HaMara Quetta
Every thing happen thier own good...
بلوچستان/ موسم صورتحال
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
تاہم شمالی مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، سبی، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 32 ریکارڈ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ، زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 اور ژوب میں 33 ریکارڈ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ، سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 اور تربت میں 43 ریکارڈ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ، نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 اور چمن میں 36 ریکارڈ، محکمہ موسمیات
کوئٹہ،جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور جیوانی میں 32 ریکارڈ، محکمہ موسمیات
بلوچستان گرینڈ الائنس نے کل سے غیر معینہ مدت تک تمام سرکاری اسکولز کالچز اور سرکاری دفاتر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جبکہ ضلعی سطح پر احتجاج اور مظاہرے کیے جائنگے
حکومت بلوچستان نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر 7 فیصد اضافہ کردیا گیا
17/06/2026
کوئٹہ: بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر بلوچستان گرینڈ الائنس کے کنوینر پروفیسر قدوس کاکڑ سمیت درجنوں ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
احتجاجی ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔
صوبائی ملازمین نے بجٹ اجلاس کے موقع پر بلوچستان اسمبلی کے گھیراؤ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
بجٹ کے موقع پر اسمبلی کے سامنے احتجاج کیلئے جوائنٹ روڈ بے نظیر پل کے قریب جمع ہونے والے متعدد سرکاری ملازمین گرفتار کرلئے گئے۔
17/06/2026
یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ جب خوشحال خان کاکڑ کی تقریر کو قومی اسمبلی کے آفیشل پلیٹ فارم پر بار بار اپلوڈ نہ کیا گیا، تو انہیں اپنی بات عوام تک پہنچانے کے لیے خود موبائل سے ویڈیو بنانی پڑی۔
اگر پارلیمان کے منتخب نمائندوں کی تقاریر کو بھی یکساں انداز میں نشر نہ کیا جائے تو شفافیت اور غیرجانبداری پر سوال اٹھنا فطری ہے۔ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کی آواز بلا روک ٹوک سن سکیں، نہ کہ یہ فیصلہ کوئی اور کرے کہ کون سی تقریر دکھائی جائے اور کون سی نہیں۔
خوشحال خان کاکڑ نے ثابت کیا کہ عوامی نمائندے کی اصل طاقت عوام سے رابطہ اور حق بات کو پہنچانا ہے، چاہے اس کے لیے اپنے موبائل کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے۔
آوازوں کو دبانے سے سوال ختم نہیں ہوتے، بلکہ مزید جنم لیتے ہیں۔
17/06/2026
’ اگر بلوچستان میں آج راستے محفوظ نہیں ہیں تو میں سمجھتاہوں کہ یہ اجتماعی ذمہ داری اسی ایوان کی ہے، یہ معاملہ 50کی دہائی تک جاتا ہے، لوگوں کو پہاڑوں سے نیچے بلایاگیا اوران کے ساتھ ہوئے معاہدے کو ترک کیاگیا،وہاں سے یہ سارا سلسلہ شروع ہوا، کبھی امن ہوا اور کبھی بدامنی ، یہ نہیں ہوگا کہ اپنا دامن بچاتے رہیں اور کسی اور کا دامن اس آگ سے جل جائے،ایسا حل ہوناچاہیے کہ بلوچستان کے عوام کو قابل قبول ہو‘
وزیر دفاع ، خواجہ آصف
کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر عوام کا شدید احتجاج، ٹریفک معطل
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر مقامی انتظامیہ اور گیس کی عدم دستیابی کے خلاف شہریوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مشرقی بائی پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا ہے
16/06/2026
*بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی*
کوئٹہ، 16 جون 2026: حکومتِ بلوچستان کے محکمہ داخلہ (جوڈیشل سیکشن-II) نے محرم الحرام 1448 ہجری کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ پابندیاں یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام 1448 ہجری تک نافذ العمل رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سنٹرل پولیس آفس بلوچستان کی سفارشات، موجودہ امن و امان کی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اعلامیے کے تحت صوبہ بھر میں فرقہ وارانہ، اشتعال انگیز، نفرت انگیز یا امن عامہ میں خلل ڈالنے والے مواد کی اشاعت، تقسیم، نمائش اور سوشل میڈیا سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تشہیر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش، لے جانے یا عوامی مقامات پر ظاہر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
حکومت نے مشتبہ اور غیر مطلوب افراد کی حساس مقامات اور جلوسوں کے راستوں تک رسائی محدود کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ مزید برآں، عوامی مقامات، چوراہوں اور جلوسوں کے راستوں پر پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی اور گداگری پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
ضلع کوئٹہ میں خصوصی پابندیاں
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری (Pillion Riding) پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح ضلع یا صوبے سے باہر سے لائے گئے لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔
جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں، بالکونیوں، کھڑکیوں اور دیگر بلند مقامات پر غیر متعلقہ افراد کے کھڑے ہونے یا جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ صرف رہائشیوں اور ضلعی انتظامیہ سے اجازت یافتہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کوئٹہ اور نصیرآباد میں وال چاکنگ پر پابندی
ضلع کوئٹہ اور ڈویژن نصیرآباد میں وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز، پمفلٹس، ہینڈ بلز، اسٹیکرز اور دیگر تشہیری مواد آویزاں کرنے یا تقسیم کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب تک متعلقہ حکام سے پیشگی اجازت حاصل نہ کی جائے۔
حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔.
تفتان میں پھنسے 4 سو بوزر گاڑیاں پاکستان فوج کی سیکورٹی میں نکالے جائیں گے – حکام
بلوچستان میں پھنسے سینکڑوں ایل پی جی بوزر گاڑیوں کو نکالنے کا فیصلہ، فوج سیکورٹی فراہم کرے گی – حکام
بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں سیکنڑوں ایل پی جی بوزر گاڑیاں شاہراہوں پر عدم تحفظ کے باعث پھنسی ہوئی ہیں جس کے باعث پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔
ایل پی جی کی عدم فراہمی کے باعث فیکٹریوں میں پیداوار متاثر ہونے سمیت علاقوں میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ضلعی حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر پھنسے سینکڑوں گاڑیوں کو پاکستان فوج کی قافلوں کی سیکیورٹی میں کوئٹہ و بعدازاں دیگر علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔
ابتدائی طور پر چار سو بوزر گاڑیوں کو کل سے تفتان سے نکالنے کا آغاز کیا جائے۔ اس حوالے سے سیکورٹی کلئرینس جاری کرکے گاڑیوں کو دستاویزات کیساتھ تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Jinnah Town
Quetta