Syed Yousuf Raza Gillani

Syed Yousuf Raza Gillani

Share

Chairman Senate Of Pakistan....!! Former Prime Minister Of Pakistan (2008 - 2012)
Senior Vice Chairman of Pakistan Peoples Party.

Founding Chairman Inter-Parliamentary Speakers Conference (ISC)
Descendant of Sheikh Abdul Qadir Jillani (RA)

14/05/2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (PIPS) کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی عالمی سطح پر کامیابیوں، پارلیمانی استعدادِ کار میں نمایاں پیش رفت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے جاری اقدامات کو سراہا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ PIPS نے عالمی سطح پر ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بین الپارلیمانی یونین (IPU) کے تحت قائم “گلوبل نیٹ ورک آف پارلیمانی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس” کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے بانی رکن کی حیثیت حاصل کی، جبکہ پاکستان کو 2027 میں پارلیمانی تربیتی اداروں کی دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی بھی سونپی گئی ہے، جو ملک اور ادارے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی 2025ء سے اب تک PIPS نے 540 سے زائد پارلیمنٹیرینز، 798 افسران اور 525 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ کو تربیت، تکنیکی معاونت اور پارلیمانی خدمات فراہم کیں، جبکہ تحقیق، قانون سازی، تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
چیئرمین سینیٹ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر PIPS عاصم خان گورایہ اور ادارے کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ PIPS مستقبل میں بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پارلیمانی خدمات کے ذریعے جمہوری نظام کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 14/05/2026

Chairman Senate of Pakistan Syed Yousaf Raza Gilani, while addressing a ceremony held in Islamabad to mark the Independence Day of Azerbaijan, stated that Pakistan-Azerbaijan relations are rooted in deep religious, cultural, historical, and brotherly bonds that go far beyond diplomacy.
He emphasized that the people of both countries have always stood together in times of joy and adversity, reflecting the strength of their enduring friendship and mutual trust.
The Chairman Senate highlighted growing parliamentary cooperation, enhanced people-to-people connectivity, increased tourism opportunities, and expanding bilateral engagement between the two brotherly nations.
Concluding his address, Chairman Senate reaffirmed Pakistan’s commitment to further strengthening ties with Azerbaijan and raised the slogan: “Long Live Pakistan-Azerbaijan Friendship.”

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 14/05/2026

🇵🇰🤝🇦🇿
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور عوامی رشتوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، تجارتی اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور عالمی فورمز پر دونوں ممالک کی ہم آہنگی قابلِ تحسین ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے فضائی روابط، سیاحت، تجارت اور تاریخی تعلقات کو دونوں ممالک کی دوستی کا مظہر قرار دیا۔
آخر میں انہوں نے “پاکستان آذربائیجان دوستی زندہ باد” کا نعرہ لگایا۔

13/05/2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بیلجیم کے شاہی خاندان کے معزز مہمانوں، ہز ہائنس پرنس Prince Édouard de Ligne La Trémoïlle اور ہز ہائنس پرنسز Princess Isabella Orsini de Ligne La Trémoïlle کے اعزاز میں اسلام آباد میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، اراکینِ پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان تعلقات باہمی احترام، اعتماد، جمہوری اقدار اور خیرسگالی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہی وفد کا دورہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی، ثقافتی ہم آہنگی اور پارلیمانی سفارتکاری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے بیلجیم کی حمایت کو سراہتے ہوئے تجارت، تعلیم، ثقافت اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی امن، بین الاقوامی استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
بیلجیئن شہزادے نے استقبالیہ پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی تعریف کی۔

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 13/05/2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں بیلجیئن شاہی وفد سے ملاقات، پاکستان۔بیلجیم تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

چیئرمین سینیٹ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بیلجیئن شاہی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، جس میں ہز ہائنس پرنس ایڈورڈ ڈی لائن لا ٹریموئیل اور ہر ہائنس شہزادی ازابیلا اورسینی ڈی لائن لا ٹریموئیل شامل تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی سفارتکاری، علاقائی صورتحال اور پاکستان و بیلجیم کے درمیان تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے بیلجیم کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ معزز بیلجیئن وفد کا دورہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی خیرسگالی اور عوامی روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بیلجیم کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے یورپ میں ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان۔بیلجیم تعلقات باہمی احترام، جمہوری اقدار اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یورپی اداروں کے میزبان ملک کی حیثیت سے بیلجیم، پاکستان کے یورپ کے ساتھ روابط کے لیے ایک اہم دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے بیلجیم کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ ملا ہے۔

پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان دنیا بھر کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ مکالمے اور تعاون کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمنٹیرینز اور اداروں کے درمیان روابط میں اضافہ باہمی افہام و تفہیم کو مزید مضبوط بنانے اور جمہوری طرز حکمرانی و پالیسی سازی کے تجربات کے تبادلے میں معاون ثابت ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جس کا آغاز ان کی قیادت میں اپریل 2025 میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس فورم کو پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عالمی امن، تعاون اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم قرار دیا۔ انہوں نے نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی ISC کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں 39 ممالک کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی، جس سے یہ عالمی امن اور ترقیاتی چیلنجز پر مکالمے کا ایک اہم فورم بن گیا۔ انہوں نے مستقبل میں اس کانفرنس میں بیلجیم کی فعال شرکت کی امید بھی ظاہر کی۔

معاشی تعاون پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بیلجیم یورپ میں پاکستان کا ایک اہم معاشی شراکت دار ہے اور پاکستانی برآمدات کے لیے ایک بڑی تجارتی و لاجسٹک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات پر مبنی سفارتکاری اور علاقائی استحکام کے حق میں پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اپریل 2026 میں ہونے والا حالیہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان نے ذمہ داری، تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دفاع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت اور بہادری کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

بیلجیئن شہزادے اور شہزادی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں وسیع عالمی تنازعات کو روکنے اور بین الاقوامی استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے معزز بیلجیئن وفد کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بیلجیم کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط، معاشی تعاون اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بیلجیم کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینٹر راجہ ناصر عباس، سینٹر شیری رحمان، سینٹر منظور احمد کا کڑ، سینٹر جان محمد، سینٹر رانا ثنا اللہ، سینٹر کامل علی آغا، سینٹر سید علی ظفر، سینٹر فیصل جاوید اور ایوان بالا کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔

13/05/2026

Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gilani Meets Belgian Royal Delegation at Parliament House, Reaffirms Commitment to Strengthening Pakistan–Belgium Relations

Chairman Senate of Pakistan, Syed Yousaf Raza Gilani warmly welcomed the Belgian Royal Delegation comprising His Highness Prince Édouard de Ligne La Trémoïlle and Her Highness Princess Isabella Orsini de Ligne La Trémoïlle at Parliament House. During the meeting, both sides exchanged views in a cordial atmosphere on bilateral relations, parliamentary diplomacy, regional developments, and avenues for enhancing cooperation between Pakistan and Belgium.

The Chairman Senate conveyed warm greetings and best wishes from the Parliament and people of Pakistan to the people of Belgium and expressed satisfaction over the growing relations between the two countries. He remarked that the visit of the distinguished Belgian delegation reflects the longstanding friendship, mutual goodwill, and strengthening people-to-people ties between Pakistan and Belgium.

Chairman Senate stated that Pakistan attaches great importance to its friendly relations with Belgium and regards it as an important partner in Europe. He noted that Pakistan–Belgium relations are rooted in mutual respect, democratic values, and constructive engagement at bilateral and multilateral forums. Highlighting Belgium’s significance as the host country of key European institutions, he said Belgium serves as an important gateway for Pakistan’s engagement with Europe.
He also appreciated Belgium’s continued support for Pakistan’s GSP Plus status, acknowledging its positive contribution towards enhancing trade and economic cooperation between the two countries.
Emphasizing the importance of parliamentary diplomacy, Chairman Senate said that the Senate of Pakistan remains actively engaged in promoting dialogue and cooperation with parliamentary institutions across the world. He underlined that enhanced interaction between parliamentarians and institutions of both countries would further strengthen mutual understanding and facilitate the exchange of experiences in democratic governance and policymaking.

Chairman Senate also highlighted the significance of the Inter-Parliamentary Speakers’ Conference (ISC), an initiative launched under his leadership in April 2025. He described the forum as a unique platform aimed at promoting global peace, cooperation, and inclusive development through parliamentary diplomacy. Referring to the first ISC Conference held in Islamabad in November 2025, he noted that parliamentary delegations from 39 countries participated in the event, making it an important platform for dialogue on global peace and developmental challenges. He expressed hope for Belgium’s active participation in future editions of the conference.

Discussing economic cooperation, Chairman Senate observed that Belgium is one of Pakistan’s important economic partners in Europe and serves as a major trade and logistics hub for Pakistani exports.

Regional and global developments also came under discussion during the meeting. Chairman Senate reiterated Pakistan’s principled position in favour of peaceful resolution of conflicts, dialogue-based diplomacy, and regional stability.
He further highlighted Pakistan’s diplomatic efforts aimed at promoting peace and de-escalation in the Middle East and expressed hope that the recent ceasefire agreement reached in April 2026 would contribute towards lasting peace and stability in the region.

Chairman Senate stated that Pakistan is a peace-loving country committed to the promotion of peace worldwide. He observed that India had attempted to impose conflict on Pakistan last year through false propaganda; however, Pakistan responded responsibly and defended itself with restraint and maturity. He added that the leadership and bravery of Pakistan’s Armed Forces had been widely appreciated internationally.

The Belgian Prince and Princess thanked Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gilani for the warm hospitality and appreciated Pakistan’s efforts for the promotion of peace at the international level. They acknowledged that European countries recognize and value Pakistan’s constructive role in promoting global peace and expressed hope that Pakistan’s diplomatic efforts would help avert wider global conflict and contribute to international stability.

At the conclusion of the meeting, Chairman Senate thanked the distinguished Belgian delegation for their visit and reaffirmed Pakistan’s commitment to further strengthening relations with Belgium. He emphasized the importance of enhancing parliamentary exchanges, economic cooperation, and people-to-people contacts between the two countries while conveying his best wishes for the people of Belgium.

12/05/2026

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمنٹ لاجز آمد

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہیپ میر اعجاز جاکھرانی سے اُن کے صاحبزادے کے انتقال پر دلی اظہارِ تعزیت کیا اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد: اس موقع پر چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیٹی سید عبدالقادر گیلانی، ممبران قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی اور صلاح الدین جنیجو بھی ہمراہ موجود تھے۔

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے بلند درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کروائی۔

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 11/05/2026

Marka-e-Haq Commemoration 🇵🇰

A powerful reflection of Pakistan’s unity, resilience and unshakable national spirit.

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 10/05/2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن “بنیانٌ مرصوص” اور یومِ “معرکۂ حق” کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان مونومنٹ، اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔

Photos from Syed Yousuf Raza Gillani's post 10/05/2026

مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں ملک کو درپیش چیلنجز، علاقائی و عالمی صورتحال اور قومی استحکام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی طبقات کو پاکستان کے استحکام، ترقی اور قومی سلامتی کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے علماء کرام کے قومی وحدت کے فروغ میں کردار کو سراہا۔
چیئرمین سینیٹ نے ایران، امریکہ کشیدگی میں پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاکستان امن، استحکام اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ 🇵🇰


ٰن


#پاکستان
#امن

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Gillani House
Multan