Hafiz Muhammad Aslam

Hafiz Muhammad Aslam

Share

صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب
امیر جماعت اسلامی ملتان (صدر)

Photos from Hafiz Muhammad Aslam's post 27/05/2026

ملتان- امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان (صدر) حافظ محمد اسلم جامع العلوم میں عید الاضحیٰ کے اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں۔

26/05/2026

سنتِ ابراہیمیؑ ہمیں قربانی، اطاعت اور وفاداری کا پیغام دیتی ہے۔
اصل قربانی صرف جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اپنی خواہشات اور نفس کو اللہ کے حکم کے تابع کرنا بھی ہے۔
اللہ ربّ العزت ہماری عبادات و قربانیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ میں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ پیدا فرمائے۔ آمین۔

22/05/2026

جلالپور- خان بیلہ میں ممبر شپ کنونشن سے خطاب۔ بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جماعت اسلامی کی ممبر شپ اختیار کی۔

Photos from Hafiz Muhammad Aslam's post 22/05/2026

ملتان- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی ملتان (صدر)، خواجہ عاصم ریاض جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ملتان جناب مرزا تنویر احمد نائب امیر ضلع اور دیگر ذمہ دران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Photos from Hafiz Muhammad Aslam's post 21/05/2026

جلالپور- حافظ محمد اسلم امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان (صدر) نے جامعہ رحمانیہ جلالپور پیر والہ کے مہتمم مولانا عبد الشکور شاکرصاحب کے داماد مولانا مفتی یوسف صاحب مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔

اس موقع پر رہنما جماعت اسلامی جلالپور جناب حکیم خالد محمود انصاری صاحب ، امیر تحصیل جناب عدیل کریم بھٹی صاحب اور ناظم بزم قرآن پنجاب جنوبی حسن نواز بھی موجود تھے۔

20/05/2026

صدر علماء مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان، سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد صاحب اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہو گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے آمین۔

09/05/2026

عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور لیوی میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے۔
آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے والی حکمران اشرافیہ نے مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ ضروریات بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

حافظ محمد اسلم | امیر جماعت اسلامی ملتان (صدر)

05/05/2026

خیبر پختونخوا کے معروف عالم دین سابق ایم پی اے شیخ القرآن و الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کی المناک شہادت انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان کے دینی، علمی، سیاسی، اور سماجی خدمات قابل قدر ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حافظ محمد اسلم
صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب
امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان (صدر)

02/04/2026

پیٹرول 458 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر!

پٹرول کی بڑھتی قیمتیں عوام کے لیے ایک نیا امتحان بن گئی ہیں۔ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے نہ صرف سفر مشکل ہوگا بلکہ روزمرہ اشیاء بھی مزید مہنگی ہو جائیں گی۔
پہلے ہی مہنگائی نے زندگی کو بوجھ بنا رکھا ہے، اب یہ اضافہ ہر گھر کے بجٹ پر مزید دباؤ ڈالے گا۔ جماعت اسلامی بھرپور احتجاج کرے گی۔

حافظ محمد اسلم | امیر جماعت اسلامی ملتان (صدر)

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Multan