Syed Rokhan Shah
Former Chairman - Sardar Garhi (VC-15)
"Pakistan Tehreek-e-Insaf" Chairman - Sardar Garhi (VC-15)
18/07/2026
لاء اسٹوڈنٹس KPK کے طلبہ نے DRC چمکنی اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں جناب DSP چمکنی اشفاق خان، ممبران DRC وقار خان جھگڑا، ڈاکٹر سید روخان شاہ، محمد نظیف خان اور پولیس اسٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران طلبہ نے DRC کے سیشن کا مشاہدہ کیا، تنازعات کے پرامن حل کے طریقۂ کار سے آگاہی حاصل کی اور DRC کے مؤثر نظامِ کار کو قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر جناب DSP صاحب اور DRC کے معزز ممبران نے طلبہ کو DRC کے اغراض و مقاصد، عوامی خدمت اور باہمی تنازعات کے خوش اسلوبی سے حل کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔
طلبہ نے DRC چمکنی کی شاندار کارکردگی، عوامی خدمت کے جذبے اور تنازعات کے بروقت و منصفانہ حل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو معاشرے کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
عوامی خدمت ہمارا عزم، پرامن معاشرہ ہماری منزل۔
15/07/2026
مورخہ 14-07-2026 کو چیئرمین DRC داودزئی، عابد اقبال اور ممبر نور محمد خان نے DRC چمکنی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے DRC چمکنی کے ممبران سے ملاقات کی اور موجودہ بینچ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران DRC چمکنی کے ممبران نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین اور ممبر نے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور عوامی خدمت کے لیے ممبران کی انتھک، بے لوث اور مخلصانہ کاوشوں کی تعریف کی۔
DRC کے تمام ممبران عوام کی خدمت کے لیے بے لوث جذبے کے ساتھ دن رات مصروفِ عمل ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس خلوصِ نیت سے کی جانے والی عوامی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں اس کا بہترین اجر عطا کرے، اور مزید توفیق و استقامت نصیب فرمائے۔ آمین۔
آج نادرا کی موبائل وین شمس خان کے حجرے میں موجود ہوگی۔ جن حضرات نے نیا شناختی کارڈ بنوانا ہو، تجدید کروانی ہو، یا بچوں کا فارم ب بنوانا ہو، وہ شمس خان کے حجرے تشریف لائیں۔
چیئرمین سردار گھڑی، ڈاکٹر سید روخان شاہ بھی موقع پر موجود ہیں۔
18/06/2026
مورخہ 18-06-2026 کو DRC چمکنی پینل نمبر 04 نے تین اہم اور دیرینہ تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کیا۔ پینل میں وقار خان جھگڑا، محمد نظیف خان اور ڈاکٹر سید روخان شاہ شامل تھے۔ پہلا فیصلہ 21 سال پرانے، دوسرا 6 سال پرانے اور تیسرا 2 سال پرانے مسئلے سے متعلق تھا۔ DRC کے معزز اراکین کی کاوشوں سے فریقین کے درمیان کامیاب مصالحت ہوئی اور تمام فریقین نے فیصلوں پر مکمل اتفاق اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کامیاب فیصلوں میں SP رورل، DSP چمکنی، SHO چمکنی اور DRC اسٹاف کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ ہم CCP صاحب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے DRC کا قیام عمل میں لا کر عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کا ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ DRC چمکنی کی بدولت تحصیل چمکنی کے عوام اپنے مسائل کے آسان، فوری اور پُرامن حل پر انتہائی خوش اور مطمئن ہیں، اور اس فورم کے ذریعے لوگوں کے دیرینہ مسائل باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے کامیابی کے ساتھ حل ہو رہے ہیں۔
04/06/2026
سردار گڑھی میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر سید روخان شاہ کی درخواست پر ایم این اے ارباب عامر ایوب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر صرف دو دن کے اندر مرمت کرکے واپس نصب کر دیا گیا۔
ہم ایم این اے ارباب عامر ایوب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے عوامی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا۔
27/05/2026
تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں۔
دعا ہے کہ یہ بابرکت عید آپ سب کے لیے خوشیوں، کامیابیوں اور امن کا پیغام لے کر آئے۔
سابق ڈسٹرکٹ ممبر و سابق صدر تحصیل چمکنی ارباب عامر زیب، چیئرمین سردار گھڑی، ڈاکٹر سید روخان شاہ، صدر پاکستان تحریک انصاف سردار گھڑی، سفید گل، نائب صدر حمزہ خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر کارکنان کے ہمراہ نئے بس اسٹینڈ کا دورہ کیا گیا، جہاں عوامی مسائل کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ حکام کے سامنے کچھ اہم عوامی مطالبات بھی پیش کیے گئے۔
11/05/2026
ڈی آر سی چمکنی نے آج باقاعدہ طور پر اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر سید روخان شاہ نے کہا:
"مجھے یہ خوشخبری اہلِ تحصیل چمکنی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اب انہیں جو بھی مسائل درپیش ہوں گے، ان کے حل ان کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے۔”
ہم خیبر پختونخوا پولیس کی اس شاندار عوام دوست کاوش اور قابلِ ستائش عوامی خدمت کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں۔
Category
Telephone
Website
Address
G. T Road Sardar Garhi
Peshawar
25000
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Syed Rokhan Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.