Mein Hun Mumtaz

Mein Hun Mumtaz

Share

Businessman
Writer
Motivational Speaker
Social Worker
Director Family Lions Club

Writer's
Social Activities
Politics
Motivation Speaker
V loger
Sports man
Tourist
Colum Nigar

10/04/2026

🌙✨ جمعہ مبارک ✨🌙

اَللّٰهُمَّ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ
ہمارے گناہوں کو معاف فرما،
ہمارے رزق میں برکت عطا فرما،
ہمارے بیماروں کو شفا دے،
اور ہمارے مرحومین پر اپنی رحمتیں نازل فرما 🤲

یا اللہ! اس بابرکت دن کو ہمارے لیے، ہمارے گھر والوں کے لیے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور آسانیوں کا ذریعہ بنا دے۔ آمین 💖

07/04/2026

ملتان کی دھرتی کرکٹ کا فخر 🏏🏏🏏
ملتان کے نوجوان کرکٹر سمیر منہاس اور انکے بھائی کا پی ایس ایل میں کھیلنا ہم سب کے لیے فخر کا باعث ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ ان کے والد کی حوصلہ افزائی بھی قابلِ تحسین ہے جو خود بھی فوٹوگرافی کے ذریعے اس سفر کو محفوظ کر رہے ہیں۔
ملتان کی سرزمین ہمیشہ ٹیلنٹ سے بھرپور رہی ہے اور آج پھر یہ بات ثابت ہو گئی۔
اہلِ ملتان کے لیے یہ ایک خوشی اور اعزاز کا لمحہ ہے کہ ہمارے نوجوان قومی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے۔

Photos from Mein Hun Mumtaz's post 22/03/2026

عید کے دوسرے دن ڈیرہ سلمان نعیم پر شیخ نعیم صاحب اور سلمان نعیم کی جانب سے حلقہ کی عوام سے عید ملن کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔
عوام کی بھرپور شرکت، محبت اور خلوص نے اس موقع کو یادگار بنا دیا۔
شیخ نعیم صاحب اور سلمان نعیم نے سب کو عید کی مبارکباد دی اور اپنائیت کا بھرپور اظہار کیا۔
ایسی محفلیں باہمی محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

08/03/2026

خواتین کا عالمی دن آج 8 مارچ — اسلام کی نظر میں عورت کا مقام
آج دنیا خواتین کے حقوق کی بات کرتی ہے،
مگر اسلام نے 1400 سال پہلے ہی عورت کو عزت، وقار اور تحفظ عطا کر دیا تھا۔
اسلام نے عورت کو بیٹی ہو تو رحمت، ماں ہو تو جنت کا دروازہ، اور بیوی ہو تو سکونِ زندگی قرار دیا۔
اسے وراثت کا حق، تعلیم کا حق اور عزت و احترام کا مکمل مقام دیا۔
آج کی دنیا آزادی کے نام پر عورت کو بازاروں اور نمائش تک لے آئی،
جبکہ اسلام نے عورت کو عزت، حیا اور وقار کے ساتھ معاشرے کا سب سے قیمتی مقام دیا۔
حقیقت یہ ہے کہ
اسلام میں عورت کمزور نہیں بلکہ معاشرے کی بنیاد اور نسلوں کی معمار ہے۔
اللہ تعالیٰ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو عزت، حفاظت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

04/03/2026

"دنیا کا عظیم ترین باکسر…
شہرت اور طاقت کے باوجود سکون کی تلاش میں تھا۔
اسلام قبول کیا اور کہا:
‘اسلام نے مجھے میری اصل پہچان دی۔’
یہ ہے محمد علی کی کہانی — حق کو پہچاننے کی۔"
محمد علی دنیا کے عظیم ترین باکسر مانے جاتے ہیں۔ وہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ بھی تھے اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بھی۔ شہرت، طاقت اور عزت سب کچھ حاصل تھا۔
لیکن ان کے دل میں ہمیشہ ایک سوال تھا:
"میں کون ہوں؟ اور میرا مقصد کیا ہے؟"
1960 کی دہائی میں انہوں نے اسلام کے بارے میں سنا اور تحقیق شروع کی۔ قرآنِ مجید اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر 1964 میں اسلام قبول کیا اور اپنا نام Cassius Clay سے بدل کر محمد علی رکھ لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے سچائی اور انصاف کا ساتھ دیا، یہاں تک کہ جنگِ ویتنام میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے کی وجہ سے انہیں سزائیں بھی بھگتنا پڑیں، مگر وہ اپنے ایمان پر قائم رہے۔
انہوں نے ایک بار کہا تھا:
"اسلام نے مجھے آزاد کیا، اور مجھے میری اصل پہچان دی۔"
MuhammadAli

25/02/2026

رمضان المبارک کی مقدس گھڑیوں میں بھانجے کی جدائی دل کو اور بھی زیادہ غمگین کر گئی، مگر یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔
یہ دنیا ایک عارضی قیام گاہ ہے، جہاں سے ہر ایک نے اپنے مقررہ وقت پر واپس لوٹ جانا ہے۔
موت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ اصل زندگی آخرت کی ہے، اور یہی احساس انسان کو نیکی، صبر اور اللہ کی طرف رجوع کی دعوت دیتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
بے شک رمضان میں رخصت ہونا بھی ایک خاص سعادت ہے، اللہ ھمارے والدین اور عزیز و اقارب کو وفات پا گئے ھیں ان کی مغفرت کاملہ فرمائے۔ آمین۔

21/02/2026

خاتون جنت حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃ الزّہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا
آج 3 رمضان المبارک، خاتونِ جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے وصال کا دن ہے، جن کی زندگی صبر، حیا اور محبت کی روشن مثال تھی۔

حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کی سادگی اور محنت کا ایک نہایت خوبصورت واقعہ تاریخ میں محفوظ ہے۔
شادی کے بعد آپ کا گھر بہت سادہ تھا، نہ کوئی خادم تھا اور نہ آسائش۔ آپ خود چکی پیس کر آٹا تیار کرتیں، جس کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں میں چھالے پڑ گئے تھے۔ پانی خود کنویں سے بھر کر لاتیں، جس سے کندھوں پر نشان پڑ گئے، اور گھر کی صفائی اور بچوں کی پرورش بھی خود ہی کرتیں۔
ایک دن حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ آپ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا کر کوئی خادم مانگ لیں، کیونکہ اب مالِ غنیمت آیا ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا حیا کی وجہ سے خاموش رہیں اور خود کچھ نہ کہہ سکیں۔
جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا علم ہوا تو آپ ﷺ خود ان کے گھر تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
"میں تمہیں خادم سے بہتر چیز نہ بتاؤں؟ جب سونے لگو تو 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو۔"
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فوراً عرض کیا:
"یا رسول اللہ ﷺ! میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے فیصلے پر راضی ہوں۔"
انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی، نہ آسائش کا مطالبہ کیا، بلکہ محنت، صبر اور خاموشی سے زندگی گزاری۔ یہی ان کی عظمت تھی کہ وہ دنیاوی سہولت سے زیادہ اللہ کی رضا اور ذکر کو ترجیح دیتی تھیں۔

3 رمضان کو آپ اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے محبوب والد ﷺ سے جا ملیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت فاطمہؓ کی پاکیزہ سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

20/02/2026

رمضان المبارک کی دوسری سحری کے موقع پر آج کے مخصوص اور اہم وظائف

19/02/2026

پہلی سحری — ایک سچا اسلامی واقعہ
حضرت بلالؓ اور اذانِ سحر

جب رمضان کا پہلا چاند طلوع ہوا...
مدینہ کی گلیاں خاموش تھیں، رات کا اندھیرا چھایا ہوا تھا۔
حضرت بلال حبشیؓ —
وہ غلام جسے کبھی تپتی ریت پر لٹایا گیا تھا،
جس کے سینے پر بھاری پتھر رکھے گئے تھے،
جس کی زبان پر صرف ایک لفظ تھا...
"اَحَد... اَحَد..."

آج وہی بلالؓ مسجد نبوی کی چھت پر کھڑے تھے۔
سحری کا وقت قریب تھا۔
انہوں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی،
آنکھوں میں آنسو تھے،
دل میں محبتِ الٰہی کا سمندر تھا...
اور پھر وہ آواز گونجی جو آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہے —

"اللہ اکبر... اللہ اکبر..."

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"بلالؓ کی اذان سنو — یہ آواز جنت کے دروازوں تک پہنچتی ہے۔"
صحابہ کرامؓ نے سحری کی،
روزے کی نیت کی،
اور ایک نئی عبادت کا آغاز ہوا جو قیامت تک جاری رہے گا۔
سوچیں..
آج جب آپ سحری میں اٹھیں —
اور اذان کی آواز کانوں میں پڑے...
یاد کریں اس غلام کو
جس نے تکلیف میں بھی اللہ کا نام نہ چھوڑا۔
آپ کا اٹھنا بھی عبادت ہے۔
آپ کی سحری بھی سنت ہے۔
آپ کا روزہ بھی جنت کا راستہ ہے۔

حضور ﷺ نے فرمایا:
"سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔"
(صحیح بخاری)

🌙 رمضان المبارک مبارک ہو
اے اللہ! ہمارے روزے، ہماری نمازیں اور ہماری دعائیں قبول فرما۔
آمین 🤲

Ramadan2025

17/02/2026

حسن خان صاحب کو بہت بہت مبارکباد 🌹

ایم پی اے سلمان نعیم کی ملتان مارکی کے سی ای او حسن خان صاحب کے بیٹوں حافظ سجاول حسن خان اور حافظ زین حسن خان کی رسمِ آمین کی بابرکت تقریب میں شرکت اور نیک خواہشات کا اظہار
رانا ممتاز رسول اور اسرار عباسی بھی ہمراہ موجود ۔

15/02/2026

اج صبح کولمبو میں ھلکی بارش
اچھی خبر یہ ہے کہ میچ شروع ہونے کے وقت شام میں بارش کے چانس کم ہو کر تقریباً 9% تک رہ سکتے ہیں، اس لیے مکمل میچ ہونے کی امید بھی ہے۔

پاکستان اور انڈیا کا میچ صرف کرکٹ نہیں بلکہ جذبے اور قوم کے وقار کی جنگ ہوتی ہے۔
ان شاءاللہ آج شاہینوں کی گرج سے گراؤنڈ گونجے گا اور فتح کا پرچم سبز ہلالی پرچم کے نام ہوگا۔ 🇵🇰🔥

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Multan