Unique Forces
To show the real actions of forces of Pakistan
08/08/2026
آر پی او مالاکنڈ کا کبل دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں کے گھر آمد، لواحقین سے ملاقات اور تعزیت
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے کبل خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کانسٹیبل آمین خان، کانسٹیبل خالد خان اور کانسٹیبل مکرم خان کے گھروں جا کر لواحقین سے ملاقات کی اور شہدائے پولیس کی اس عظیم قربانی پر دلی تعزیت پیش کی۔
اس دوران انہوں نے شہداء کے بچوں سے بھی شفقت سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں دلاسہ دیا۔
اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ نے شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قابلِ فخر شہداء نے محکمہ پولیس کے لیے جو خدمات اور قربانیاں دی ہے وہ لائقِ تحسین ہیں۔ ہم ان بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
آر پی او ملاکنڈ نے شہداء کے کمسن بچوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھا، انہیں لاڈ کیا اور تحائف بھی پیش کیے۔
08/08/2026
تھانہ انقلاب پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان گرفتار
پشاور :ایس پی صدر ڈویژن فدا حسین کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل عابد آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران تھانہ انقلاب کی حدود میں موٹرسائیکل لفٹنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث گینگ کا سراغ لگا ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کر لیا
واقعات کے حوالے سے جنید خان اور اسرار خان نے تھانہ انقلاب پولیس کو موٹر سائیکل لفٹنگ کی الگ الگ رپورٹس کیں تھیں، جن پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،
افسران بالا کی ہدایات پر ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل عابد آفریدی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب میر اعظم خان نے تفتیشی افسران اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزمان کی شناخت سبحان اللہ ولد اسماعیل، انعام اللہ ولد مسافر اور زرداد ولد جانے ساکنان مٹہ بچے سے ہوئی
کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکلز بھیجنے کے عوض حاصل شدہ نقد رقم ہزاروں روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں
گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی متوقع کی جا رہی ہے،
لیڈی ھیڈ کانسٹیبل سادیہ سواتی کی ننھی بیٹی حرم سواتی یوم شہداء پولیس کے موقع پر انگریزی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کررھی ھے
14 اگست کی خوشیاں منانا ہمارا حق ہے، مگر ہمیں ایک ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ خدارا اپنے بچوں کو شور مچانے والے باجے خرید کر مت دیں، اور موٹر سائیکلوں پر شور پیدا کرنے والے سنسر یا موڈیفائیڈ سائلنسر کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ آئیے، ایک پروقار اور پرامن یومِ آزادی منا کر اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں.
سٹی ٹریفک پولیس پشاور
07/08/2026
بنوں: تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی، مجرمان اشتہاریوں کے سہولت کار گرفتار، اسلحہ برآمد
ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ جمیل خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 1 ایم فور رائفل اور 1 پستول برآمد کر لیے گئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بنوں پولیس عوام کی خدمت، ہمارا عزم
امن کے قیام اور وطنِ عزیز کے تحفظ کی خاطر ہم اپنے دلیر، نڈر اور فرض شناس جوانوں کے شانہ بشانہ ہر لمحہ کھڑے ہیں۔ ہمارے جوان ہر خطرے کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے اور ہر دشمن سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ قوم کے امن، سلامتی اور عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ امن کے قیام ، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کے لیے آخری سانس تک اپنے فرائض پوری دیانت، جرات اور استقامت سے انجام دیتے رہیں گے۔
ریشم جہانگیر
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال
باجوڑ. پولیس کی بروقت کارروائی، علاقہ نواگئی میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔*
باجوڑ: تھانہ نواگئی کی حدود میں شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کی گئی بارودی مواد باجوڑ پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریکور کر کے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
* آئی جی پی خیبر پختونخواذوالفقار حمیدکی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات ، ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
* شہید ڈی ایس پی دیار خان کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اوراُنکے بلند درجات و ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
* ڈی ایس پی دیار خان نے زیرکمان نفری کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کیا۔آئی جی پی ذوالفقار حمید
ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خان خلیل کی کوششوں سے فریقین کے مابین مکان پر غیر قانونی قابض اور کرایہ کا مسلہ حل
پشاور ( ) *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کی وژن کے مطابق *ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خان خلیل کی کوششوں سے خاتون کے گھر پر غیر قانونی قابض اور کرایہ پر تنازعہ کو باہمی رضامندی، خوش اسلوبی اور افہام تفہیم کے ساتھ حل کردیا
فریق اول خاتون مسماۃ (ش) زوجہ لیاقت علی فریق دوئم محمد ذیشان ولد محمد اشرف کے خلاف درخواست دی تھی، جس پر اس کے کرایہ کے گھر پر غیر قانونی قابض ہے اور گزشتہ ایک سال سے کرایہ بھی نہیں ادا کررہا، جس کے تنازعہ کے حل کیلئے *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کو کھلی کچہری کے دوران درخواست دی تھی،
اسی تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خان خلیل نے فریقین کے مابین جاری تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرتے ہوئے گھر کا قبضہ خاتون مالکن کے حوالے کر دیا گیا،
تنازعہ کے خوش اسلوبی سے حل کرنے پر فریقین نے *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا شکریہ ادا کیا،
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Peshawar
25000