Rohullah Kakar Rohullahkakar

Rohullah Kakar Rohullahkakar

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rohullah Kakar Rohullahkakar, Public Figure, PTV News, Pishin.

Photos from Rohullah Kakar Rohullahkakar's post 09/06/2026

پشین , چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین کے خصوصی فنڈ سے قلعہ بٹےزئی تا تورہ شاہ بلیک ٹاپ روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، جو مقامی عوام کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنے گا روڈ کی نگرانی حاجی فقیر محمد بٹےزئی اور حاجی نادر خان کر رہے ہیں۔

09/06/2026

کوئٹہ , بی ایم سی ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نسیم کٹکےزئی نے عبدالرزاق خلجی کی عیادت کی ان کی بہادری کی تعریف حوصلہ افزائی کی عبدالرزاق خلجی سول ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر مانور ناصر پر تیزاب حملے کے دوران انہوں نے بہادری سے ڈاکٹر کو بجانے کی کوشش کی اس دوران وہ خود بھی تیزاب کے جھینٹوں سے زخمی ہوگئے

08/06/2026

"اطلاع برائے زمینداران"

بلوچستان ایگریکلچر سولرائزیشن سکیم کے تحت مستفید ہونے والے زمینداروں نے حلف ناموں میں یہ عہد کیا تھا کہ سولرائزیشن کے بعد وہ سرکاری ملکیت کے ٹرانسفارمر، پول، تاریں، اور دیگر برقی سامان متعلقہ کیسکو حکام کے حوالے کریں گے اور مستقبل میں بجلی کی غیر قانونی کنکشن یا چوری میں ملوث نہیں ہوں گے

07/06/2026

پشین: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و ایم این اے مولانا فضل الرحمٰن کو ضلع پشین میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پشین سے رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین اور سید ظفر آغا کے علاوہ سینیٹرز، اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

06/06/2026

کوئٹہ: تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

کوئٹہ: خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں مطلوب ملزم ہمایوں شاہ کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو نوشکی بس اسٹاپ کے قریب دیکھا گیا۔ پولیس نے اسے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دینے کا کہا، تاہم ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چار زندہ کارتوس اور موقع سے دو خ*ل برآمد کر لیے ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

05/06/2026

کوئٹہ 5 جون۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی تقریب میں خطاب

04/06/2026

پشین میں آج پشین کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہےقائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن

پزشین , آپ کی یہ عظیم شرکت اسلام ،جمعیت علماء اسلام کے ساتھ محبت اور اعتماد کا ثبوت ہے ۔مولانا فضل الرحمن

پشین جمعیت علماء اسلام کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس قلعے کو فتح نہیں کرسکتی ۔ مولانا فضل الرحمن پشین میں تحفظ دینی مدارس وحقوق بلوچستان کانفرنس سے خطاب

پشین , جمعیت علماء اسلام ایک تحریک ہے ایک جہد مسلسل کا نام ہے، ایک قابل فخر ماضی ہے۔

پشین , جمعیت علماء اسلام ایک تابناک تاریخ ہے جس کے پشت پر دو سو سال سے زیادہ کی قربانیاں ہیں اور انشاء اللہ یہ تحریک آگے بڑھے گی اور اپنے مقاصد تک پہنچے گی ۔ مولانا فضل الرحمن

پشین , جمعیت علماء اسلام نے اپنے سات اراکین کے ساتھ مفکر اسلام مفتی محمود کی قیادت میں پاکستان کو ایک اسلامی آئین دیا۔

پشین ,ختم نبوت کے مسئلے میں آپ کی قیادت نے پارلیمنٹ میں عقیدہ ختم نبوت کی ترجمانی کی اور اللہ نے فتح نصیب کی ۔ مولانا فضل الرحمن

پشین , ہم نے اپنی قوم کے اسلامی جذبے کو شرمندہ نہیں ہونے دیا ۔

پشین , آج جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے ۔

پشین , جب بھی قوم کو آواز دی ،قوم نے ہماری آواز پر لبیک کہا ۔

پشین , نشانے پر ہونے کے باوجود چاروں صوبوں میں عوام کے پاس جارہے ہیں ۔

پشین , ہمارے کارکنوں علماء اور اساتذہ کو شہید کیا جا رہا ہے

پشین , ہماری جماعت دہشت گردوں کی دہشت گردی کی زد میں ہے ۔

پشین ,جمعیت علماء نے فرقہ وارانہ نفرتوں کی سیاست کو شکست دی ہے ۔

پشین , ہم محبت کے علم کے ساتھ قوموں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔مولانا فضل الرحمن

پشین , ہم نے پشتون اور بلوچوں کی نفرت پر سیاست نہیں کی ۔

پشین , ہم نے ایک پاکستانی مسلمان متحدہ قوم کی بنیاد پر محبتوں کا پیغام دیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن

پشین , ہم پاکستان کے ہر صوبے اور قومیت کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑیں گے ۔

پشین , فرقہ واریت،قومیت لسانیت صوبائیت ،علاقیت کی نفرتوں کو جمعیت علماء اسلام نے ملیامیٹ کیا ہے ۔

پشین , قوم کو کون لڑا رہا ہے ؟ قوم پرستوں میں تو اتنی جان نہیں کہ وہ قوم کو لڑائے وہ بیچارے تو بس ۔

پشین , ہم نے پاکستان کے بقاء کی سیاست کی ہے ۔ مولانا فضل الرحمن

پشین , ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے ۔

پشین , لیکن یہ سوال ضرور کرتے ہیں ۔کہ ہماری پالیسیاں کون بناتا ہے ؟

پشین , وہ کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں ؟ یہ ہماری عقل ہے ؟ یہ پاکستان کا مفاد ہے ؟

پشین , ہندوستان ،افغانستان کا بارڈر بند ،نہ مغرب کی طرف تجارت کرسکتے ہیں ، نہ مشرق کی طرف ۔

پشین , چین کے چھوٹے سے کوریڈور پر بھی کوئی فعالیت نہیں ہے ۔

پشین , ہر طرف پاکستان کو غیر محفوظ اور محصور کر دیا ہے ۔ یہ کونسی سیاست ہے ؟

پشین , مانتا ہوں قوم ہمارے ساتھ ہے ۔کہاں ہے جمہوریت ؟ کہ عوام کی رائے قبول ہو ۔

پشین , عوام ووٹ کسی کو دیتے ہیں اور وہ نکلتے کسی اور سے ہیں ،نتیجے تبدیل ہوتے ہیں ۔

پشین , ان دھاندلیوں کا میں خود بھی گواہ ہوں اور ان لوگوں نے بھی ہمارے سامنے تسلیم کیا ہے ۔

پشین , خواہ مخواہ الزمات نہیں لگاتا ،اور نہ اس بنیاد پر سیاست کرتا ہوں ،صاف شفاف سیاست کی ہے ۔

, ہماری بدنامی کے لئے ہر حربہ استعمال کیا ہے ،الزام تراشیاں کی ہیں لیکن ہمیشہ شرمندہ ہونا پڑا ۔

پشین , آج اتنے بڑے اجتماع میں قوم کے سامنے بے داغ کھڑا ہوں اور داغدار ہو ،قوم کا سامنا نہیں کرسکتے ۔

04/06/2026

پشین: جمیعت علماء اسلام کے زیر اہتمام پشین میں جلسہ عام کے دوران جب مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن کو دعوت خطاب کیلئے دعوت دی گئی تو جلسہ گاہ نعروں سے گونج اٹھی

04/06/2026
Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Pishin?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


PTV News
Pishin
86700