True Islam
True islam will provide all basic information, regarding; What is Shirk? Kinds of Shirk & Exact way of Namaz !! In sha Allah ..
18/10/2023
💔
The Health Benefits of Fasting in Ramadan
Ramadan is the perfect time for Muslims to connect with their creator for spiritual well-being. However, fasting during Ramadan has much more to offer than just spiritual cleansing or stronger relationships with the community. For instance, fasting during Ramadan provides tremendous health benefits that go unnoticed. Fortunately, this blog will cover everything there is to know about fasting in Ramadan and its health benefits. To learn more, read on.
Importance of Fasting in Ramadan and its Benefits
Fasting is one of the five pillars of Islam, where Ramadan brings Muslims together for spiritual reflection, community, and worship. Fasting may be a religious obligation, but it has numerous health benefits. Many studies have shown that fasting can improve various facets of one’s health, such as:
Weight Loss
While fasting, the body uses stored fat instead of glucose for energy. This process is called ketosis, which can lead to significant weight loss. Additionally, fasting lowers calorie intake since people consume fewer meals with smaller portions during non-fasting hours.
Studies have shown that fasting during Ramadan can lead to significant weight loss, with some losing as much as 10% of their overall body weight. But it is worth noting that fasting should not be considered a quick solution for weight loss.
Improved Insulin Sensitivity
Fasting during Ramadan improves insulin sensitivity, vital for preventing and managing diabetes. Insulin is the hormone responsible for regulating blood sugar levels in the body, and insulin sensitivity refers to how well the body responds to insulin.
When insulin sensitivity is low, the human body cannot effectively manage blood sugar levels, eventually leading to diabetes. Of course, people with diabetes should still consult their medical professional before fasting, as it can affect blood sugar levels and medication requirements.
Lowered Risk of Heart Diseases
Fasting improves risk factors associated with heart diseases, such as cholesterol levels, inflammation, and blood pressure. Studies have shown that fasting helps lower blood pressure and reduces hypertension simultaneously, major risk factors for heart diseases.
Fasting reduces bad cholesterol and increases good cholesterol. Moreover, fasting also reduces inflammation. Keeping these factors in mind, it is safe to say fasting promotes better cardiovascular health. But then again, individuals suffering from pre-existing heart conditions should consult their medical professional before fasting as it may not suit everyone or require different medication.
Reduced Inflammation
Inflammation leads to several chronic diseases like diabetes, arthritis, and heart diseases. Fortunately, fasting can help reduce inflammation, thus eliminating the risk of chronic diseases.
The human body naturally responds to infection or injury via inflammation, but when it becomes chronic, it leads to tissue damage or chronic diseases. Fasting reduces inflammation by improving antioxidant status and reducing oxidative stress. Also, fasting activates cellular repair mechanisms that enhances overall health while reducing inflammation.
Improved Mental Health
Surprisingly, fasting during Ramadan has many mental health benefits, such as reducing symptoms of anxiety and depression. Fasting regulates the release of neurotransmitters and hormones responsible for managing mood and stress. For instance, fasting increases the release of ” feel-good ” endorphins that reduce stress and improve mood.
On the other hand, fasting also regulates cortisol levels, a hormone that is released due to stress. Fasting reduces cortisol levels, thus improving overall mental health.
Fasting also allows individuals to introspect and indulge in spiritual reflection, thus promoting a sense of inner peace and calm.
Tips for Fasting in Ramadan
As seen above, fasting has tremendous health benefits that cannot be ignored, but some tips must be kept in mind for the best possible results.
Stay Hydrated
Fasting leads to dehydration which is why staying hydrated is essential during Ramadan. Dehydration can lead to several health problems, like constipation, fatigue, dizziness, and headaches. For this reason, drinking as much water as possible during non-fasting hours is essential.
While water is the best way to stay hydrated, individuals can consume fruit juices, herbal teas, soups, etc. At the same time, fasting Muslims should consume foods high in water content, like vegetables and fruits.
Maintain a Balanced Diet
Maintaining a balanced diet is crucial for ensuring the body gets the necessary nutrients for optimal functionality. Consuming high-calorie and high-fat foods during non-fasting hours may be tempting, but it can do more harm than good.
It is essential to focus on a balanced diet that includes foods from all major food groups, including fruits, vegetables, lean proteins, whole grains, and healthy fats. Furthermore, individuals should limit the consumption of processed foods as they can lead to health problems like heart disease and diabetes.
In conclusion, fasting during Ramadan offers numerous benefits that exceed its religious and spiritual significance. From weight loss to a lowered risk of heart disease, fasting promotes overall health and well-being. Fasting can also positively affect mental health by reducing symptoms of anxiety and depression. Ultimately, fasting is a natural and effective way to promote spiritual, mental, and physical well-being.
03/08/2016
بے شک ❤
17/06/2016
IMportaNce of Friday !!
ہم سے عبدان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی انہوں نے کہا کہ ہمیں ابن ابی ذئب نے خبر دی ، انہیں سعید مقبری نے ، انہیں ان کے باپ ابوسعید نے ، انہیں عبداللہ بن ودیعہ نے ، انہیں سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی ، پھر جمعہ کے لیے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھی ، نماز پڑھی ، پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموش ہو گیا ، اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 910
In-book reference : Book 11, Hadith 34
USC-MSA web (English) reference : Vol. 2, Book 13, Hadith 33
ہم کو عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی ، ان کو مالک نے ہشام بن عروہ کی روایت سے خبر دی ، انھوں نے اپنے والد سے نقل کی ، انھوں نے ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی آپ نے فرمایا کہ ایک شخص حارث بن ہشام نامی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا کہ یا رسول اللہ ! آپ پر وحی کیسے نازل ہوتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وحی نازل ہوتے وقت کبھی مجھ کو گھنٹی کی سی آواز محسوس ہوتی ہے اور وحی کی یہ کیفیت مجھ پر بہت شاق گذرتی ہے ۔ جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے تو میرے دل و دماغ پر اس ( فرشتے ) کے ذریعہ نازل شدہ وحی محفوظ ہو جاتی ہے اور کسی وقت ایسا ہوتا ہے کہ فرشتہ بشکل انسان میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کلام کرتا ہے ۔ پس میں اس کا کہا ہوا یاد رکھ لیتا ہوں ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے سخت کڑاکے کی سردی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوئی اور جب اس کا سلسلہ موقوف ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پسینے سے شرابور تھی ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 2
In-book reference : Book 1, Hadith 2
USC-MSA web (English) reference : Vol. 1, Book 1, Hadith 2
آرمی پبلک سکول کے شہداء کو سلام اور خراج ِعقیدت !!
اللّہ پاک سب بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے _
آمین !!
ہم سے قتیبہ بن سعیدنے بیان کیا ، کہا ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا ، ان سے ابوحازم سلمہ بن دینار نے ، ان سے سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے کہ ایک خاتون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں آپ کی خدمت میں اپنے آپ کو ہبہ کرنے آئی ہوں ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور نظر اٹھا کر دیکھا ، پھر نظر نیچی کر لی اور سر کو جھکا لیا ۔ جب خاتون نے دیکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو بیٹھ گئیں ۔ اس کے بعد آپ کے صحابہ میں سے ایک صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! اگر آپ کو ان کی ضرورت نہیں تو ان کا نکاح مجھ سے کرا دیجئیے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟ انہوں نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے گھر جاؤ اور دیکھو شاید کوئی چیز مل جائے ۔ وہ گئے اور واپس آ کر عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ ! میں نے کوئی چیز نہیں پائی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور دیکھ لو ، اگر ایک لوہے کی انگو ٹھی بھی مل جائے ۔ وہ گئے اور واپس آ کر عرض کیا یا رسول اللہ ! مجھے لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی ، البتہ یہ میرا تہمد ہے ۔ سہل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ان کے پاس چادر بھی نہیں تھی ( ان صحابی نے کہا کہ ) ان خاتون کو اس تہمد میں سے آدھا عنایت فرما دیجئیے ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہارے تہمد کا کیا کرے گی اگر تم اسے پہنو گے تو اس کے لئے اس میں سے کچھ باقی نہیں رہے گا ۔ اس کے بعد وہ صاحب بیٹھ گئے اور دیر تک بیٹھے رہے پھر کھڑے ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس جاتے ہوئے دیکھا اور انہیں بلانے کے لئے فرمایا ، انہیں بلایا گیا ۔ جب وہ آئے تو آپ نے ان سے دریافت فرمایا تمہارے پاس قرآن مجید کتنا ہے ۔ انہوں نے عرض کیا فلاں فلاں سورتیں ۔ انہوں نے ان سورتوں کو گنا یا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم ان سورتوں کو زبانی پڑھ لیتے ہو ۔ انہوں نے ہاں میں جواب دیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا جاؤ میں نے اس خاتون کو تمہارے نکاح میں اس قرآن کی وجہ سے دیا جو تمہارے پاس ہے ۔ ان سورتوں کو اس سے یاد کرا دو ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 5126
In-book reference : Book 67, Hadith 62
USC-MSA web (English) reference : Vol. 7, Book 62, Hadith 58
ہم سے ابومعمر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ایوب سختیانی نے حفصہ بن سیرین کے واسطے سے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی لڑکیوں کو عیدگاہ جانے سے منع کرتے تھے ۔ پھر ایک خاتون باہر سے آئی اور قصر بنو خلف میں انہوں نے قیام کیا میں ان سے ملنے کے لیے حاضر ہوئی تو انہوں نے بیان کیا کہ ان کی بہن کے شوہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ لڑائیوں میں شریک رہے اور خود ان کی بہن اپنے شوہر کے ساتھ چھ لڑائیوں میں شریک ہوئی تھیں ، ان کا بیان تھا کہ ہم مریضوں کی خدمت کیا کرتے تھے اور زخمیوں کی مرہم پٹی کرتے تھے ۔ انہوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! کیا ہم میں سے اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو اور اس وجہ سے وہ عید کے دن ( عیدگاہ ) نہ جا سکے تو کوئی حرج ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی سہیلی اپنی چادر کا ایک حصہ اسے اڑھا دے اور پھر وہ خیر اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں ۔ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ پھر جب ام عطیہ رضی اللہ عنہا یہاں تشریف لائیں تو میں ان کی خدمت میں بھی حاضر ہوئی اور دریافت کیا کہ آپ نے فلاں فلاں بات سنی ہے ۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میرے باپ آپ پر فدا ہوں ۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو یہ ضرور کہتیں کہ میرے باپ آپ پر فدا ہوں ، ہاں تو انہوں نے بتلایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جوان پردہ والی یا جوان اور پردہ والی باہر نکلیں ۔ شبہ ایوب کو تھا ۔ البتہ حائضہ عورتیں عیدگاہ سے علیحدہ ہو کر بیٹھیں انہیں خیر اور مسلمانوں کی دعا میں ضرور شریک ہونا چاہیے ۔ حفصہ نے کہا کہ میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ حائضہ عورتیں بھی ؟ انہوں نے فرمایا کیا حائضہ عورتیں عرفات نہیں جاتیں اور کیا وہ فلاں فلاں جگہوں میں شریک نہیں ہوتیں ( پھر اجتماع عید ہی کی شرکت میں کون سی قباحت ہے ) ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 980
In-book reference : Book 13, Hadith 29
USC-MSA web (English) reference : Vol. 2, Book 15, Hadith 96
ہم سے احمد بن محمد مکی نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے عمرو بن یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے ان کے دادا سعید بن عمرو نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسا نبی نہیں بھیجا جس نے بکریاں نہ چرائی ہوں ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضوان اللہ علیہم نے پوچھا کیا آپ نے بھی بکریاں چرائی ہیں ؟ فرمایا کہ ہاں ! کبھی میں بھی مکہ والوں کی بکریاں چند قیراط کی تنخواہ پر چرایا کرتا تھا ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 2262
In-book reference : Book 37, Hadith 3
USC-MSA web (English) reference : Vol. 3, Book 36, Hadith 463
ہم سے ابونعیم فضل بن دکین نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے عباد بن تمیم نے اور ان سے ان کے چچا عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک ایسے شخص کا ذکر آیا جسے نماز میں کچھ شبہ ہوا نکلنے کا ہو جاتا ہے ۔ آیا اسے نماز توڑ دینی چاہئے ؟ فرمایا کہ نہیں ۔ جب تک وہ آواز نہ سن لے یا بدبو نہ محسوس کر لے ( اس وقت تک نماز نہ توڑے ) ابن ابی حفصہ نے زہری سے بیان کیا ( ایسے شخص پر ) وضو واجب نہیں جب تک حدث کی بدبو نہ محسوس کرے یا آواز نہ سن لے.
Reference : Sahih al-Bukhari 2056
In-book reference : Book 34, Hadith 10
USC-MSA web (English) reference : Vol. 3, Book 34, Hadith 272
Narrated 'Umar bin Al-Khattab (r.a): I heard Allah's Apostle (pbuh) saying: “The reward of deeds depends upon the intentions and every person will get the reward according to what he has intended. So whoever emigrated for worldly benefits or for a woman to marry, his emigration was for what he emigrated for.”
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اعمال کے نتائج نیتوں پر موقوف ہیں اور ہر آدمی کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی، چنانچہ جس کی ہجرت دنیا کے لئے ہو کہ وہ اسے پائے گا، یا کسی عورت کے لئے ہو، کہ اس سے نکاح کرے تو اس کی ہجرت اسی چیز کی طرف شمار ہوگی جس کے لئے ہجرت کی ہو۔
[Sahih Al-Bukhari: 1]
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
Multan
60000