Saqa_E_SAKINA A.S

Saqa_E_SAKINA A.S

Share

عطائے مولا عباس ع جانم !

29/12/2025

آج شب مسکرانا واجب ہے
آج دنیا میں آگیا اصغر ع 💙🥀


ظہور باب الحوائج مولا علی اصغر علیہ السلام مبارک ہو

11/12/2025

شبِ 20 جمادی الثانی🌼🥳🥰
جشـــــنِ ولادت باسعادت اُمُّ السّادات__🌸
مَخدُومۂ کائنات__ 😍
دُخترِ مُصطفٰی__ 🌷
بانُوئے مُرتَضٰی__🧡
سردارِ خواتینِ جَہان و جِناں__🥰
اُمُّ الہاد__💐
شہزادئ کَونَین والِدۂ حَسنین__💖
خاتُونِ جنّت سیّدہ طیّبه__❤️
طاہرہ__ 🌼
زکِیه__ 🌷
صدیقہ__🌸
راضِیه__🩵
مَرضِیه_ 😍
عابِدہ__🧡
زاہدہ__🌻
مُحدّثه__ 🌸
مُبارَکه__🥰
خَیرُ النِّساء__💖
سیِّدَہ فاطِمه زہراء سلام اللہ علیہا بنت حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم♥️
تمام مؤمنین و مؤمنات کو باالخصوص ہمارے آخری ہادی مولا امام صاحب العصر والزمان محمّد مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہہ الشریف کی بارگاہِ اقدس میں دل 💝 کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں 😍🌸❤️

♥️ فرش پہ اُتری (فَاطِمٰہؑ) بنکر
چوم رہے تھے پیار سے سرورﷺ
عرش سے آئی آواز___
اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ🥰🥳❤️

02/08/2025

عابد ع سے جب وطن میں کسی نے کیا کلام
گزرے کہاں پہ زیادہ الم تم پہ یا امام ع
حضرت ع نے تین بار کہا شام شام شام
نا محرموں کا مجمع تھا اور گرد خاص و عام
بیواؤں کا نام لے کے عدو شاد ہوتے تھے
بابا ع کا سر بھی روتا تھا اور ہم بھی روتے تھے

سلام ہو اس امام ع پر جو مولا حسین ع کا پہلا عزادار ہے ۔ جو چالیس سال خون رونے کے باوجود بھی وقتِ شہادت یہ کہتا ہوا دنیا سے گیا ۔۔ بابا ع میں آپ پر گریہ کرنے کا حق ادا نہ کر سکا

😭😭

20/07/2025

‏تو شہنشاہِ درد ہے بتلا رہی ہے شام

رونے کے لئے کافی ہے سجادؑ تیرا نام

‎ ؑ

20/07/2025

شھزادہ قاسمؑ کے بھائی عبداللؑہ ابن حسنؑ کی قربانی

جب امام حسینؑ گھوڑے سے گرے تو عبداللہؑ ابن حسنؑ جو ابھی کم عمر تھے خیمہ سے میدان آنے کو نکلے تو بی بی زینؑب نے بہت روکا لیکن صاحبزادے نہیں رکے اور میدان جنگ میں اپنے چچا امام حسینؑ کے پہلو میں آکر کھڑے ہوگئے بحر بن کعب شقی نے تلوار امام حسیؑن پہ اٹھائی عبداللہؑ نے کہا وائے ہو تجھ پر ائے پسر خبیثہ ارے میرے چچا کو قتل کرتا ہے۔شقی نے کچھ نہ سنا اور تلوار ماری امام زادے نے دونوں ہاتھ سپر کر دئیے اور کٹ کر زمین پر گر پڑے۔عبداللہؑ نے پکارا اور امام حسیؑن نے آپ کو سینے سے لپٹا لیا اور فرمایا بیٹا صبر کرو خدا تمھیں تمھارے بزرگوں کے پاس پہنچائے گا۔

بحر بن کعب شقی کا انجام
ابو مخنف نے روایت کی ہے کہ بعد واقعہ کربلا عبداللہؑ بن حسنؑ کے بازو قلم کرنے والے بحر بن کعب کا یہ حال تھا کہ گرمیوں میں تو اس کے دونوں ہاتھوں سے پانی بہا کرتا تھا اور موسم سرما میں دونوں ہاتھ مثل لکڑی کے خشک ہوجایا کرتے تھے۔

_ابصار العین فی انصار الحسین ص56-57

20/07/2025

🟢 کربلا کی ایک عظیم خاتون جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

20 محرم الحرام امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی صاحبزادی بی بی شریفہ کا یوم شہادت ؛ جو اسیروں کے قافلے میں موجود تھیں اور اسیری کے مصائب کے باعث شہید ہوئیں۔
امام حسن مجتبی علیہ السلام مسلمانوں میں کریم اہل بیت علیہم السلام کے نام سے معروف ہیں اور ان کے دروازے سے کبھی کوئی مایوس واپس نہیں آیا۔ اب سوچئے کہ وہ خاتون جو اس باپ کی بیٹی تھیں انہیں یہ خوبی وراثت میں نہیں ملی ہوگی ؟
سیدہ شریفہ اس محبت کرنے والے کریم اور سخی باپ کی بیٹی کا نام ہے جو کربلا کے قیدیوں کے قافلے میں موجود تھیں، جن کی کرامت اور بخشندگی ان کے والد کی طرح ہے ، اور اس کو ان کے زائرین نے کئی بار دیکھا اور تجربہ کیا ہے۔ عراق کے سنیوں اور شیعوں میں ان کو ایک خاص مقام و مرتبہ حاصل ہے۔

🟢طبیب آل اللہی جو گمنام ہے

روایت کے مطابق ان کی قبر کربلا کے قیدیوں کے قافلے کے راستے میں موجود کھجور کے باغوں کے درمیان واقع ہے، لیکن ان کی شہرت ابھی تک ہمسایہ ممالک اور یہاں تک کہ مسلمان خواتین میں بھی نہیں پہنچی ہے کہ جس طرح سے پہنچنی چاہیے۔

آپؑ کے مزار میں چند غیر عراقی زائرین نظر آتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بہت سے لوگ اب بھی انہیں نہیں جانتے اور آپؑ کی قدر نہیں کرتے ہیں۔
عراقی عرب خواتین میں آپؑ طبیب اللہی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کی طبیب کے طور پر جانی جاتی ہیں، کیونکہ جو کوئی بھی اس خاتون کے روضہ مبارک پر اپنی پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کے لیے گیا ہے، وہ خالی ہاتھ نہیں لوٹا ہے۔

🟢بانو شریفہ ؑ جو کربلا میں اسیری برداشت نہ کر سکیں

کربلا کی عظیم ترین خواتین میں سے ایک خاتون جو واقعہ کربلا میں موجود تھیں اور جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ خاتون سیدہ شریفہ ہیں جو امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی بیٹیوں میں سے ایک ہیں۔
امام حسن ؑ کی شہادت کے بعد امام حسین ؑ نے اپنی بھتیجی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سنبھال لی تھی اور یہ خاتون پھر اپنے چچا کے ساتھ زندگی گزارنے لگیں ۔

بی بی شریفہ ؑ کربلا کے سفر میں ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے ساتھ تھیں اور عاشورہ کے دن اہل بیت ؑ کی دیگر خواتین کے ساتھ کربلا میں موجود تھیں۔ امام حسین ؑ، ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ پیش آنے والے مشکل اور جان لیوا واقعات کے بعد ، خاتون سیدہ شریفہ ؑ کو بھی دیگر خواتین اور بچوں کے ساتھ اسیر کر لیا گیا تھا ۔
بی بی شریفہ ؑ جو قید و بند کی سختیاں برداشت نہ کر سکیں اور قافلہ کے شام پہنچنے سے پہلے ہی کوفہ سے شام جاتے ہوئے شہر حلہ کے کھجور کے باغوں کے درمیان شہید ہو گئیں۔
اب اس عظیم ترین خاتون کی قبر کربلا سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس خاتون کی قدر و منزلت کو سمجھنے والے زائرین آپؑ کی قبر پر جاتے ہیں۔

🟢بی بی شریفہؑ کے مزار پر زائرین کس راستے سے پہنچ سکتے ہیں؟

زیادہ تر زائرین کے کاروان جو عراق جاتے ہیں ان میں سیدہ شریفہؑ کے مزار کی زیارت کو اپنے سفر میں شامل نہیں کرتے اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ صرف ذاتی زیارت کے سفر میں ہی اپنے اس مزارؑ کی زیارت کو شامل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اکیلے کربلا کا سفر کرتے ہیں تو آپ کو طھمزیہ کے علاقے میں جانا چاہیے۔ یہ علاقہ حلہ شہر سے 9 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور کربلا سے آپ کو حلہ تک 30 کلومیٹر کا سفر کرنا ہوگا۔ بلاشبہ بی بی شریفہؑ کے مزار کی زیارت نجف سے آسان ہے اور آپ بغیر دشواری کے طھمزیہ جا سکتے ہیں۔
🟢بی بی شریفہؑ کے مزار کی زائر زینب اپنی گفتگو میں کہتی ہیں کہ
’’پچھلے ہفتے میں بی بی سیدہ شریفہؑ کے مزار پر تھی جبکہ میرے ہاتھ میں شدید ایگزیما تھا اور میں آسانی سے ان کے ساتھ کام نہیں کر سکتی تھی ، میں نے سنا تھا کہ بی بی شریفہؑ بیماروں کو شفاء دیتی ہیں، لیکن جب میں ان کے مزار پر گئی تو میں اس بیماری کے لئے دعا کرنا بھول گئی۔
واپس کربلا آکر رات کے کھانے کے وقت میں نے دیکھا کہ میں چمچ کو بہت آسانی سے پکڑ سکتی ہوں، اور اب ہاتھوں میں ایگزیما کی بیماری کا نام و نشان نہیں تھا اور وہ پہلے دن کی طرح ٹھیک ہو گئے تھے اور بی بی نے ؑ نے مجھے شفاء دے دی تھی کہ مجھے معلوم بھی نہیں ہوسکا۔

اللھم عجل لولیک الفرج

03/07/2025

7 محرم الحرام
یہ دن امام حسن المجتبیٰؐ کے لعل شہزادہ قاسمؐ کی شہادت سے منسوب ہے 😢

سلام کربلا کے اُنؐ شہیدؐ پر جنؐ کے جسم کے ٹکڑے اُن کی عمر سے زیادہ تھے 💔😭
میرا سلام ہو 13 سالہ امام حسنؐ کے یتیم پر جنؐ کی لاش کے ٹکڑے مقتل سے امام حسینؐ اپنی عباء میں اٹھا کے لاۓ۔۔۔😭😭💔
بڑے ارمان انؐ شہید کے جنؐ کے ٹکڑے تو ملے پر ایک ہاتھ نا مل پایا 😭💔

عرب کے مسلمانوں نے اپنے بنائے سارے اصول بالائے طاق رکھتے ہوئے امام علیؐ کی دشمنی میں ایک دن کے دُلہے کو بھی شہید کرنے سے گریز نا کیا حتیٰ کہ شہید کرنے کے بعد لاش پر گھوڑے دوڑا کر لاش کو پامال کر دیا گیا 💔😭
میرا سلام ہو ان شہید قاسمؐ پر جنؐ کی لاش کا آدھا حصہ امام حسینؐ کو ملا باقی خاک کربلا میں گھوڑوں کے سموں سے پامال ہو کر خاک شفا بن گیا 😭😭
آج بھی پوری کائنات میں شہزادہ قاسمؐ کی مہندی آہ و بُکا اور گِریہ و زاری کے ساتھ برآمد کی جاتی ہے 😥😥

03/07/2025

*مائیں جب بھی لگاتی ہیں سہرے بیٹوں کو*
*تیرے سہرے کا کرتی ھیں صدقہ قاسم ع* 💔
‎ ِ_حسن

02/07/2025

کربلا میں سب سے بھاری لاشہ علی اصغر علیہ السلام کا تھا۔ جسے صرف حسین ع کا صبر ہی اٹھا سکتا تھا ۔ 😭🚩

02/07/2025

سائنس کہتی ہےکہ 6 ماہ کے بچے کا اوسط وزن 9 سے 10 کلو ہوتا یے اور تاریخ کہتی ہے کہ کربلا میں جو تیر جناب علی اصغر کو لگا اس کا وزن 12 کلو تھا۔ سلام یا علی اصغر علیہ السلام 😭🚩

01/07/2025

میں تیرے دور میں ہوتا تو حسین ابن علی ع

سب سے پہلے تیرے انکار کو سجدہ کرتا

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Multan