Allamdar Academy

Allamdar Academy

Share

اداره: حمد نعت . منقبت. نوحہ . سوز . و سلام . احکام

11/06/2026

Dastan E Ishq❤️ | Abbas Haider

WATCH FULL NOHA ON YOUTUBE (Abbas Haider)👇🏻

https://youtu.be/9DoirutEEDI?si=YbkGae1coaDfe89v

Photos from Allamdar Academy's post 08/06/2026

🌹 جشنِ عیدِ غدیر کی مناسبت سے 🌹
علمدار اکیڈمی میں ایک پُروقار محفلِ جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت موقع پر اکیڈمی کے بچوں نے عقیدت و محبت کے ساتھ منقبت خوانی پیش کی اور حاضرین کے دل موہ لیے۔
محفل میں عیدِ غدیر کی اہمیت و فضیلت کو اجاگر کیا گیا، جبکہ بچوں کی خوبصورت اور پُرجوش شرکت نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو علم و عمل کی دولت سے مالامال فرمائے اور انہیں اہلِ بیتؑ کی سچی محبت نصیب فرمائے۔ آمین۔

Photos from Allamdar Academy's post 07/06/2026

"جشنِ عیدِ غدیر گلستانِ پنجتن میں جاوید برادران کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل میں علمدار اکیڈمی کے ثناء خوانوں نے بھی بھرپور شرکت کرکے بارگاہِ اہلِ بیتؑ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ محفل کا ماحول عشقِ مولا علیؑ اور ذکرِ اہلِ بیتؑ سے معطر رہا۔ اللہ تعالیٰ بحقِ محمد و آلِ محمدؐ جاوید برادران اور تمام منتظمین و شرکائے محفل کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازے، ان کی دینی و سماجی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اور مولا علیؑ کے صدقے ان کی توفیقات، رزق، عزت اور کامیابیوں میں روز افزوں اضافہ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔"

06/06/2026

ANAA GHADEERI ❤️ | Muhammad Minhal

Full Manqabat: https://youtu.be/j7kMXsr7tfA?si=NyMncPW9o9XC-ZS-

04/06/2026

آنا بو ترابی ع
"تمام تعریفیں اس خدا کے لیے جس نے ہمیں امیر المومنین علی علیہ السلام اور آئمہ اہلبیت علیھم السلام کی ولایت سے تمسک کرنے والوں میں سے قرار دیا"
عید غدیر مبارک-🌸
علمدار اکیڈمی ہزارہ ٹاؤن

03/06/2026

ANA GHADEERI ❤️ | https://youtu.be/j7kMXsr7tfA?si=frwGzJeacWgHLwBu

02/06/2026

ANA GHADEERI ❤️ | Muhammad Minhal & Syed Jabir Hussain

WATCH FULL MANQABAT ON YOUTUBE (Alamdar Academy Official) 👇🏻

https://youtu.be/j7kMXsr7tfA?si=g-SOkH457RJ-gbB_

31/05/2026

🌹 عیدِ غدیر کی پُربرکت مناسبت پر ایک خصوصی پیشکش 🌹

محبتِ مولا علیؑ اور پیغامِ غدیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے علمدار اکیڈمی ایک خوبصورت اور روح پرور منقبت "انا غدیری" پیش کر رہی ہے۔

اس ایمان افروز کلام کو علمدار اکیڈمی کے ہونہار طلبہ محمد منہال اور سید جابر حسین نے اپنی پُرسوز اور دلنشین آوازوں میں پیش کیا ہے۔ کلام کے شاعر الطاف حسین درویش اور نعمان علی نجات ہیں جبکہ اس کی دلکش کمپوزیشن میثم علی میثم نے ترتیب دی ہے۔

✨ منقبت "انا غدیری" کل (پیر، یکم جون) علمدار اکیڈمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جائے گی۔

🤍 آپ تمام محبانِ اہلِ بیتؑ سے التماس ہے کہ اس روحانی کاوش کو ضرور ملاحظہ فرمائیں، اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ شیئر کریں اور پیغامِ غدیر کو عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

"من کنت مولاہ فہٰذا علی مولاہ"

🌺 عیدِ غدیر مبارک 🌺

31/05/2026

🌹 سالانہ عظیم الشان جشنِ عیدِ غدیر 🌹

🗓️ 04 جون 2026 🕘 رات 09:00 بجے
📍 مدرسہ علمیہ علی ابنِ ابیطالبؑ، ہزارہ ٹاؤن، کوئٹہ
تمام مومنین و مومنات کو اس بابرکت اور نورانی محفلِ جشنِ غدیر میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ محفل کے اختتام پر دسترخوانِ غدیری کا بھی اہتمام ہوگا۔
آپ سے گزارش ہے کہ بروقت تشریف لا کر اس روح پرور محفل کی رونق میں اضافہ فرمائیں۔

Photos from Allamdar Academy's post 30/05/2026

"شامِ غریباں سحر ندارد، آہِ یتیماں اثر ندارد"
علمدار اکیڈمی کے سینئر نوحہ خواں جناب سجاد علی اور جناب مہدی سلطانی کی جانب سے پیش کیا جانے والا یہ پُرسوز نوحہ ایک مومنِ محترم کی سرپرستی میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ نوحہ سات سال قبل امام بارگاہ ناصر آباد کے معروف نوحہ خواں استاد رمضان علی حیدری نے پڑھا تھا۔
اس نوحے کی بندش جناب سید حسین نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کا کلام مرحوم عباس علی عاجزؔ کا ہے۔
مولا کریم اس خدمتِ عزاداری میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
یہ نوحہ جلد علمدار اکیڈمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔

Want your university to be the top-listed University in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Quetta

Opening Hours

Monday 19:00 - 22:30
Tuesday 19:00 - 22:30
Wednesday 19:00 - 22:30
Thursday 19:00 - 22:30
Friday 19:00 - 22:30
Saturday 19:00 - 22:30