SachQuetta
کوئٹہ اور بلوچستان کی تازہ ترین اپڈیٹ کے لیے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
*🔴 روس کے دارالحکومت ماسکو میں تقریباً دو لاکھ مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔ ایمان افروز مناظر*
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
27/05/2026
*🚨28 فروری سے اب تک متحدہ عرب امارات سے 7,500 پاکستانی شیعہ شہریوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔ یہ افراد اپنی ملازمتوں، کاروبار اور بینکوں میں موجود جمع پونجی سے بھی محروم ہو گئے ہیں*
`رائٹرز، برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ`
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
27/05/2026
🟠 *مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھتیجا اور راہگیر زخمی: سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*
🔶 مشرقی بائی پاس کوئٹہ میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی، بھتیجا اور راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے کاکوزئی کالونی میں رہائش پذیر دو بھائیوں شیریں آغا اور سردار آغا میں گھر کے باہر تکرار ہوئی، جس پر شیریں آغا نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار آغا، ان کا بیٹا طاہر شاہ اور ایک راہگیر نصر اللہ زخمی ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ خالق شہید پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
توافد الحجاج الی جبل رحمه
اللھمہ تقبل منکم۔ 🤲🏻🤲🏻
جبلِ رحمت وہ تاریخی مقام ہے جہاں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا تاریخی خطبہ حجتہ الوداع دیا تھا اور یہاں کھڑے ہو کر طویل دعائیں مانگی تھیں۔ اسی سنت کی پیروی کرتے ہوئے حاجی یہاں کثرت سے اللہ کے حضور گریہ و زاری کرتے ہیں، اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور اپنے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
27/05/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عیدالاضحیٰ کے اس بابرکت موقع پر دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانی اور ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اور ہمیں اخلاص، تقویٰ اور دین پر استقامت عطا فرمائے۔ آمین
آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ مبارک۔
25/05/2026
دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر، منیٰ مکہ ❤️
25/05/2026
🟠 سیکیورٹی خدشات ، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی27 اور 28 مئی کو روانگی منسوخ کی گئی ہے، اور ان دو دنوں میں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک لیا جائے گا ۔۔۔۔ سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
25/05/2026
🟠 *زیارت: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پکنک پوائنٹس پر پابندی عائد، غیر مقامی سیاحوں کا داخلہ بند | سچ کوئٹہ نیوز رپورٹ*
🔶 *زیارت:* سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی ابتر صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر زیارت نے زیارت کے تمام پکنک پوائنٹس پر جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
🔶 موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں پہلے ہی سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے دوران ضلع زیارت کی حدود میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر قسم کے اجتماعات، بھیڑ اور جمگٹھے لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
🔶 اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلع زیارت کے مشہور سیاحتی مقامات زریو پوائنٹ، زریزری اور ڈومیارہ پر پکنک منانے پر مکمل پابندی ہوگی، جبکہ غیر مقامی سیاحوں کے ضلع کی حدود میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
🔶 ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق اس پابندی سے لوکل (مقامی) آبادی مستثنیٰ ہوگی۔ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
25/05/2026
*🛑 25 مئی 2026 | بروز پیر | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) 20 لاکھ فرزندان اسلام منیٰ میں موجود، فضا لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے گونچ اٹھی
🚨 (2) مناسک حج کے پہلے مرحلے میں دنیا بھر سے آئے تقریباً 20 لاکھ عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے
🚨 (3) عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل 9 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے عرفات روانہ ہو ں گے
🚨 (4) منیٰ اور عرفات میں موسم شدید گرم ہے، سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق یومِ عرفہ پر بھی درجہ حرارت تقریباً 45 ڈگری رہنے کا امکان ہے
🚨 (5) سعودی حکام نے مقدس مقامات پر سایہ دار جگہوں، مسٹ فین اور طبی سہولیات میں اضافہ کردیا
🚨 (6) سوئی سدرن گیس کمپنی نے یومِ عرفہ کے موقع پر روزہ دار صارفین کیلئے گیس کی خصوصی فراہمی کا اعلان کردیا
🚨 (7) منگل 26 مئی (چاند رات) کو گیس کی سپلائی رات 12 بجے تک دستیاب رہے گی
🚨 (8) عید کے پہلے دن سے تیسرے دن تک گیس سپلائی صبح ساڑھے 7 بجے سے رات 12 بجے تک بحال رہے گی
🚨 (9) عید کے پہلے اور دوسرے دن رات 12 بجے سے صبح 7:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی
🚨 (10) سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
🚨 (11) کسی حتمی معاہدے پر فوری دستخط کا امکان نہیں، اس را_ئیل مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے، ایر_ان
🚨 (12) ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں،کسی بھی جارحیت کی صورت میں شدید اور دردناک جواب دیا جائیگا، مشیر ایر_انی سـپریم لـیڈر
🚨 (13) فیلڈ مارشل نے جنگ بندی مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ٹی وی
🚨 (14) ایر_ان معاہدے پر اچھی خبر ہی سامنے آئے گی، میں ’بری ڈیل‘ نہیں کرتا، ٹرمپ کا دعویٰ
🚨 (15) ایر_ان کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، وائٹ ہاؤس عہدیدار
🚨 (16) ممکنہ مذاکرات کی امیدیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں
🚨 (17) آبنائے ہرمز جنگ سے پہلی والی صورت میں بحال نہیں ہوگی، ایر_انی میڈیا
🚨 (18) دنیا کو یقین دلانے کیلئے تیار ہیں کہ ایر_ان جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، ایر_انی صدر
🚨 (19) سعودیہ اور پاکستان کو بھی اس را_ئیل کیساتھ ابراہام معاہدے میں شامل ہوجانا چاہیئے، امریکی صدر ٹرمپ
🚨 (20) لبنان میں ح_م_ا_س کے ڈرون حملے میں ایک اور اس را_ئیلی فوجی ہلاک
🚨 (21) امریکا اور ایر_ان کو تیزی سے جنگ کے مستقل حل کی جانب بڑھنا ہوگا، چین
🚨 (22) امریکا ایر_ان جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
🚨 (23) منجمد اثاثوں کی بحالی اور امریکا کیساتھ امن معاہدے کیلئے ایر_انی وفد قطر پہنچ گیا
🚨 (24) اسپیس ایکس کا راکٹ زمین واپسی پر دھماکے سے پھٹ گیا
🚨 (25) ورلڈکپ سے قبل پاور پلے میں کارکردگی بہتر بنانا سب سے بڑا چیلنج ہے، مائیک ہیسن
🚨 (26) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے خاموشی سے نکاح کرلیا
🚨 (27) فیفا ورلڈ کپ سے قبل برازیل کی مشہور نمبر 10 جرسی پر نئی بحث چھڑ گئی
🚨 (28) امریکا ایر_ان متوقع معاہدے کے مثبت اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4000 پوائنٹس کا اضافہ
🚨 (29) موبائل فونزکی درآمدات میں مزید اضافہ، 10ماہ کے دوران 455 ارب سے زائد کے موبائل فونز درآمد
🚨 (30) مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے
🚨 (31) فی تولہ سونا 4000 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے
🚨 (32) 2 برس میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ رقم وصولی کا انکشاف
🚨 (33) ویرات کوہلی کی حرکت پر ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ کو دھمکیاں ملنے لگیں
🚨 (34) وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، ون چائنا پالیسی پر حمایت کا اعادہ
🚨 (35) پاکستان موبائل سروسز پر سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے والے ممالک میں شامل
🚨 (36) ڈنکی سے یورپ جانے کی خواہش، 177 پاکستانی لیبیا سے ڈی پورٹ
🚨 (37) 59 لاہور، 58 گجرات، 26 راولپنڈی، 23 گوجرانولہ سے تعلق رکھتے ہیں
🚨 (38) تاحکم ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹ مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ
🚨 (39) پرنس رحیم آغا خان گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے چترال لوئر پہنچ گئے
🚨 (40) چترال پہنچے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے پرنس رحیم آغا خان کا استقبال کیا
🚨 (41) کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے واپسی پر قتــل
🚨 (42) کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
🚨 (43) ایک فریم ورک پر پہنچ گئے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ امریکا اور ایر_ان کےدرمیان معاہدہ بالکل قریب ہے، ترجمان ایر_انی وزارت خارجہ
🚨 (44) فیلڈ مارشل نے ایر_ان امریکا رابطوں میں اہم کردار ادا کیا، معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: وزیراعظم
🚨 (45) آج سے 31 مئی کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
🚨 (46) مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، چینی صدر
🚨 (47) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم سے غیر رسمی ملاقات
🚨 (48) ایر_ان جلد یورینیئم افزودگی اور جوہری ہتھیار بنانا بند کردے گا، ٹرمپ
🚨 (49) بجلی کے بلز پر کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا، صارفین ہوشیار
🚨 (50) خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
🚨 (51) نقیب اللہ قتــل کیس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کیخلاف پیشرفت
🚨 (52) ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی کی بندش کے خلاف سندھ اسمبلی میں احتجاج
🚨 (53) والدہ مجھے پاگل قرار دے رہی ہیں، ارمغان کا عدالت میں شور شرابہ
🚨 (54) کوئٹہ دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشنز اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی سخت
🚨 (55) قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے جامع منصوبے کا اعلان
🚨 (56) اسکواش چیمپئن شپ کے بعد پاکستان اسکواڈ وطن واپس پہنچے گا
🚨 (57) امریکا ایر_ان جنگ ایسا تنازع ہے جو کبھی شروع نہیں ہونا چاہیئے تھا، چین
🚨 (58) مسجد میں سب کو برابر دیکھا، بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرلیا
🚨 (59) عید الاضحیٰ تعطیلات میں مخصوص بینک برانچز کھولنے کا اعلان
🚨 (60) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🚨 (61) اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار
🚨 (62) ایر_ان نے جوہری پروگرام سے 15 سال کیلئے دستبرداری کی تجویز نہیں دی
🚨 (63) پاکستان میں ایبولا وائرس کا خطرہ انتہائی کم ہے، وزارت صحت
🚨 (64) چین کا خلائی مشن تین خلا بازوں کو لے کر تیانگونگ اسٹیشن پہنچ گیا
🚨 (65) کراچی میں رینجرز اور بھتہ خوروں کے درمیان مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
🚨 (66) اسحاق ڈار دورہ چین کے بعد نیویارک روانہ، اقوام متحدہ کے اہم اجلاسوں میں شرکت کرینگے
🚨 (67) عمان کے سلطان کا قطری امیر کو ٹیلیفون، خطے کی صورتحال پر گفتگو
🚨 (68) بھارتی پنجاب کےوزیراعلیٰ نےمودی کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا
🚨 (69) صدر پوتن اور بحرین کے شاہ کا ٹیلیفونک رابطہ، ایران بحران کے جلد سیاسی حل پر زور
🚨 (70) پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
🟠 *کوئٹہ: فائرنگ واقعہ ، سریاب روڈ بلاک ، اپڈیٹ*
🔸*کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ پر فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے لواحقین سے انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب۔۔۔ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا*
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
25/05/2026
*🚨کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت سے واپسی پر قتل*
کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد نے 20 برس کی نادیہ اور 25 سال کے نجیع اللہ کو جان سے مار دیا۔ ملیر ہالٹ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، گولیاں اس قدر قریب اور شدت سے چلیں کہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی جس پر نادیہ کے والد اسلم نے 19 مئی کو سچل تھانے میں اس کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے نجیع اللہ کے والد کو گرفتار بھی کیا تھا۔
نادیہ اپنے شوہر کے ساتھ آج ملیر کی عدالت میں پیش ہوئی، دونوں نے اپنا نکاح عدالت کے سامنے رکھا جس پر نجیح اللہ کے والد کو رہائی کا پروانہ دے کر کیس نمٹادیا گیا۔
نادیہ اور نجیح اللہ خوشی خوشی کورٹ سے نکلے اور سعود آباد میں قائم نادرا آفس کی جانب جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ ایک اور شخص بھی سوار تھا، فائرنگ کے دوران ڈرائیور اور دوسرا شخص گاڑی سے اتر کر بھاگ گئے، ملزمان میاں بیوی کا عدالت سے ہی تعاقب کر رہے تھے، ملزمان نے گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، میاں بیوی نے حیدرآباد جانے کے لیے کرائےکی گاڑی بک کی تھی۔
تازہ ترین اپڈیٹ اور تبصروں کے لیے ہمارے WhatsApp چینل کو فالو کریں شکریہ
https://whatsapp.com/channel/0029VaztUBODzgT922yYK81U
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Quetta
87550