Zimal Fatima

Zimal Fatima

Share

✔Officiall Fan Page ©Page Original & Official® █║▌│█║▌│█║▌│█║█║? The Co0Lest Page For You:)

09/04/2026

Pakistani fighter jets spotted over Bandar Abbas, Iran, to es**rt the Iranian delegation to Pakistan safely.

— Pakistan Air Force has established a "protective shield" across Iran and Persian Gulf supported by fighter jets & AWACS to protect Iranian delegation from any misadventure by Israel.

— The Iranian delegation, likely led by speaker of Iran's parliament, will arrive in Islamabad tonight for talks with US.

06/04/2026

عورت جب پردہ کرتی ہے تو وہ حقیقتاً ایک سو ستّر بلین ڈالر کی فیشن انڈسٹری پر لعنت بھیجتی ہے

عورت کی خوبصورتی صرف حیا میں ہے ؛ 🖤🎀 “

26/09/2024

آپ کے بچے بھلے آپ سے پوچھیں یا نا پوچھیں، آپ انہیں یہ ضرور بتایا کیجیئے کہ ہم فلسطین سے اس لیئے محبت کرتے ہیں کہ:
01: یہ فلسطین انبیاء علیھم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔
02: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔
03: اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا۔
04: حضرت داؤود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا۔
05: حضرت سلیمان علیہ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔
06: چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا "اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جاؤ" یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں "وادی النمل – چیونٹیوں کی وادی" رکھ دیا گیا تھا۔
07: حضرت زکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے۔
08: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیاء علیھم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا۔
09: اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
10: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب اُن کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اُٹھا لیا تھا۔
11: ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہاء پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الٰہی ہے۔
12: قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگا۔
13: اسی شہر کے ہی مقام باب لُد پر حضرت عیسٰی علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے۔
14: فلسطین ہی ارض محشر ہے۔
15: اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا۔
16: اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔
17: فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ) کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔
18: حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم معراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس (فلسطین) لائے گئے۔
19: سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی اقتداء میں انبیاء علیھم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی۔ اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیاء کا مسکن بن گیا۔
20: سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کونسی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)۔ میں نے عرض کیا کہ پھر کونسی؟ (مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس)۔ میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے۔
21: وصال حبیبنا صل اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگر
کئی مشاکل سے نمٹنے کیلئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین) کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
22: اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کیلئے خود سیدنا عمر کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے۔
23: دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ھجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے۔
24: بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھ گیا۔ قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے۔ اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کیلئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا۔ اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے۔
25: مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قران پاک کی یہ آیت (والتين والزيتون وطور سينين وهذا البلد الأمين) نازل ہوئی ّ تو ابن عباس کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو "التین" انجیر سے، بلاد فلسطین کو "الزیتون" زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتےتھے سے استدلال کیا۔
26: اور قران پاک کی یہ آیت مبارک (ولقد كتبنا في الزبور من بعد الذكر أن الأرض يرثها عبادي الصالحون) سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے۔
27: فلسطین کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500 گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔

نوٹ:- تحریر معلوم نہیں کس کی ہے ,لیکن چونکہ اہم معلومات ہے اس لیے اپنی وال پر چسپاں کر دیا۔

20/09/2024

اندھے پن سے بھی بد ترین کیفیت وہ ہوتی ہے
کہ انسان ایسی چیز کو دیکھے جس کا وجود ہی نہیں!

20/09/2024

تصویر میں، ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد کر دیا... یہ شخص آپ کو قسم دے کر کہے گا کہ اس نے صرف اپنا حق لیا ہے، اور وہ واقعی سچ بول رہا ہو گا، لیکن وہ ان لوگوں میں سے ہے جو فساد پھیلاتے ہیں۔

آپ کو اپنا حق لینے کا پورا حق ہے...
لیکن آپ کو یہ حق نہیں کہ اسے اس طریقے سے لیں جو آپ کے نزدیک منصفانہ ہو اور دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچائے۔

یہی حق کے استعمال میں زیادتی ہے!

#بن رانجھــا مــیں ہیـــر✨

08/09/2024

Kiss nay bhi teek jawab diya USS ko milay ga 500 Wala super card ..

08/09/2024

کیوں نہ پھِر سے اُس دور میں جایا جائے
مانگ کر آگ گھر کا چُولھا جلایا جائے
بیٹھ کر گلی میں کریں سب دِل کی باتیں
رَکھ کر مکئی کی روٹی پہ ساگ کھایا جائے
جب درختوں پہ چڑھ کے بیر کھاتے تھے
کوئی ویسا درخت پھِر گھر میں لگایا جائے
وہ تانگے کی سواری وہ گھوڑے کی ٹپ ٹپ
دھیمے سُروں میں پھِر کوئی ترانہ گایا جائے
مہمان آئیں گھر میں اور ہو گرمی کا موسم
شکر اور ستو کا شربت اُن کو پلایا جائے
شام ہو تو بچوں کو گھر بُلائیں آوازیں دے کر
ڈال کر مٹی کا تیل لالٹین کو جلایا جائے
کاش وہ سادہ لوح لوگ پلٹ آئیں واپس امیر
اور جدیدیت کا جنازہ دھُوم سے اُٹھایا جائے
💔💔💔

08/09/2024

"دنیا کے تنہا ترین گھروں میں سے ایک "

07/09/2024

Like and follow my page ...

06/09/2024

Ajj ka sawal ...

02/09/2024

یہ سبزیاں ف*ج میں کبھی نہ رکھیں۔۔۔ ورنہ استعمال کرنے پر نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

آلو Potatoes
ٹھنڈا درجہ حرارت آلو کے نشاستے (Potato Starch) کو چینی میں تبدیل کر دیتا ہے، یہ چیز اس کے ذائقے اور ساخت کو تبدیل کرتا ہے۔ انہیں فریج سے باہر ٹھنڈی، تاریک اور ہوادار جگہ پر رکھیں۔

پیاز Onion
ریفریجریشن کا عمل پیاز کو چپچپا سا اور ڈھیلا بنا سکتا ہے۔ پیاز کو آلو سے دور موسمی درجہ حرارت پر، خشک اور ہوادار جگہ پر رکھیں تاکہ یہ ٹوکری میں پڑا پڑا اگنے سے بچ سکے۔

لہسن Garlic
ٹھنڈک اور نمی کی وجہ سے لہسن پھوٹتا ہے اور ربڑ سا بن جاتا ہے۔ اسے ہوادار ، ٹھنڈی، خشک جگہ پر اسٹور کریں۔

ٹماٹر Tomatoes
ٹھنڈا درجہ حرارت ٹماٹروں کو میٹھا بنا سکتا ہے اور ان کا ذائقہ کم کر سکتا ہے انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر براہ راست سورج کی روشنی سے دور رکھنا چاہیے۔

ککڑیاں، کھیرے Cucumbers
ٹھنڈا درجہ حرارت کھیرے کو پانی جیسا اور پلپلا بننے کا سبب بن سکتا ہے۔ انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر یا ریفریجریٹر کے کرسپر دراز میں ذخیرہ کریں وہ بھی صرف ضرورت کے تحت مختصر مدت کے لیے۔

شملہ مرچ Bell Peppers
فریج میں شملہ مرچ نرم ہو سکتی ہے اور اپنا ذائقہ اور کرنچ کھو سکتی ہے۔ انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر کچھ دنوں کے لیے یا کسی ٹھنڈی، خشک جگہ پر اسٹور کریں۔ بہتر ہے کہ تازہ ہی استعمال کریں۔

ان سبزیوں کو مناسب طریقے سے ذخیرہ کرکے، آپ ان کے ذائقے، ساخت اور غذائیت کی قدر کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔










Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Kotla Mohsin Khan
Peshawar
25000