Amans Collection
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Amans Collection, Shopping & retail, ABA KHEL NSR KALAN KPK, Nowshera.
اللہ تعالٰی تمام مرحومین مشران کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے
آمین
13/03/2026
اس دروازے سے آگے ایسی ہستی کا گھر مبارک ہے
جس کے بارے میں کائنات کا مالک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے۔
إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
’
’اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے اس نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔
اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجو اور خوب سلام (بھی) بھیجتے رہا کرو۔‘‘
(الاحزاب: 56)
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (الانبیاء:107)
اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لیے رحمت ہی بنا کر بھیجا۔
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) (الکوثر: 1)
محبوب! بےشک ہم نے تمہیں بےشمار خوبیاں عطا فرمائیں۔
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸) (التوبۃ: 128)
بے شک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لائے جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے،
وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان،
رحمت فرمانے والے ہیں۔
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللّهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لاَنفَضُّواْ مِنْ حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَo
(اے حبیبِ والا صفات!) پس اللہ کی کیسی رحمت ہے کہ آپ ان کے لئے نرم طبع ہیں، اور اگر آپ تُندخُو (اور) سخت دل ہوتے تو لوگ آپ کے گرد سے چھٹ کر بھاگ جاتے،
سو آپ ان سے درگزر فرمایا کریں اور ان کے لئے بخشش مانگا کریں اور (اہم) کاموں میں ان سے مشورہ کیا کریں،
پھر جب آپ پختہ ارادہ کر لیں تو اللہ پر بھروسہ کیا کریں، بیشک اللہ توکّل والوں سے محبت کرتا ہے
لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍo
بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے
یہ وہ عظیم گھر ہے جہاں دلوں کو سکون ملتا ہے
گناہ گاروں کو بخش ملتی ۔
جو بھی ایک بار یہاں سے گزر گیا اس پوری زندگی یہی خواہش ہوتی ہے کہ دوبارہ کب یہاں سے گزروں گا دنیا کا کوئی منظر اسے اپنی طرف متاثر نہیں کرتا
جب اللہ اپنے پیارے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتنی شانیں بیان فرما رہا ہے تو میں کیوں نہ ان پر درود وسلام پیش کیا کروں ۔
لاکھوں کروڑوں درود وسلام میرے پیارے محمد صل اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم پر ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️
13/03/2026
میں اپنی زندگی کا پہلا رمضان حرم شریف میں گزار کر خود کو بہت خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں 😇
میں اکثر کچھ لوگوں کو بار بار بیت اللّٰہ کی طرف جاتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
کچھ اب بھی اس سفر کے لیے پیسے محفوظ کر رہے ہیں
اور کچھ صرف تصویروں میں اپنی آرزو رکھتے ہیں
لیکن
کوئی بھی صرف اپنی تدبیر سے بیت اللّٰہ تک نہیں پہنچتا،
ہمیشہ اللّٰہ کریم کا بلاوا ہوتا ہے۔
آپ کب جائیں گے یا آپ وہاں کیسے پہنچیں گے۔
کچھ لوگ ہوائی اڈے پر پہلے سے موجود ہیں اور اچانک وہ نہیں جا سکتے۔
کچھ تو روانہ بھی ہو چکے ہیں
اور انہیں واپس آنا ہے
اور کچھ نے کبھی اس کی منصوبہ بندی بھی نہیں کی ہوتی پھر بھی انکی حاضری ممکن ہو جاتی ہے۔
کوئی بچت، کوئی تیاری پھر بھی کسی نہ کسی طرح اللّٰہ کریم ان کے لیے اپنے گھر تک پہنچنے کا راستہ کھول دیتا ہے۔
الحمدللّٰہ ثم الحمدللّٰہ 🤲
اللہ تعالٰی سب کے عبادات قبول فرمائے اور ھم سب کا حامی و ناصر ہو
آمین یارب العالمین۔۔۔۔۔۔
Irfan Ullah Farooq Khan Sufaid Khan
Muhammad Saleem Khan Sheraz Khan Riaz Khan
12/03/2026
حضور ایسا کوئی انتظام ھو جائے۔۔۔۔
سلام کے لئے حاضر غلام ھو جائے۔۔۔۔
24/11/2023
Amen
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Nowshera