Qamar Pakistani

Qamar Pakistani

Share

Artist

30/08/2025

حجت نہ پیش کیجئے کوئی فضول میں
ہم انتہا پسند ہیں عشقِ رسول میں

(صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم)❤️

29/08/2025

دو لاکھ کیوسک کا ریلا آ رہا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ جس طرح وزن کے لیے کلو گرام، فاصلے کے لیے کلومیٹر اور رقبے کے لیے مرلہ وغیرہ کے پیمانے استعمال کیے جاتے ہیں، اسی طرح مائع یا سیال چیزوں کے بہاؤ اور خاص طور پر دریاؤں اور نہروں کے بہاؤ کی پیمائش کے لیے جو پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے اسے 'کیوسک' کہا جاتا ہے۔
کیوسک (Cusec) دراصل کیوبک (مکعب) فٹ فی سیکنڈ لفظ کا مخفف ہے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ کیوسک سے مراد کسی وقت میں فی یونٹ پانی کا بہاؤ ہے، یہ پانی کی مجموعی مقدار نہیں۔
ایک مکعب یا کیوبک فٹ میں لگ بھگ 28.32 لیٹر پانی ہوتا ہے۔
تو اگر کسی جگہ سے ایک سیکنڈ میں ایک کیوبک فٹ یا 28 لیٹر سے زائد پانی گزرے تو پانی کی وہ مقدار ایک کیوسک ہو گی۔
لہٰذا جب یہ کہا جاتا ہے کہ فلاں جگہ سے ایک لاکھ کیوسک کا ریلہ گزرے گا تو اس کا مطلب ہے کہ وہاں سے ایک سیکنڈ میں 283170 لیٹر پانی گزرے گا۔
اس حساب سے بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 566340 لیٹر پانی چھوڑا گیا جو پنجاب میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن رہا ہے۔
سیلابی ریلوں سے کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں، متعدد دیہات اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
کچھ چھوٹے بڑے شہروں میں بھی پانی داخل ہوگیا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ بعض مقامات پر جانی نقصان کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔
آنے والے دنوں میں اس سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کاپی

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Multan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Multan