Sardar Khan Rind

Sardar Khan Rind

Share

Sardar Khan Rind's Official page

26/05/2026

عید الاضحیٰ ہمیں قربانی، محبت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
آئیے اس بابرکت موقع پر اپنے اردگرد موجود غریب، مستحق اور بے سہارا لوگوں کو نہ بھولیں، کیونکہ اصل خوشی دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے میں ہے۔
اپنی خوشیوں، قربانی کے گوشت اور دعاؤں میں اُن لوگوں کو ضرور شامل کریں جو عید کی خوشیوں کے منتظر ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے.
عید الاضحیٰ مبارک 🌙
سردار خان رند

26/04/2026

چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند نے ایم این اے اعجاز خان جکھرانی کے نوجوان فرزند، میر زید حسین خان جکھرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا کسی بھی والدین کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، جس کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے، جبکہ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین

17/04/2026

سردار یار محمد رند اپنے صاحبزادے سردار خان رند کے سالگرہ کے موقعے پر کیک کاٹ رہے ہیں۔
اس موقع پر میر مہمید رند ، میر چاکر رند ، رئیس اجمل ورند، عبد الرحمن شاہ اور دیگر معززین بھی شامل ہیں ۔

Photos from Sardar Khan Rind's post 16/04/2026

اسلام آباد
سردار یار محمد رند کی دعوت پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی رند سردار رند ہاؤس آمد .
اس موقع پر سردار رند کے بڑے صاحبزادے، چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند، میر مہمید رند، میر چاکر رند اور رئیس اجمل ورند بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ مہمانوں میں , میر نعمت زہری ،علی حسن زہری اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مہمانوں کی پرتپاک میزبانی کی گئی۔

20/03/2026

تمام اُمتِ مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو خوشیوں، امن اور رحمتوں سے نوازے۔

چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند

عید مبارک!

02/03/2026

دنیا بھر میں بسنے والے تمام بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو 2 مارچ بلوچ کلچر ڈے دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ یہ دن ہماری عظیم ثقافت، غیرت، بہادری اور شاندار روایات کی پہچان ہے۔ اپنی زبان، لباس اور اقدار پر فخر کریں اور جہاں بھی ہوں، بلوچ ثقافت کا وقار بلند رکھیں۔
سردار خان رند

18/02/2026

رمضان رحمت، برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے۔
یہ خود احتسابی، صبر اور اللہ سے قریب ہونے کا بہترین وقت ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور ہمیں سچی ہدایت عطا کرے۔

رمضان مبارک! 🤲🌙

21/01/2026

چیئرمین رِند قومی اتحاد اور پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے مرکزی رہنما میر سردار خان رِند نے بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت کے ظالمانہ اور غیر انسانی رویّے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر ظلم، ناانصافی اور آمریت کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے محنت کش ملازمین جب اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ان پر تشدد کرواتی ہے، لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں، بے رحمانہ مارپیٹ کی جاتی ہے اور انہیں مجرموں کی طرح گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ یہ رویّہ کسی جمہوری حکومت کا نہیں بلکہ جابرانہ اور فسطائی طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔

میر سردار خان رِند نے کہا کہ ملازمین جانور نہیں بلکہ اس ریاست کے معزز شہری ہیں، جو اپنے بچوں کا پیٹ پالنے اور باعزت زندگی گزارنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرنا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔

آخر میں میر سردار خان رِند نے کہا کہ بلوچستان مزید ظلم برداشت نہیں کرے گا، ملازمین کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہم ہر فورم پر اس جبر کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

30/12/2025

چیئرمین رِند قومی اتحاد سردار خان رِند نے کچھی ڈھاڈر کے سینئر و نڈر صحافی رئیس فرحان جمالی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت پر حملہ دراصل سچ، شعور اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سردار خان رِند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ رئیس فرحان جمالی ایک ذمہ دار، بااصول اور حق گو صحافی ہیں جو طویل عرصے سے علاقے میں کرپشن، ٹھیکیدار مافیا، چوروں اور غنڈہ عناصر کے خلاف آواز بلند کرتے آ رہے ہیں۔ ان پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مفاد پرست جو فارم 47 سے منتخب ایم پی اے کے سرپرستی میں ہیں ایسے عناصر سچائی کی آواز سے خوفزدہ ہو چکے ہیں اور بزدلانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے حق کی راہ روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار مافیا اور جرائم پیشہ عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ تشدد اور دھمکیوں سے صحافیوں کو خاموش کرا لیں گے، مگر وہ یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کچھی کی دھرتی پر حق بولنے والوں کو دبانا آسان نہیں۔ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے۔

سردار خان رِند نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی صحافی سچ لکھنے سے پہلے خوف محسوس نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجرموں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو یہ صرف ایک فرد نہیں بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو گی۔

14/11/2025

چیئرمین رند قومی اتحاد سردار خان رند نے آج سلیم اختر رند (سیکریٹری سوشل میڈیا سندھ، رند قومی اتحاد) کے گھر جا کر ان کے بھتیجے شہید ذیشان رند کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سردار خان رند نے سلیم اختر رند اور اہلِ خانہ کو ہر ممکن تعاون اور رہنمائی کی یقین دہانی کرائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Quetta Cantonment?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Quetta Cantonment