Multan Electric Power Company - MEPCO
𝐃𝐞𝐥𝐢𝐯𝐞𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐞𝐥𝐞𝐜𝐭𝐫𝐢𝐜𝐢𝐭𝐲 𝐭𝐨 𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐨𝐮𝐭𝐡𝐞𝐫𝐧 𝐏𝐮𝐧𝐣𝐚𝐛
𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧, 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧
04/06/2026
میپکو ترجمان کے مطابق 6جون 2026ء بروز ہفتہ مختلف فیڈرز سے بجلی کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے 11KVاکبر شاہ،نیو گرے والا، ماڈل ٹاؤن، بچ ولاز، واپڈا ٹاؤن فیز1،ایم ڈی اے،ڈیہڑ،ایگرک ٹاؤن،عمر فاروق،نیو ایئرپورٹ،صابرہ، ٹیوب ویل، قصبہ مڑل،سب جیل اورٹی وی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KV حسین آگاہی فیڈر سے پانچ بجے صبح سے ساڑھے آٹھ بجے دن تک،11KVویومن یونیورسٹی،ماڈل ٹاؤن،شاخ مدینہ،رائل آرچرڈ 1،2، الفلاح ماڈرن سٹی،جہانگیر آباد، پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم، پی جی ایس ایچ ایف4،ابن سینا، پیراں غائب،نیو چاون، مختار اے شیخ، نیو محمود کوٹ، بختاور امین ہاسپٹل اورجوڈیشل کمپلیکس فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، 11KVنیو لاڑ، دنیاپور روڈ، فاطمہ جناح 1، 17کسی، کوٹ رب نواز، بوٹے والااور گلزار پور فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVنیو ٹبی قیصرانی،ریترا، باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوااورجالو والی فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، ساہیوال سرکل کے11KVترکھانی،نواباں والا،قلندر شاہ،نیو فیکٹری،سٹی اے والا،اولڈ فیکٹری اورگنج شکرفیڈر ز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،رحیم یار خان سرکل کے11KVاولڈ منٹھار،بہودی پور،ایف نمبر3،روشن بھیٹ، جوہر ٹاؤن، ماچھی گوٹھ، خواجہ فرید، ماڈل ایونیو، احمد پور، ماڈل ٹاؤن، نشتر،اولڈسیٹلائٹ ٹاؤن، ایکسپریس 2، یونیک سٹی، نواب صادق،پکا منا، آزاد نرسری، ایف6،سکارپ2،4، مسلم چوک،ترنڈہ،این ایم سی1،اقبال آباد،سلیم شہیداورشیخوان فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
04/06/2026
ملتان ( )
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہد نے محکمہ کے لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی شرح کو صفر تک لانے کے لئے تمام آپریشن سرکلوں اور کنسٹرکشن کو جدید ٹولز اینڈ پلانٹس (ٹی اینڈ پی) اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (پی پی ای) کی فوری فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ان احکامات کی روشنی میں شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے مختلف آپریشن سرکلوں کے لئے حفاظتی آلات اور ضروری میٹریل جاری کر دیا ہے۔ تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ سٹورز سے فوری طور پر یہ سامان وصول کرکے آپریشن ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کی خصوصی ہدایت پر شعبہ ایچ ایس ای کی ٹیمیں اور آپریشن سرکلوں میں قائم سرکل سیفٹی سیلز مسلسل فیلڈ میں لائن سٹاف کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کر رہی ہیں۔ اس دوران اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام فیلڈ ملازمین مکمل حفاظتی آلات کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ان مؤثر اقدامات کے نتیجے میں فیلڈ میں پیش آنے والے حادثات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ لائن سٹاف میں سیفٹی آگاہی اور حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کا رجحان بھی بہتر ہوا ہے۔ محکمہ کی جانب سے آپریشن سرکلوں کو فراہم کئے گئے میٹریل میں مختلف اقسام کے جدید سیفٹی آلات، ٹولز اینڈ پلانٹس اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ شامل ہیں جن کی مدد سے فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کی حفاظت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے اور سیفٹی کے مقررہ اصولوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔آپریشن سرکلوں اور پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ کنسٹرکشن کو فراہم کئے گئے حفاظتی سامان میں 2891جوڑے ربڑ گلوز، 4916جوڑے پروٹیکٹو گلوز،17 سیفٹی ہیٹس،وولٹیج ڈیٹیکٹر سے لیس23 سیفٹی ہیٹس،1081سیفٹی بیلٹس، مختلف سائز کے 6738 جوڑے سیفٹی شوز،53 بیپرز،1255 ڈس کنیکٹنگ سٹکس، 38لائف سیونگ چین،19 لائن مین ٹول بیگز، 21سائیڈ کٹنگ پلائرز،4 لیور ہوسٹس،52 پلنگ گرپس،147فائبر گلاس لیڈرز،9 ری چارج ایبل ٹارچز، 3ارتھنگ سیٹس،24 ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹرز، رین کوٹس، ارتھ ریزسٹنس ٹیسٹرز، کلیمپ آن میٹرز، فیز سیکوئنس انڈیکیٹرز اور فیز ٹیسٹرز شامل ہیں۔ یہ سامان فیلڈ میں کام کرنے والے لائن سٹاف کی حفاظت کو یقینی بنانے اور حادثات کے امکانات کو کم سے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی ہوئی۔ خراب موسمی صورتحال کے نتیجے میں مظفرگڑھ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور سرکلز کے متعدد فیڈرز ٹرپ ہوئے جس سے بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوئی۔رحیم یار خان سرکل کے زیر انتظام صادق آباد میں شدید طوفان بادوباراں سے 132KVکے 4ٹاورز اور ٹرانسمیشن لائنیں زمین بوس ہوگئیں۔میپکو ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میپکو کی آپریشنل اور فیلڈ ٹیمیں فوری طور پر متحرک کردی گئی ہیں اور متاثرہ فیڈرز کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری رہا۔ فیلڈ سٹاف خرابیاں دور کرنے اور بجلی کی جلد بحالی کے لئے مختلف مقامات پر مسلسل کام کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بحالی کا عمل سیفٹی ایس او پیز کے مطابق بلا تعطل جاری رکھا گیا ہے تاکہ عملے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جاسکے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی-II ملک محمد یوسف نے میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر کے ساتھ ایم اینڈ ٹی سے متعلقہ امور پر گفتگو کی۔ایڈیشنل چیف انجینئر ایم اینڈ ٹی نے آپریشنل اور ایم اینڈ ٹی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم اینڈ ٹی امور میں مؤثر ہم آہنگی، جدید میٹرنگ سسٹم کی بہتری، نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنایاجائے۔ تمام متعلقہ معاملات کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ صارفین کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے آپریشنل افسران اور فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ خراب، جلنے والے میٹرز کو بلا تاخیر ایم اینڈ ٹی ڈویژن منتقل کیا جائے تاکہ لیبارٹری میں ان کی فوری جانچ، تکنیکی تجزیہ اور ڈیٹا ریکوری کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔ ڈیٹا ریکوری یا میٹر ٹیسٹنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت نہ برتی جائے کیونکہ درست اور بروقت تجزیہ نظام کی بہتری اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو ڈویژن مظفرگڑھ انجینئر تفسیر عباس نے بجلی چوری میں پکڑے گئے میٹرز کی لیبارٹری ٹیسٹنگ اور جانچ پڑتال کی رپورٹ پیش کی اوربجلی چوری کے کیسز میں ضبط کئے گئے میٹرز کی لیبارٹری میں چیکنگ کروائی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ میٹر ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت، درستگی اور مقررہ طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی چوری کے مقدمات میں تکنیکی شواہد کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔
22/05/2026
ملتان ( )
میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی23اور24مئی 2026ء (بروزہفتہ/اتوار) مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے 23مئی کوملتان سرکل کے11KVصابرہ،پی ٹی وی، قصبہ مڑل، سب جیل اور ٹیوب ویل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دن گیارہ بجے تک، 11KVجہانگیر آباد،پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم، شاخ مدینہ، پی جی1،2،3،4،ڈیہڑ، وومن یونیورسٹی، ماڈل ٹاؤن، متی تل، نیو چاون اور نیو محمود کوٹ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVملتان روڈ،قائد اعظم،19کسی، ڈوگر،طاہر آباد،اسلام پوراور ایس ٹی ایم فیڈرز سے تین بجے دن سے سات بجے شام تک،24مئی کو11KVوومن یونیورسٹی، ماڈل ٹاؤن،شاخ مدینہ،رائل آرچرڈ1،2،الفلاح ماڈرن سٹی، پی جی ایس ایچ4،ابن سینا،پیراں غائب،چاون کالونی،مختار اے شیخ،محمود کوٹ،بختار امین ہسپتال اور جوڈیشنل کمپلیکس فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک، 11KV ملتان روڈ،قائد اعظم،19کسی، ڈوگر،طاہر آباد،اسلام پوراور ایس ٹی ایم فیڈرز سے تین بجے دن سے سات بجے شام تک،23مئی کومظفر گڑھ سرکل کے11KVخان گڑھ اورشمس آباد فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دن تک،11KVکرمداد قریشی،ریاض آباد، طالب والا،بیٹ ہزاری اورمونڈکافیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،خانیوال سرکل کے11KVکسر وان،خالق والی اورماموں شیرفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،23مئی کوڈی جی خان سرکل کے 11KV عاشق عباس اورسٹی1فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVداجل اورہرنڈفیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک، 11KV نوشہرہ فیڈر سے ساڑھے بارہ بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک،24مئی کو11KV،نیوٹبہ قیصرانی، ریترا،باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا،سٹی وہوااورجالو والی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVعاشق عباس اورسٹی1 فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،23مئی کووہاڑی سرکل کے11KVچک37/WB،ایم کالونی اورراشد منہاس فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،23مئی کوساہیوال سرکل کے11KVبلال کالونی،چک 81/5-R،طارق بن زید،اے ہاؤسنگ سکیم، انصار، ٹی وی کارپوریشن، کالج روڈ،پکا سدھار،الفت شہید،مدھالی شریف، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال،چک85،شادمان اورسول ہسپتال فیڈر زسے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک،24مئی کو11KVتیمور شہید،میس ٹھینگی، مدینہ کالونی، اکرم شہید، جنگل برالی اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،23مئی کو رحیم یار خان11KVشاہ گڑھ،نظام آباد،ہیڈ فرید، روشن بھیٹ،سلیم آباد،یوسف آباد،عباسیہ،میرے شاہ،شاہ فلوراورموسیٰ نگرفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVگھمن والا،تھل حسین،نظام آباد،لال گڑھ،چاچڑاں شریف،حلیب،عابد پور،چوگاتی،ایم ڈبلیو کیو11،یوسف آباد،شاہ پور،500KVسردار گڑھ،سردار گڑھ،سٹی ظاہر پیر،محمد نگر اور سلیم آباد فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،24مئی کو11KVچک ڈابا، جے کے ڈیری، پکا منا،شہباز پور،کچا ڈنگراں، کچا میاں والی،سٹی،جمال الدین والی،شوگر ملز،بہودی پور،راجن پور کلاں،عباسیہ،بدلی شریف، سون میانی،کچا رازی،رنگ پور،کوٹ کرم خان، پیر عبدالمالک اور کوٹ فقیرا فیڈرز سے سات بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVاللہ آباد،کے ایم خان، سٹی، ترنڈہ اور حکیم آباد فیڈرز سے نو بجے صبح سے دو بجے دن تک، 11KVکچامنڈی،سلائن زون،رائز پٹھان،میتلااورعباسیہ فیڈرز سے بارہ بجے دن سے چار بجے سہ پہر تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
22/05/2026
ملتان ( )
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے میپکو ریجن بھر میں اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں میپکو کے تمام آپریشن سرکلوں کو ہائی الرٹ رہنے اور عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔میپکو ریجن کے 9 آپریشن سرکلوں کے ہیڈکوارٹرز میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں افسران اور عملہ چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ کنٹرول رومز میں سپریٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل،ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں بجلی کی فراہمی، فیڈرز، ٹرانسفارمرز اور دیگر تنصیبات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فیلڈ سٹاف اور آپریشن ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔عیدالاضحی کے دوران صارفین کی سہولت کے لئے ریجنل کسٹمر فسیلٹیشن سنٹر، آپریشن سرکلوں /ڈویژنوں کے کسٹمر فسیلٹیشن سنٹرز اور آن لائن شکایات کے اندراج کا نظام بھی مکمل طور پر فعال رہے گا۔ صارفین بجلی سے متعلق شکایات درج کرانے کے لئے ہیلپ لائن 118، کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور بجلی بلوں پر درج متعلقہ میپکو افسران کے موبائل نمبرز پر رابطہ کر سکیں گے۔ موصول ہونے والی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ عید کے ایام میں صارفین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میپکو ریجن کے زیر انتظام 220 سے زائد سب ڈویژنوں کا فیلڈ سٹاف بھی عید کی تعطیلات کے دوران مکمل طور پر متحرک رہے گا۔ لائن سٹاف، کمپلینٹ ٹیمیں اور ٹیکنیکل عملہ مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کرے گا جبکہ فالٹس کی فوری درستگی کے لئے ضروری مشینری، ٹرانسفارمرز اور دیگر سامان بھی دستیاب رکھا جائے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بجلی کی تنصیبات، کھمبوں، ٹرانسفارمرز یا گرڈ اسٹیشنز کے قریب نہ پھینکی جائیں اور نہ ہی جانوروں کو بجلی کی تنصیبات کے ساتھ باندھا جائے۔
لتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری بحال کر دی ہے۔چیف (ایچ آر اینڈ سی پی) آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اعزازیہ میپکو کے ریگولر، کنٹریکٹ، سی لیول، لمپ سم پیکیج، ڈیپوٹیشن، ڈیلی ویجز اور پارٹ ٹائم ملازمین کو دیا جائے گا بشرطیکہ وہ یکم جولائی 2025ء سے کم از کم چھ ماہ تک میپکو کے پے رول پر موجود رہے ہوں تاہم ڈیلی ویجز اور پارٹ ٹائم ملازمین کے لئے مسلسل چھ ماہ سروس کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز اور پارٹ ٹائم ملازمین کو آخری وصول شدہ ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اعزازیہ ادا کیا جائے گا جبکہ دوبارہ تعینات ہونے والے وہ ملازمین جن کی سروس میں کوئی وقفہ نہ ہو، بھی اعزازیہ کے حقدار ہوں گے۔ کرپشن یا بجلی چوری میں ملوث اور بڑی سزا پانے والے ملازمین اعزازیہ کے اہل نہیں ہوں گے تاہم الزامات سے بری ہونے کی صورت میں انہیں یہ سہولت دی جا سکے گی۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث مئی 2026ء کے بجلی بلوں کی ادائیگی کی تاریخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بیچ نمبر 4 سے 9 تک کے صارفین کے بل جمع کروانے کی نئی تاریخیں مقرر کر دی گئی ہیں۔بیچ نمبر4 تا6، جن کی موجودہ آخری تاریخ26 مئی 2026ء تھی، اب 2 جون 2026ء تک بل جمع کرا سکیں گے۔ اسی طرح بیچ نمبر 7 اور8 کی نئی مقررہ تاریخ3 جون 2026ء جبکہ بیچ نمبر 9کے صارفین کے لئے 4 جون2026ء مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام بغیر کسی اضافی سرچارج کے اپنے بجلی بل آسانی سے جمع کرا سکیں۔مذکورہ بیجز کے ترمیم شدہ بجلی بلز ویب سائٹس پر اپ ٹو ڈیٹ کردئیے گئے ہیں۔
19/05/2026
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن میں عیدالاضحی کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل ترسیل جاری رہے گی۔ چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اورچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر اعلیٰ انتظامی افسران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں خدمات سرانجام دیں گے۔عیدقربان کی26تا29مئی 2026ء تک سرکاری تعطیلات میں چیف انجینئرز/منیجرز موجود رہیں گے جبکہ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں کے افسران اپنے اپنے اضلاع میں قائم کردہ سرکل کنٹرول رومز میں بجلی فراہمی کی نگرانی کریں گے اور صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے ریجنل کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز سمیت سرکلوں اور ڈویژنوں میں قائم سی ایف سیز میں سٹاف کی 24/7تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال کے مطابق 26مئی بروزمنگل کومنیجر ٹیکنیکل سروسز محمد رفیق کنول اورمنیجر (پروکیورمنٹ) پی ایم یومحمد صدیق، 27مئی بروز بدھ کو چیف انجینئر اوینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی اورسپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ملتان سرکل محمد رضا ظفر، 28مئی بروزجمعرات کو چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز محمدا صغر گھلو اور منیجر میٹریل مینجمنٹ جاوید وینس،29مئی بروز جمعہ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ زاہد اختر اور ڈائریکٹر ایچ ایس ای سہیل بشیر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں فرائض سرانجام دیں گے۔ آن لائن شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل کمپلینٹ سنٹر فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جی ایس او ملتان /ساہیوال سرکلوں کے افسران ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈاسٹیشنوں میں فالٹ آنے کی صورت میں بجلی بحالی کے لئے الرٹ رہیں گے۔
19/05/2026
ملتان ( )
میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی20مئی 2026ء (بروزبدھ) مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVاکبر شاہ،نیوگرے والا، ماڈل ٹاؤن، بُچ ولاز،واپڈا ٹاؤن فیز ٹو،ایم ڈی اے، ڈیہڑ، نیو ایئرپورٹ،عمر فاروق،صابرہ،پی ٹی وی، قصبہ مٹرل،سب جیل اور ٹیوب ویل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVپیر بخش مڑل فیڈر سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVبوٹے والا،گلزار پوراورعید گاہ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVجہانگیر آباد،پی آئی اے ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم، شاخ مدینہ، پی جی1،2،3،4، ویمن یونیورسٹی، متی تل، نیو چاون اورنیو محمود کوٹ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے تک،مظفر گڑھ سرکل کے11KVکرمداد قریشی،ریاض آباد، طالب والا،بیٹ ہزاری اورمونڈکافیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVجھگی والا فیڈر سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دن تک،خانیوال سرکل کے11KVتلمبہ اولڈ،قتال پور،عبدالحکیم،سدھنائی،رحمن گڑھ،تلمبہ سٹی2اورماموں شیرفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVاعجاز شبیر مل، ملتا ن فیڈ، عنایت پور، کھوئی والااوررضا آبادفیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVکسر وان اورخالق والی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVنیوٹبی قیصرانی، ریترا،باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا،سٹی وہوااورجالو والی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVدری میرو،ثمینہ،عمر کوٹ،داجل اورشادن لنڈفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVکوٹلہ مغلاں،خان پور، بستی فوجا،ٹی ایچ کیواورسٹی جامپور فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک،11KVانڈس،جھکڑ چوک،بخاراورعاشق عباس شہیدفیڈرز سے ساڑھے گیارہ بجے صبح سے ساڑھے چار بجے سہ پہر تک،11KVسٹی1 فیڈر سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،بہاولپور سرکل کے11KVمصطفی شہید، سرفراز شہید، کہروڑ پکاروڈ،دھنوٹ،میرے شاہ،برہان پور،فیکٹری،ستلج،شیراعوان اورسٹی2فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVالرحمن،بدرالدین،انڈسٹریل اسٹیٹ،بندرہ پلی، ریڈیو پاک،شاہدرہ اورماڈل ٹاؤن سی فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVنیشنل پارک،حیات پور،95 ایم،چمب کلیار،چنی گوٹھ،قلعہ دڑاوڑ، ہوت والا،پنجاب کالج،کینال گارڈن،ہاشمی گارڈن، این ایل سی، جھوک سٹھو، ستلج،قطب پوراور سادات فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVسنکو سٹیل مل، کینال، وسیب،ایشیاء گھی ملز، شمیم آئل ملزاوربہاولپور سٹیل ملز فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے11KVگلشن،پارک،مین بازاراورسٹی1 فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KV مقیم شاہ، ضیاء اورسیداں والافیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVشتاب گڑھ، غلام حسین، خالد بن ولید، گڑھا موڑ،چک شہانہ،دلو موڑ، بشیر شہید، مترو، شیر شاہ، گھلو،سٹی،خان پور،سائفن،فدا، ٹبہ1،2،سٹی3 جہانیاں،علی شیر اعوان، شمس،ضیاء خان،تبارک واہ،فرید،حبیب کالونی، شفیق شہید، بابا فرید، فردوس، نادر والی،ہیڈ اسلام،دولت آباد، لڈن،ارشاد احمداورککری خوردفیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVچک37/WB،ایم کالونی اور راشد منہاس فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے 11KV ترکھانی،نواباں والا،قلندر شاہ،نیو فیکٹری،سٹی اے والا،اولڈ فیکٹری، گنج شکر،رتی ٹبی،کوڑے شاہ، نور شاہ،65 یارے والا،انصار،سٹی اوربابا فریدفیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVنور شاہ،ڈاکٹر عدنان شہید، غازی مردان،کمیر سٹی،19موڑ،غزل اورہالہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVبلال کالونی،چک81/5-R،طارق بن زید،اے ہاؤسنگ سکیم، انصار، ٹی وی کارپوریشن، کالج روڈ،پکا سدھار،الفت شہید، مدھالی شریف، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال،چک85،شادمان اورسول ہسپتال فیڈر زسے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک، گرڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلے میں میپکو ساہیوال سرکل کے گرڈ اسٹیشنوں سے آٹھ بجے صبح سے چار بجے سہ پہر کے دوران 30میگا واٹ کی لوڈمینجمنٹ ہوگی اس بندش سے عارف والا سے4میگا واٹ،قبولہ سے3میگا واٹ، کمیر سے3میگا واٹ،ساہیوال اولڈ4میگا واٹ،ہڑپہ3میگا واٹ،ساہیوال نیو3میگا واٹ،قادر آباد3میگا واٹ،نور پور3میگا واٹ اورپاکپتن گرڈاسٹیشن سے4میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔رحیم یار خان11KVشاہ گڑھ،نظام آباد،ہیڈ فرید، روشن بھیٹ،سلیم آباد،یوسف آباد،عباسیہ،میرے شاہ،شاہ فلوراورموسیٰ نگرفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک، 11KVجوہر ٹاؤن، فیڈر3، ماچھی کوٹ،خواجہ فرید، ماڈل ایونیو،احمد پور لمہ،اولڈ منٹھار،ماڈل ٹاؤن،نشتر، اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن،جناح ٹاؤن،ایکسپریس2،یونیک سٹی، نواب صادق، این ایم سی1،اقبال آباد، سلیم آباد، سکارپ2،4، مسلم چوک، شیخ وان،ترنڈہ، بہودی پور،پکا منا،سکارپ10، سٹی3،سیٹلائٹ ٹاؤن،گلشن،رفیق آباد، رحمن کالونی،عباسیہ اورہیڈ فریدفیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
19/05/2026
ملتان ( )
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجن میں عیدالاضحی کے موقع پر بجلی کی بلاتعطل ترسیل جاری رہے گی۔ چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء اورچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر اعلیٰ انتظامی افسران بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کے لئے پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں خدمات سرانجام دیں گے۔عیدقربان کی26تا29مئی 2026ء تک سرکاری تعطیلات میں چیف انجینئرز/منیجرز موجود رہیں گے جبکہ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں کے افسران اپنے اپنے اضلاع میں قائم کردہ سرکل کنٹرول رومز میں بجلی فراہمی کی نگرانی کریں گے اور صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے ریجنل کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز سمیت سرکلوں اور ڈویژنوں میں قائم سی ایف سیز میں سٹاف کی 24/7تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن میپکو انجینئر محمد اکرم سیال کے مطابق 26مئی بروزمنگل کومنیجر ٹیکنیکل سروسز محمد رفیق کنول اورمنیجر (پروکیورمنٹ) پی ایم یومحمد صدیق، 27مئی بروز بدھ کو چیف انجینئر اوینڈ ایم ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی اورسپریٹنڈنگ انجینئر جی ایس او ملتان سرکل محمد رضا ظفر، 28مئی بروزجمعرات کو چیف انجینئر ٹیکنیکل سروسز محمدا صغر گھلو اور منیجر میٹریل مینجمنٹ جاوید وینس،29مئی بروز جمعہ چیف انجینئر ڈویلپمنٹ زاہد اختر اور ڈائریکٹر ایچ ایس ای سہیل بشیر پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں فرائض سرانجام دیں گے۔ آن لائن شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل کمپلینٹ سنٹر فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جی ایس او ملتان /ساہیوال سرکلوں کے افسران ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈاسٹیشنوں میں فالٹ آنے کی صورت میں بجلی بحالی کے لئے الرٹ رہیں گے۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کا بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوخانیوال سرکل مشتاق احمدا ٹھنگل اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں سیکنڈ سب ڈویژن خانیوال کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین خانیوال ڈویژن ریحان علی چوہان اور ایس ڈی اوسیکنڈسب ڈویژن علی حسن کی سربراہی میں ٹیم نے ہانس 1،2، کوٹ عباس شہید، کوٹ میلہ رام، نانک پور، مڑیالہ، کالونی اور چک 168 کے علاقوں میں 56لاکھ 50ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 30نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز، 2100فٹ کنڈکٹر/پی وی سی اُتارلیں جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3لاکھ50ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران 6بجلی چور شکنجے میں آگئے جنکے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں اور مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکورحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں جناح سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او جناح سب ڈویژن کی سربراہی میں میپکوٹیم نے مختلف علاقوں میں 4گھریلو اور کمرشل صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔چاروں صارفین ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگاکر بجلی چوری کررہے تھے۔ کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اورتاریں اُتارلیں اور مقدمات درج کروانے کے لئے کاروائی شروع کردی گئی۔
سپریٹنڈنگ انجینئرآپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ میپکوانتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا ہر صورت حصول یقینی بنایا جائے اور تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ادا کریں۔ لائن لاسز میں کمی اور ریکوری میں بہتری کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اس لئے تمام فیلڈ افسران اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اہداف کی مانیٹرنگ کریں۔وہ میپکو ملتان سرکل میں آپریشنل افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری قومی معیشت اور ادارے دونوں کے لئے نقصان دہ عمل ہے لہٰذا بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
11/05/2026
ملتان ( )
میپکو ترجمان کے مطابق بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن،ضروری مرمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں بجلی کی فراہمی 12مئی 2026ء (بروزمنگل) مختلف اوقات میں بند رہے گی اس بندش سی ملتان سرکل کے11KVٹاٹے پور،لابر،طاہر آباد،شیر شاہ، جگو والا،محمد پوراورراواں فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،مظفر گڑھ سرکل کے11KVکرمدادقریشی،ریاض آباد، طالب والا،بیٹ ہزاری اورمونڈکافیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVلدھانہ،سٹی1،2،رفیق آباد، دھوری اوردربار کمال چشتی فیڈرز سے ساڑھے آٹھ بجے صبح سے اڑھائی بجے دن تک،خانیوال سرکل کے11KVکسروان،خالق والی اورماموں شیرفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVنیوٹبی قیصرانی، ریترا،باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا،سٹی وہوااورجلو والی فیڈرز سے سات بجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVدری میرو،ثمینہ،عمر کوٹ،داجل اورشادن لنڈفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVسٹی راجن پور،کوٹ مٹھن،بیٹ سنترااورعید گاہ روڈ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دن تک،11KVانڈس شوگر مل،سٹی کوٹ مٹھن،ڈی ایچ کیو، پی اے ایف، ڈسٹرکٹ جیل اورمرگھائی فیڈرز سے ساڑھے بارہ بجے دن سے ساڑھے چاربجے سہ پہر تک،بہاولپور سرکل کے11KVانڈسٹریل اسٹیٹ،شمیم آئل ملز،شمیم گھی ملز، بہاولپور سٹیل ملز،سنکو سٹیل ملز،پی او ایل آرمی،ماڈل ایونیو،نور پوراورذخیرہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVنیشنل پارک،حیات پور،95 ایم،چمب کلیار،چنی گوٹھ،قلعہ دڑاوڑ،ہوت والا،پنجاب کالج،کینال گارڈن،ہاشمی گارڈن این ایل سی، جھوک سٹھو، ستلج،قطب پور اور سادات فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے11KVنواب صادق،ڈسٹرکٹ جیل، سکارپ فورڈواہ، سٹار سٹی،سٹی1،نظام پورہ،کینال،ڈی ایچ کیو،ابراہیم شہید،سکارپ ڈھڈی،احمد حسن،جال والا، ملک پورا،کینٹ،اڈاخراج پورہ،گلشن فیڈر،پارک،مین بازار،غفاری،مقیم شاہ، ضیاء اورسیداں والافیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVچک37/WB،ایم کالونی اورراشد منہاس فیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KV چک 37/WB،لیاقت شہید،22/WB،سٹی1،2،3،واٹر ورکس، ماچھی وال،پکھی موڑ،تیمور شہید،کلب روڈ، دانا ابراہیم، میس ٹھینگی، بلال،ڈسڑکٹ جیل،مدینہ کالونی،اکرم شہید،جنگل برالی اور فیصل ٹاؤن فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے 11KVنور شاہ،ڈاکٹر عدنان شہید، غازی مردان،کمیر سٹی،19 موڑ،غزل اورہالہ فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVجہاں خان اورجعفر شاہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک،رحیم یار خان11KVشاہ گڑھ،نظام آباد،ہیڈ فرید، روشن بھیٹ،سلیم آباد،یوسف آباد،عباسیہ،میرے شاہ،شاہ فلوراورموسیٰ نگرفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVماچھی گوٹھ،نشتر،اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن،نیو منٹھار،سٹی،آزاد نرسری اورخواجہ فریدفیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔
11/05/2026
ملتان ( )
چیف انجینئر/کسٹمرسروسز ڈائریکٹر میپکو سید جواد منصوراحمد نے کہا ہے کہ صارفین کی ہر کیٹیگری سے100 فیصد ریکوری یقینی بنانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے اور فیلڈ میں ریکوری مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ماہ مئی اور جون 2026ء کے دوران اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ ریکوری اہداف حاصل کرنے کے لئے بلاتعطل فیلڈ آپریشن کیاجائے۔ ٹارگٹس حاصل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائیگا۔ وہ میپکو بہاولپور سرکل میں ویڈیولنک کے ذریعے منعقدہ آپریشنل افسران کی کارکردگی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر ڈیڈ ڈیفالٹرز، دو ماہ سے زائد عرصہ کے نادہندگان اور بھاری واجبات رکھنے والے صارفین سے ریکوری کرنے کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن کئے جائیں۔ ایس ڈی او ز /ایکسین ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز، پولیس اور میپکو فورسزکے ہمراہ ایسے نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں اور مقررہ اہداف ہر صورت مکمل کئے جائیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز کی جائیں۔ بجلی چوری کے خاتمہ سے نہ صرف لائن لاسز میں کمی آئے گی بلکہ کمپنی کی مالی صورتحال بھی بہتر ہوگی۔انہوں نے کسٹمر فیسلیٹیشن سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صارفین کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور تمام سنٹرز کی کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کیا جائے۔ وولٹیج، میٹرز اور بجلی بندش سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ایس ای بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد نے کہا کہ ریکوری اہداف کے حصول میں غفلت یا سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ تمام فیلڈ افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ مرتب کریں۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے31مارچ 2026ء تک ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگیاں کرنے والے ٹرانسفارمرز کی حامل تمام زیر التواء درخواستوں پر کنکشنز نصب کرنے کے لئے میٹریل کا اجراء کردیاہے۔ آپریشن سرکلوں کو94 ایل ٹی سپن پولز اور402 ڈی فیوز فٹنگز کی ایلوکیشن کی گئی ہے۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کے مطابق ملتان سرکل کو 13سپن پولزاور66ڈی فیوز فٹنگز، خانیوال سرکل کو 7سپن پولز اور39ڈی فیوز، ڈی جی خان سرکل کوایک سپن پو ل اور33ڈی فیوز، مظفرگڑھ سرکل کو14سپن پولز اور57ڈی فیوز، ساہیوال سرکل کو3سپن پولز اور51ڈی فیوز، بہاولپورسرکل کو24سپن پولز اور 78ڈی فیوز، وہاڑی سرکل کو15سپن پولز اور 15ڈی فیوز، رحیم یار خان سرکل کو4سپن پولز اور45ڈی فیوز اور بہاولنگر سرکل کو13سپن پولز اور18ڈی فیوز فٹنگز فراہم کئے گئے ہیں۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ملازمین کو لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کے لئے میپکو اور چغتائی لیب پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان جاری معاہدے میں توسیع کر دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوانجینئر گُل محمد زاہد کی منظوری کے بعد باہمی رضامندی سے معاہدے میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ سروسز میپکو ہیڈکوارٹر ملتان رانا محمد سرفراز کے مطابق یہ توسیع یکم مئی 2026ء سے 31 جولائی 2026ء تک یا ٹینڈرنگ کے عمل کی تکمیل تک، جو بھی پہلے ہو، نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران میپکو ملازمین کو لیبارٹری سہولیات بدستور فراہم کی جاتی رہیں گی۔ معاہدے کی توسیع سابقہ کنٹریکٹ / ایم او یو میں درج شرائط و ضوابط کے تحت ہی برقرار رہے گی۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے مظفرگڑھ /صادق آباد میں 28بجلی چور پکڑ لئے۔4افراد گرفتار۔ صادق آباد میں بجلی چوروں نے میپکو اہلکاروں کو زدوکوب کیا اور میٹرز/تاریں /موبائل فوز چھین لئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل محمد وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی ہدایت پر کرمدادقریشی سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین مظفرگڑھ ڈویژن فرقان زکریا اور ایس ڈی او کرمدادقریشی سب ڈویژن فیض رسول جعفری کی سربراہی میں رینجرز، پولیس اورمیپکو ٹیموں نے بستی جھلڑ، بستی غازی گھاٹ، بستی پپلاں، بستی زور اور بصیرہ شہر میں 7افراد کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جن میں سے 4افراد کو جوائنٹ فورسز نے موقع سے گرفتارکرلیا۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Multan
59300