BNN
BNN (Balochistan News Network) is a digital news platform based in Balochistan Pakistan. Our mission is to inform the public highligh www.bnnbalochistan.com
We deliver breaking news reports and stories from across Balochistan with accuracy credibility, and professionalism.
کوئٹہ میں نوجوانوں کے لیے کرکٹ کا بڑا میدان سج گیا 🏏
بلوچستان یوتھ کرکٹ لیگ میں 10 تعلیمی اداروں کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یکم سے 8 اکتوبر تک 24 میچز، جبکہ خواتین کا خصوصی میچ بھی شامل ہے۔
کھیل، صحت مند سرگرمی اور نوجوانوں میں مثبت مقابلے کا نیا موقع۔
Traveling beyond borders creating memories and sharing meaningful moments with Ayub a celebrated actor with roots in Balochistan From Balochistan to the international stage every journey brings a new story a new connection and a new experience Proud to witness the world connect with people and represent our roots with pride
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پیپلز ٹرین سے کوئٹہ کے شہریوں کو آمد و رفت میں بڑی آسانی ملے گی۔
آپ نے پیپلز ٹرین میں سفر کیا؟ اپنا تجربہ کمنٹس میں شیئر کریں۔
29/09/2026
ڈاکٹر مالک بلوچ ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں
28/09/2026
سبی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر پر فائرنگ، زخمی
رپورٹ: عبدالوکیل
بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم افراد نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
28/09/2026
اٹک میں ایس پی سے مبینہ جنسی زیادتی، دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ
رپورٹ: عبدالوکیل
اٹک میں پولیس نے ایک حاضر سروس ایس پی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں دو کانسٹیبلوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
اٹک سٹی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل محمد عامر اور علی رضا پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر پولیس افسر کو قابو کیا اور اس کی مرضی کے خلاف جنسی زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچے، جہاں سے دونوں نامزد کانسٹیبلوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ متاثرہ پولیس افسر کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 375 کے تحت درج کیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیش کے دوران میڈیکل رپورٹ، متاثرہ افسر کا بیان اور دیگر شواہد کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔
تاہم ایف آئی آر میں عائد الزامات کی حتمی حیثیت کا تعین تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد ہی ہوگا۔
منگچر میں خواتین کی مبینہ ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا دعویٰ، مسلح تنظیموں کی حکمتِ عملی پر نئے سوالات؟
کیا مسلح گروہ اب خواتین کو بھی اپنی کارروائیوں کا حصہ بنا رہے ہیں؟
بلوچستان میں جاری مسلح سرگرمیوں کا عام شہریوں کی زندگی پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟
آخر اس راستے کا انجام بلوچستان کے عوام کے لیے کیا ہوگا؟
بلوچستان میں دہشت گرد کیسے داخل ہوتے ہیں؟
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک ایسی خصوصی گاڑی پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ اسے مبینہ طور پر مسلح افراد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ گاڑی عام گاڑیوں سے مختلف کیوں تھی، اسے کہاں سے پکڑا گیا اور اس کے ذریعے مسلح افراد کس طرح سکیورٹی حصار سے گزرنے کی کوشش کرتے تھے؟
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے مطابق مسلح گروہ اپنی نقل و حرکت چھپانے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتے ہیں۔ ان میں گاڑیوں کا استعمال بھی شامل ہے۔
تاہم اس مخصوص گاڑی اور اس کے مبینہ استعمال سے متعلق مزید تفصیلات حکام کی جانب سے سامنے آنا باقی ہیں۔
یہ واقعہ ایک بڑے سوال کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے کہ بلوچستان جیسے وسیع و عریض علاقے میں مسلح افراد کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سکیورٹی ادارے کس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔
رپورٹ: عبدالوکیل
خدا کی قسم کہتا ہوں کہ آپ لوگوں کا ایک ایک سر کا بال بلوچستانیوں کا قرض دار ہے مگر بلوچستان آپ لوگوں کا کوئی قرض دار نہیں سردار اختر مینگل
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Quetta
Quetta
87300
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when BNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.