All Pakistan Labour Federation - APLF

All Pakistan Labour Federation - APLF

Share

To protect the Basic Rights of workers and working class irrespective of their Affiliation, and to organise and mobilise the workers.

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 18/06/2026

پریس ریلیز

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین را سعید خٹک کے نوجوان بھانجے محمد اسد روڈ ایکسیڈنٹ میں گذشتہ دن انتقال کر گئے، جنہیں آبائی گاؤں میرخانخیل (کرک) میں آج بروز جمعرات کو سپرد خاک کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے رہنماؤں سلطان محمد خان، عبدالستار، شاہ علی بگٹی، منظور احمد بلوچ، شاہنواز، عبدالولید، محمد قاسم، عبدالحلیم خان، عبدالستار ترین، اصغر (مرحوم) اور دیگر نے میت کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پریس سیکرٹری

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 14/06/2026

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر لالا سلطان محمد خان، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین عبدالستار، خزانچی عبدالستار جونیئر، ایجوکیشن سیکرٹری عبدالحلیم خان، اور صوبائی چیئرمین و صدر بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن شاہ علی بگٹی نے یو ایم سی ورکرز یونین کے صدر سیف اللہ خان کے چچا زاد بھائی شہزاد گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں انڈسٹری آل گلوبل یونین کے پراجیکٹ کوآڈی نیٹر تنویر نذیر، ایپنک پنجاب کے سابق چیئرمین محمد قیصر چوہان، آفتاب رائٹنگ سنز ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبیداللہ گجر، پاکستان سنٹرل مائنز لیبر فیڈریشن شانگلہ کے ممبر ایگزیکٹو کونسل علی باش خان، سموا شانگلہ کے سرفراز خان، پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین را سعید خٹک، یونائیٹڈ ماربل ورکرز یونین چاغی کے صدر سعید احمد بلا نوشی، پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین شاہرگ کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی یونس، پی ایم ڈی سی ایمپلائز یونین سورنج کے جنرل سیکرٹری سجاد کھوکھر، ایگریکلچر ایمپلائز یونین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری منظور احمد بلوچ، سینئر نائب صدر شاہنواز زہری، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر نصیب اللہ بازئی (بشمول چیئرمین، کابینہ اراکین و ملازمین)، کوئٹہ سرینا ہوٹل لیبر یونین کے صدر عجب خان، لیگل ایڈوائزر عبدالولید، جوائنٹ سیکرٹری نیاز جاموٹ، اصغر خان، آصف شاہ، شاہ وزیر، محمد زمین، ولید، نور شاہ اور حنیف کاکڑ شامل ہیں۔
تمام رہنماؤں نے لالا سلطان خان کی قیادت میں سوگوار خاندان اور سیف اللہ خان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شہزاد گل کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ (آمین)

13/06/2026

آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی رہنماء اور لیگل ایڈوائزر حاجی ولید خلجی کا پی ٹی وی بولان پر انٹرویو

ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت ، افادیت اور لوگوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف راغب کرنے کے سلسے میں پروگرام

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 12/06/2026

🌟 سرینا ہوٹل لیبر یونین کی کامیابی 🌟
محنت رنگ لے آئی! یونین کی کوششیں کامیاب! 🙌✨
سرینا ہوٹل لیبر یونین کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ہمارے محنتی ورکرز کو ان کا جائز حق مل گیا۔ ہوٹل انتظامیہ اور یونین لیڈرز کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پروموٹ ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد دی گئی اور ان میں Promotion Letters تقسیم کیے گئے۔

"یہ کامیابی یونین کے اتحاد اور ورکرز کی دن رات کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔"

تمام کامیاب ہونے والے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! امید ہے آپ آگے بھی اسی جذبے سے ہوٹل اور اپنے ساتھیوں کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ 🎉💼👏

11/06/2026

قانون کے مطابق کسی بھی مائننگ کمپنی یا فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کا پنجاب سوشل سیکیورٹی ادارے اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ادارے میں اندراج کروانا مالکان کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔
جب مائننگ کمپنیز ضلع میانوالی میں اپنے 6 ہزار کانکنوں کو یہاں رجسٹرڈ کروا دیں تو کسی بھی ناگہانی حادثے یا بیماری کی صورت میں علاج اور معاوضے کا تمام بوجھ مالک کی بجائے یہ ادارے اٹھاتے ہیں، جس سے مزدور بھی مطمئن ہو کر کام کرتا ہے اور مائننگ انڈسٹری بھی ترقی کرتی ہے۔
ان دونوں اداروں کی تفصیلی معلومات درج ذیل ہے
1. PESSI (پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن)
پیسی (PESSI) حکومتِ پنجاب کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو صوبائی سطح پر کام کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد رجسٹرڈ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو صحت اور سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
🩺مفت علاج معالجہ
رجسٹرڈ کانکنوں/مزدوروں، ان کی بیوی، بچوں اور والدین کو سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے بالکل مفت علاج، آپریشن اور ادویات ملتی ہیں۔
💰بیماری اور حادثاتی الاؤنس
اگر کوئی مزدور بیماری یا حادثے کی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہ رہے، تو اسے چھٹیوں کے دوران بھی تنخواہ کا ایک بڑا حصہ (الاؤنس کی شکل میں) دیا جاتا ہے۔
🤰زچگی (Maternity)
خاتون ملازمین یا مزدور کی اہلیہ کو زچگی کے دوران مفت طبی سہولیات اور نقد مالی امداد دی جاتی ہے۔
🏛️ معذوری پینشن
دورانِ ڈیوٹی کسی حادثے کے نتیجے میں مستقل معذوری کی صورت میں مزدور کے لیے ماہانہ پینشن مقرر کی جاتی ہے۔
🤲وفات کی صورت میں امداد
مزدور کے انتقال کی صورت میں تدفین کے اخراجات (بنیاد گرانٹ) اور بیوہ کے لیے مالی وظیفہ دیا جاتا ہے۔

2. EOBI (ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن)
ای او بی آئی (EOBI) وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جو پورے پاکستان (بشمول پنجاب اور میانوالی) میں کام کرتا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد نجی شعبے کے ملازمین اور مزدوروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد مالی خودمختاری اور پینشن فراہم کرنا ہے۔

🧓 بڑھاپے کی پینشن (Old-Age Pension)
جب ایک رجسٹرڈ مرد کانکن/مزدور 60 سال (اور خواتین 55 سال) کی عمر کو پہنچتے ہیں اور ان کا کم از کم 15 سال کا انشورنس ریکارڈ ہو، تو وہ تاحیات ماہانہ پینشن کے حقدار بن جاتے ہیں۔
♿ نااہلی پینشن (Invalidity Pension)
اگر کوئی ملازم دورانِ ملازمت (کسی بھی وجہ سے) مستقل طور پر معذور ہو جائے اور کمانے کے قابل نہ رہے، تو اسے ای او بی آئی کی طرف سے ماہانہ پینشن دی جاتی ہے۔
👩‍زندہ پسماندگان کی پینشن (Survivors' Pension):
اگر کسی رجسٹرڈ ملازم کا انتقال ہو جائے، تو اس کی ماہانہ پینشن تاحیات اس کی بیوہ کو ملتی ہے۔ بیوہ نہ ہونے کی صورت میں یہ پینشن بچوں کو (مخصوص عمر تک) دی جاتی ہے۔
💵 او لڈ ایج گرانٹ (Old-Age Grant)
اگر کوئی ملازم ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائے لیکن اس کی ملازمت کا دورانیہ پینشن کے لیے مقررہ 15 سال سے کم ہو، تو اسے پینشن کے بجائے ایک بڑی یکمشت رقم (گرانٹ) دی جاتی ہے۔

زاہد اقبال ملاخیل جنرل سیکرٹری مائنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ میانوالی/صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن
11/06/26
Pakistan Central Mines Labour Federation
All Pakistan Labour Federation - APLF
International Labour Organization - Pakistan
Govt of Punjab

Photos from All Pakistan Labour Federation - APLF's post 11/06/2026

بجٹ میں پبلک سیکٹر جامعات کے فنڈز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے: شاہ علی بگٹی
بلوچستان کی جامعات کیلئے وفاقی گرانٹ 50 ارب روپے کی جائے:صدر بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن
کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی اور جنرل سیکرٹری گل جان کاکڑ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ملک بھر کی تمام پبلک سیکٹر جامعات کے بجٹ میں کم از کم 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو درپیش سنگین مالی بحران پر قابو پایا جا سکے۔شاہ علی بگٹی اور گل جان کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک کی بیشتر پبلک سیکٹر جامعات شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں،صورتحال اس حد پر پہنچ چکی ہے کہ متعدد جامعات اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں، پنشن اور دیگر واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں، مالی وسائل کی کمی کے باعث ملازمین کی ترقیوں، الاو¿نسز اور دیگر سروس بینیفٹس کی ادائیگی میں بھی غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے جس سے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندان شدید ذہنی اور معاشی دباو¿ کا شکار ہیں، بلوچستان کی جامعات خصوصی طور پر حکومتی توجہ کی مستحق ہیں، صوبے میں 11 پبلک سیکٹر جامعات قائم ہیں لیکن ان کیلئے فراہم کیے جانے والے مالی وسائل انتہائی ناکافی ہیں لہٰذا بلوچستان کی جامعات کیلئے وفاقی گرانٹ کو موجودہ سطح سے بڑھا کر کم از کم 50 ارب روپے کیا جائے تاکہ تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جا سکے اور ملازمین کو بروقت تنخواہوں اور دیگر مالی حقوق کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی اور جنرل سیکرٹری گل جان کاکڑ نے خبردار کیا کہ اگر جامعات کو درپیش مالی بحران کا فوری حل نہ نکالا گیا تو اس کے منفی اثرات اعلیٰ تعلیم، تحقیق، تدریس اور انتظامی امور پر مرتب ہوں گے، جس سے ملک کے تعلیمی مستقبل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر خزانہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ تعلیم کو قومی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے آئندہ بجٹ میں جامعات کے لیے خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جائیں اور ملازمین کے تمام مالی واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

10/06/2026

92 نیوز چینل پر لالا سلطان خان کی آنے والے بجٹ کے حوالے سے گفتگو۔ ملکی معیشت، عوامی مشکلات اور مستقبل کی ترجیحات پر ان کے خیالات قابلِ توجہ ہیں۔

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Federation Office Flat No. #01 Hassan Plaza Near Saleem Complex Patail Bagh M. A Jinah Road Quetta
Quetta

Opening Hours

09:00 - 17:00