Quality Autos
Quotes of
08/02/2018
14/02/2017
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان (والی جگہ) جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے اور میرا منبر قیامت کے دن میرے حوض (کوثر) پر ہو گا۔
بخاری شریف حدیث # 1888
25/12/2016
True...
اصغر سودائی روزانہ ایک قومی نظم لکھ کر لاتے اور جلسے میں موجود افراد کو سناتے تھے۔ ایک دن وہ ایک ایسی نظم لکھ کر لائے، جس کے ایک مصرعہ نے گویا مسلمانوں کے دلوں کے تار کو چھو لیا۔
آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“
یہ نعرہ ہندوستان کے طول و عرض میں اتنا مقبول ہوا کہ تحریک پاکستان اور یہ نعرہ لازم و ملزوم ہو گئے اور اسی لیے قائد اعظم نے کہا تھا کہ: ”تحریکِ پاکستان میں پچیس فیصد حصہ اصغر سودائی کا ہے۔“
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
شب ظلمت میں گزاری ہے
اٹھ وقت بیداری ہے
جنگ شجاعت جاری ہے
آتش و آہن سے لڑ جا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
ہادی و رہبر سرور دیں
صاحب علم و عزم و یقیں
قرآن کی مانند حسیں
احمد مرسل صلی علی
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
چھوڑ تعلق داری چھوڑ
اٹھ محمود بتوں کو توڑ
جاگ اللہ سے رشتہ جوڑ
غیر اللہ کا نام مٹا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
جرات کی تصویر ہے تو
ہمت عالمگیر ہے تو
دنیا کی تقدیر ہے تو
آپ اپنی تقدیر بنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
نغموں کا اعجاز یہی
دل کا سوز و ساز یہی
وقت کی ہے آواز یہی
وقت کی یہ آواز سنا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
ہنجابی ہو یا افغان
مل جانا شرط ایمان
ایک ہی جسم ہے ایک ہی جان
ایک رسول اور ایک خدا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
تجھ میں ہے خالد کا لہو
تجھ میں ہے طارق کی نمو
شیر کے بیٹے شیر ہے تو
شیر بن اور میدان میں آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
مذہب ہو تہذیب کہ فن
تیرا جداگانہ ہے چلن
اپنا وطن ہے اپنا وطن
غیر کی باتوں میں مت آ
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
اے اصغر اللہ کرے
ننھی کلی پروان چڑھے
پھول بنے خوشبو مہکے
وقت دعا ہے ہاتھ اٹھا
پاکستان کا مطلب کیا؟ ــــــــــ لا الہ الا اللہ
07/08/2016
مسجدالحرام کی ایک پرانی تصویر۔۔۔
13/07/2016
MOHABBAT..
06/07/2016
Eid Mubarak to all
14/05/2016
نرم دل لوگ دوسروں کے متعلق حساس ہوتے ہیں۔۔
14/05/2016
نرم دل لوگ دوسروں کے متعلق حساس ہوتے ہیں۔۔
کهلانے_والا_کون ؟؟؟؟ایک صاحب کہتے ہیں میں مردان میں تھا کہ ایک چرسی نے مجھ سے چرس کے لیے پیسے مانگے۔۔۔ میں نے کہا میں تجھے کھانا کھلاتا ہوں مگر چرس کے پیسے نہیں دوں گا۔۔۔۔ اس نے کہا کھانا کھلانے والا کوئی اور ہے تم بس چرس کے لیے کچھ دو۔۔۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی میں نے اس کو چند روپے دے دیے۔۔۔۔۔ جب وہ چلا گیا تو میں اسے دیکھنے لگا کہ یہ کہا جاتا ہے اور کیا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ قریب میں کہیں شادی کا پروگرام تھا۔۔۔۔۔لوگ کھانے کے برتن ادھر سے ادھر لے کے جارہے تھے۔۔۔۔۔ ایسے میں ایک آدمی کے ہاتھ سے ایک برتن چھوٹ کے گر گیا ۔۔۔۔۔۔۔ اس نے اپنا برتن اٹھایا اور چل دیا۔۔۔۔ وہ چرسی اسی چاول کے سامنے بیٹھ گیا اور کھانے لگ گیا۔۔۔۔۔۔ جب اس کی نظر مجھ پہ پڑی تو اس نے ایک جملہ کہا جو آج بھی مجھے یاد ہے۔۔۔۔۔۔کہا۔۔۔:اس کے ساتھ تعلقات آج کل کچھ خراب ہیں ورنہ برتن میں بھی دے سکتا تھا۔۔۔۔۔۔!!!
02/04/2016
Sufi cult...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Sonehri Masjid Road
Peshawar