Sardar Yar Muhammad Rind
Federal Minister from 2002 to 2007, Ex Minister for Edu, elected Senator,MNA,MPA since 1985.
08/08/2026
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سردار یار محمد رند نے میر وتار خان رند کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ایک افسوسناک خبر ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
26/07/2026
سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور ریاستی اداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایسے جج صاحبان جو قانون، آئین اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، انہیں نشانہ بنانا محض ایک فرد پر حملہ نہیں بلکہ پورے نظامِ انصاف اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔
سردار یار محمد رند نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد انصاف فراہم کرنے والے جج صاحبان کو خوفزدہ کرنا اور انہیں اپنے آئینی و قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا ہے۔ یہ واقعہ ان تمام ججوں کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام ہے جو حق اور انصاف کے مطابق فیصلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آخر اپنی ناکامیوں کو کب تک چھپاتی رہے گی؟ جب حکومتی عہدیداروں، وزراء اور دیگر اہم شخصیات کے لیے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے جا سکتے ہیں تو پھر جج صاحبان کی جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے؟ اگر انصاف فراہم کرنے والے خود غیر محفوظ ہیں تو عام شہری کے تحفظ کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
سردار یار محمد رند نے مطالبہ کیا کہ اس المناک واقعے میں ملوث قاتلوں، سہولت کاروں اور پس پردہ عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قوم کے سامنے لایا جائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون اور انصاف کے محافظوں کی جان سے کھیلنے کی جرأت نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہید سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے اور قوم کو ایسے المناک سانحات سے محفوظ رکھے۔
سردار یار محمد رند نے واضح کیا کہ انصاف کے علمبرداروں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے، اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر عوام اور عدلیہ کا اعتماد بحال کرے۔
26/07/2026
سردار یار محمد رند کے تمام بیانات، اعلانات اور مؤقف صرف "سردار یار محمد رند آفیشل" پیج کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس آفیشل پیج کے علاوہ کسی بھی دیگر سوشل میڈیا پیج یا اکاؤنٹ سے نشر ہونے والی معلومات، خبروں یا بیانات کو مستند نہ سمجھا جائے اور نہ ہی انہیں سردار یار محمد رند کا مؤقف تصور کیا جائے۔
درست اور مصدقہ معلومات کے حصول کے لیے صرف "سردار یار محمد رند آفیشل" پیج پر جاری کردہ مواد پر اعتماد کریں۔
11/07/2026
کراچی:
میر محمود رضا ٹالپور اور ان کے بھانجے میر گل حسن ٹالپور نے کراچی میں سردار یار محمد رند سے ملاقات کی۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
29/06/2026
صادق آباد:
رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے رئیس اجمل ورند کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سردارزادہ میر شہک رند بھی موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
جمعیت ضلع کچھی کے مرکزی رہنماؤں کے ایک وفد نے سابق وفاقی وزیر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند سے ملاقات کی۔ وفد میں میر حسن ساسولی، حاجی ہاشم شاہوانی اور دیگر رہنما شامل تھے، جبکہ ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی میر بیبرگ خان رند اور میر شہک رند بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ضلع کچھی کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جمعیت ضلع کچھی کے رہنماؤں نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں رند پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف بلدیاتی انتخابات بلکہ آنے والے تمام سیاسی و انتخابی مراحل میں بھی رند پینل کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
وفد نے سردار یار محمد رند کی سیاسی خدمات اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کچھی کے عوام کے حقوق، خوشحالی اور ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
جمعیت ضلع کچھی کے مرکزی رہنماؤں کا سردار یار محمد رند سے ملاقات میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور دیگر سیاسی مراحل میں رند پینل کی مکمل حمایت کا اعلان۔
16/06/2026
کوئٹہ
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے سابق وفاقی وزیر اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی ملاقات۔ ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی میر بیبرگ خان رند اور رئیس اجمل رند بھی شریک تھے۔
اس موقع پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Website
Address
Quetta
87300