی، شہید کے والد امیر محمد اور دیگر لواحقین سے نہایت رنج و الم کے ساتھ تعزیت کی اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے*
*بعد ازاں وہ مشرقی بائی پاس پہنچے، جہاں شہید پیزا ڈیلیوری بوائے نوجوان حزب اللہ ساسولی ولد عزیز اللہ ساسولی کے لواحقین سے سردار چنگیز خان ساسولی کی قیادت میں فاتحہ خوانی اور دلی افسوس کا اظہار کیا*
*اس موقع پر نوجوانوں، علمائے کرام، دانشوروں اور دیگر قبائلی و سماجی معتبرین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہو کر یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا*
*پرنس آغا عمر جان احمد زئی نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ معصوم اور محنت کش نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف چند گھروں کا نہیں بلکہ پوری قوم کا سانحہ ہے، جس نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ظالموں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، تب تک انصاف کا تقاضا پورا نہیں ہوگا*
*انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان شہداء کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور پولیس تحقیقات کی خود نگرانی کریں گے تاکہ حق داروں کو انصاف ملے اور مجرم انجام تک پہنچیں*
*انہوں نے درد اور احساس کے ساتھ اعلان کیا کہ وہ اپنی طرف سے شہداء کے لواحقین کو سرکاری ملازمتیں فراہم کریں گے، تاکہ ان کے ٹوٹے ہوئے سہاروں کو کسی حد تک سہارا دیا جا سکے*
*آخر میں لواحقین اور ساسولی برادری نے پرنس آغا عمر جان احمد زئی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کے اس ہمدردانہ اور جرات مندانہ اقدام کو سراہا*
15/04/2026
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
آج سریاب روڈ پر ہمارے بھائی حزب اللہ ساسولی ولد عزیز اللہ ساسولی کو نامعلوم افراد نے بےدردی سے شہید کر دیا۔ یہ صرف ایک قتل نہیں، بلکہ ہمارے پورے قبیلے اور سریاب کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔
ہم سردار چنگیز خان ساسولی کی قیادت میں ساسولی برادری اور سریاب کے باشعور لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ہم اس سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ:
قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے
شفاف انکوائری کرکے انصاف کیا جائے
قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے
جب تک ہمارے بھائی کے قاتلوں کو سزا نہیں ملتی، یہ احتجاج جاری رہے گا۔ ہم امن چاہتے ہیں، مگر انصاف کے بغیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم حزب اللہ ساسولی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
ساسولی برادری متحد ہے۔ انصاف ہوگا۔"
ہم بلوچی رسم ‘میڑ’ کے ذریعے اس خاندان کے گھر بھی جائیں گے۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta