Islamic post
Islamic post
🌹خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک 🌹
سب حضرات شوق سے سننے 🌹🌹👇👇
Islamic post Ishaq Madani .
#مدرسه ..
............
04/06/2025
تکبیر تشریق
تکبیرات تشریق یہ ہیں:
”اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُلاَاِلٰہ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُوَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ․ “
٭... 9ذالحجہ کی فجر سے لے کر 13 ذوالحجہ کی عصر تک پانچ دنوں میں تکبیر تشریق کی خاص تاکید اور فضیلت ہے۔ارشادربانی ہے
وَاذْکُرُواللّٰہَ فِيْ اَیَّامٍ مَّعْدُوْدَاتٍ اور یاد کرو اللہ کو گنتی کے دنوں میں (بقرة)
٭... ابن شہاب زہری فرماتے ہیں ،
” رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سب ایام تشریق کے دنوں میں تکبیر پڑھتے تھے۔“
٭... حضرت عبیدبن عمیر سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: ”حضرت عمر عرفہ (9ذوالحجہ) کی فجر سے ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک تکبیر تشریق پڑھتے تھے۔“
(کنزالعمال)
٭... حضرت امام محمد سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں:”
(ہمارے شیخ امام) ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے ہم نے اور وہ حضرت حماد سے اور وہ حضرت ابراہیم نخعی سے وہ حضرت علی سے روایت بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی عرفہ (9/ذوالحجہ) کی فجر سے ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نما ز تک تکبیر تشریق پڑھتے تھے۔ (کتاب الاٰثار)
اسی وجہ سے ہمارے فقہاء کے نزدیک تکبیر تشریق 9/ذوالحجہ کی فجر سے لے کر 13/ ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔
تکبیر تشریق کے مسائل
٭... یہ تکبیرہر فرض اور جمعہ کی نماز کے بعد مرد وعورت، مقیم ومسافر، حاجی وغیرحاجی، تنہا اور جماعت سے نماز پڑھنے والے ہر ایک پر واجب ہے، اور مسبوق ولاحق مقتدی پر بقیہ نماز سے فراغت پر تکبیر کہنا واجب ہے۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ عید الاضحی کی نماز کے بعد بھی تکبیرِ تشریق پڑھی جائے۔
٭... یہ تکبیر مرد درمیانی آواز سے اور عورت آہستہ پڑھے۔ بہت سی خواتین اور مرد حضرات یہ تکبیر نہیں پڑھتے، حالانکہ اس کا پڑھنا واجب ہے۔ اسی طرح بعض مرد حضرات آہستہ یا بہت بلند آواز سے پڑھتے ہیں، یہ دونوں باتیں قابل اصلاح ہیں۔
٭... فرض نماز کے سلام پھیر نے کے فوراً بعد یہ تکبیر پڑھنی چاہئے۔
٭... سلام کے فوراً بعد اگر کوئی یہ تکبیر پڑھنا بھول جائے تو اگر نماز کے خلاف کوئی کام مثلا ًبات چیت نہیں کی اور یاد آگیا تو تکبیر کہہ دینی چاہئے۔
٭... ایام تشریق کی کوئی فوت شدہ نماز اسی سال ایام تشریق کے اندرہی قضاء کرے تو اس نماز کے بعد بھی یہ تکبیر کہنا واجب ہے، البتہ اگر ایام تشریق سے پہلے کی کوئی نماز ان دنوں میں ادا کرے یا ایام تشریق کی فوت شدہ نماز ان دنوں کے گزر جانے بعد قضاء کرے تو پھر تکبیر نہ کہے۔
٭... اگر کسی نماز کے بعد امام یہ تکبیر کہنا بھول جائے تو مقتدیوں کو چاہئے کہ فوراً خود تکبیر کہہ دیں امام کے تکبیر کہنے کا انتظار نہ کریں۔
٭... ہر فرض نماز کے بعد صرف ایک مرتبہ کہنے کا حکم ہے اور صحیح قول کے مطابق ایک سے زیادہ مرتبہ کہنا سنت کے خلاف ہے۔
٭... بقر عید کی نماز کے بعد بھی یہ تکبیر کہہ لینی چاہئے۔
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
🌹محمد اسحاق مدنی 🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |