Mir Sajjad Raisani
Focal Person Prime Minister Youth Programme Balochistan
General Secretary PMLN Youth Wing Balochistan
قربانیوں سے قائم ہونے والے عظیم وطن پاکستان کے لئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے قربانی کے جذبے اور مسلسل محنت کی جو نصیحت فرمائی تھی، اس پر پورے یقین اور ایک نئے عزم کے ساتھ یوم پاکستان منارہے ہیں۔ مشکلات کا سینہ چیر کر جس طرح ہمارے عظیم اسلاف نے ایک اسلامی جمہوری ملک تخلیق کیا تھا، اس کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا خون جگر دینا ہوگا۔ اور اپنے پختہ یقین وعزم سے درپیش مشکلات کے پہاڑوں کو ریزہ ریزہ کرکے نئے راستے بنانے ہیں۔ آئیں شہدا اور غازیوں کی اس دھرتی کو مل کر یقین، اتحاد اور تنظیم کی قوت سے عظیم سے عظیم تر بنائیں۔ چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی۔ یوم پاکستان مبارک
21/03/2026
Eid Mubarak 🌙
12/03/2026
فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام بلوچستان و صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان میر سجاد احمد رئیسانی، سینئر نائب صدر یوتھ ونگ بلوچستان عرفان بلوچ، فتح محمد کرد اور آصف مینگل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر میر مہر علی نیچاری سے ان کے ماموں مرحوم حاجی داد محمد نیچاری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم حاجی داد محمد نیچاری کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
23/02/2026
فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان میر سجاد رئیسانی نے فوکل پرسن وزیرِ اعلیٰ بلوچستان و سابقہ ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابقہ سیکریٹری اطلاعات فرید افغان اور سینئر صوبائی رہنما چودھری شبیر سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ مکران ڈویژن کے صدر زبیر زامرانی اور آصف مینگل بھی موجود تھے۔
کوہٹہ۔
بلوچستان سول سیکرٹریٹ افیسر ویلیفٸر اسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ محمد شہی سے
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میر سجاد احمد رٸیسانی وفد کے ہمراہ ملاقات کررہے ہیں
اس موقع پر میر عین الدین کرد۔ محمد آصف مینگل ۔محمد رفیق زہری ، میر عرفان بلوچ، میر مہر نیچاری ، زبیر زامرانی ، حبیب کرد وہ دیگر بھی موجود ہیں
18/02/2026
صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان و فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام میر سجاد رئیسانی، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینیئر و صوبائی رہنما اشرف جاوید کرد اور محمد آصف خان نے ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) عمران حیات خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میر سجاد رئیسانی نے ریلوے کے علاقے کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور عوام کو پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر ڈی ایس عمران حیات خان نے مسائل کو بغور سنا اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ ریلوے حکام عوامی سہولت کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔
08/01/2026
*کوئٹہ:*
*اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ*
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے بلوچستان اور صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان *میر سجاد رئیسانی* نے پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری *آغا مشتاق شاہ تارن* کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ *آغا مشتاق شاہ تارن* اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
03/01/2026
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے بلوچستان اور صوبائی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلوچستان میر سجاد رئیسانی ملاقات کر رہے ہیں۔
01/01/2026
🌟 Happy New Year 2026! 🌟
As we step into 2026, may Allah grant us good health, wisdom, and the strength to turn every challenge into opportunity. Let this year be dedicated to meaningful progress—for our personal growth, the empowerment of youth, and the advancement of our nation. May our efforts contribute to a brighter, more prosperous, and united Pakistan, and may success, peace, and positivity accompany every step we take. Let 2026 be a year of achievement, resilience, and collective growth for all. 🇵🇰✨
میر سجاد رئیسانی فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Saryab Ewan E Kalat
Quetta
...