The Frointer Insight
Stay Informed with the best source of News on security forces and development across KP & ex FATA
19/08/2024
ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں مقامی کمانڈنگ آفیسر اور علمائے کرام کے درمیان ایک جرگہ ہوا۔ جرگےمیں علاقے میں قیامِ امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء کے کردار،بچوں کی تعلیم اور مستند اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
کمانڈنگ آفیسر نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں علمائے کرام کے نمایاں اثر و رسوخ کا اعتراف کیا اور انہیں اپنے خطبات میں اتحاد اور امن کے پیغامات پھیلانے کی ترغیب دی۔علماء کرام نے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
لکی مروت:برگی پولیس موبائل پر حملے میں شہید کنسٹیبل ثنار احمد کی نماز جنازہ ادا،اعلی عسکری حکام کی شرکت
شہید پولیس کانسٹیبل نثار احمد کی نماز جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت تیمور خان ، برگیڈ کمانڈر لکی مروت بریگیڈیئر علی،ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت اعلیٰ پولیس افسران و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں جنازے میں شرکت کی۔ برگیڈ کمانڈر اور دیگر اعلیٰ افسران نے قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
لکی مروت: نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے پاک فوج کے زیر اہتمام سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے غزبوبہ میں آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا۔اختتامی تقریب میں مقامی یونٹ آفیسر نے خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ ٹیم شادی خیل اور تاجبی خیل کے مابین کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شادی خیل ٹیم نے میچ جیت کر آزادی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں،ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
جنوبی وزیرستان کے علاقے بی بی رغزئی میں ونگ کمانڈر نے مقامی مشران سے ملاقات کی۔ملاقات میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور علاقے میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے مشاورت کی
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
لکی مروت:عسکری حکام نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جبار خیل اور آس پاس کے علاقے کا دورہ کیا اور اہل علاقہ سے بات چیت میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر تدابیر پر مشاورت کی گئی
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
جنوبی وزیرستان:تحصیل سراروغہ کے علاقے جنتہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو شروع کیا۔اور ٹریفک کو بحال کر دیا۔ پاک فوج عوام کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں اور علاقہ میں آمدورفت کی مکمل بحالی تک متحرک رہیں گے۔
https://publicvoice.pk/
19/08/2024
جنوبی وزیرستان کے علاقے خان کوٹ میں فرنٹیئر کور ساوتھ کے زیر اہتمام نوجوانوں میں کھیلوں کی مہارت، صحت مند مسابقت اور جسمانی فٹنس کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے پانی خیل اور گلوال گاؤں کے نوجوانوں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مقامی ونگ کمانڈر نے بھی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
https://publicvoice.pk/
16/08/2024
لکی مروت؛سب ڈویژن بھیٹنی کے مستی خیل فورٹ میں مقامی کمانڈنگ آفیسر کی زیر قیادت علاقے کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرلکی مروت،ایس پی انویسٹیگیشن،او۔جی۔ڈی۔سی۔ایل حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں او جی ڈی سی ایل کی سیکورٹی اور سب ڈویژن کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
16/08/2024
خیبر پختونخوا میں 14 سے 18 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی
مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
https://publicvoice.pk/Urdu/nwdTs8mar23.php?post_id=22524
16/08/2024
The Frointer Insight میں خوش آمدید
جہاں آپ پاکستان کے بارے میں جان سکیں گے۔
Category
Website
Address
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when The Frointer Insight posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.